Damadam.pk
GaMBLeR's posts | Damadam

GaMBLeR's posts:

GaMBLeR
 

اللہ تعالیٰ نے اُن کا سرعام اظہار کیا، اُنہیں روشن کیا،اُنہیں قوت (اختیار) عطا کی،اُنہیں پرہیزگاری عطا کی،اُنہیں اپنی دوستی عطا کی 💮 اُنہیں روشنی عطا کی،اور چن لیا،اور بلندی عطا کی۔

GaMBLeR
 

بہترین سردار ہونے کی وجہ سے،کمال سرپرستی کی وجہ سے،اور بہترین بیان کرنے کی وجہ سے،اور بہترین شفقت فرمانے کی وجہ سے 💮 اور سیدھے راستے پر لانے کی وجہ سے،اور امانت داری کی وجہ سے اور بہترین رہبری کی وجہ سے۔

GaMBLeR
 

مخلوق میں سب سے بڑے،مخلوق میں سب سے زیادہ بزرگی والے،مخلوق میں سب سے زیادہ حسین،مخلوق میں سب سے زیادہ جمال💮 والے(پسندیدہ)،مخلوق میں سب سے زیادہ کامل ترین،مخلوق میں سب سے زیادہ خوبصورت/نورانی۔

GaMBLeR
 

ہم میں خیر تقسیم کرنے والے،یہی آپ کی بعثت کا مقصد ہے 💮 مخلوقِ خدا کی (اخلاق اور اعمال غرض زِندگی کے ہر پہلو میں) تعمیرِ نو کرنے والے۔

GaMBLeR
 

اِس کے بعد ہم گواہی دیتے ہیں کہ ہمارے سردار اور ہمارے خدا سے ملانے والے(ربط/واسطہ) اورہمارے نبی ہمارے مدد گار💮 ہمارے مدد گار،ہمارے مالک،ہماری زندگیوں کو منظم کرنے والے،ہمیں گناہوں سے پاک کرنے والے۔

GaMBLeR
 

ذات ایزدی کے علاوہ(کو چھوڑ کر) جو کسی نبی (پیغمبر) اور کِسی ولی(مدد گار) اور کِسی پرہیزگار اور کِسی صاف گو اور کِسی نرم رو اور کِسی 💮 خوبصورت اور شباھت والے پسندیدہ اور کِسی چھوٹے اور کِسی بڑے سے برکت چاہے،تو وہ سرا سر نقصان اور قہر خدا میں ہوگا۔

GaMBLeR
 

اِس کے بعد ہم گواہی دیتے ہیں نہیں کوئی عبادت کے لائق مگر ایک اللّٰہ جو اکیلا اور اُس کا کوئی شریک نہیں💮کون ہے جوs شریک ہو اُس کی حقیقت (ذات) میں،خوبیوں میں،مزاج/کام میں،نشانیوں/مظاہر میں۔

GaMBLeR
 

اور کوئی اُس (اللّٰہ تعالیٰ)کی ٹکر(مدمقابل)کا نہیں،اور کوئی اُس (اللّٰہ تعالیٰ) پر رعب ڈالنے والا نہیں،اور کِسی کا اُس سےکوئی ذاتی 💮(رشتے داری) میں تعلق نہیں،اور نہ ہی حال اور مستقبل میں کوئی ایسا ہوگا،اور نہ کوئی اُس سے زبانی تکرار کرنے والا ہے۔

GaMBLeR
 

نہ اُس کا کوئی خول ہے نہ اس کا کوئی مالک ہے،نہ وہ پیدا ہوا اور نہ اس کا کوئی بدن ہے،اور نہ اس (کی ذات) کا کوئی حصہ ہے جس کہ کہی مستقل💮 ٹکھانا ہو،اُس کے اوصاف میں کِسی عیب(نقص) کو در آنے کی مجال (جرات) نہیں،(چاہتے ہوئے) کوئی اُسے نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

GaMBLeR
 

اور (خدائی طاقت میں) اُس (اللّٰہ تعالیٰ)کا کوئی نائب نہیں،اور کوئی اُس(اللّٰہ تعالیٰ) کی ٹکر (مدمقابل)کا نہیں،اور نہ کوئی💮 اُس(اللّٰہ تعالیٰ)پر رعب ڈالنے والا ہے،اور کسی کا اُس سے ذاتی(رشتہ داری)میں تعلق نہیں،اور نہ ہی حال اور مستقبل میں کوئی ایسا ہوگا۔

GaMBLeR
 

اُس کا کوئی شریک نہیں،اُس کے جیسا کوئی نہیں💮 اُس کا کوئی ہم رتبہ نہیں اور اُس جیسا کوئی دوسرا بھی نہیں۔

GaMBLeR
 

اُس کا کوئی ثانی(دوسرا) نہیں، وہ ایک ہے،زمان و مکان کی قید سے آزاد،(اُسکی کوئی ابتداء ہے اور نہ ہی انتہاء)💮 اور پوجنے (عبادت) کے لئے وہی ہے اور وہ اپنی خوبیوں میں نہایت کامل ہے۔

GaMBLeR
 

وہ اللہ تعالیٰ ایک ہے اُسکا کوئی شریک نہیں،وہ اللّٰہ تعالیٰ ایک ہے،وہ اللّٰہ تعالیٰ اپنی ذات میں ایک ہے،وہ تنہا ہے 💮 وہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں ایک ہے،وہ تنہا ہے،وہ اللّٰہ تعالیٰ اپنی ذات میں ایک ہے

GaMBLeR
 

وہ اللہ تعالیٰ اکیلا ہے،وہی اللّٰہ تعالیٰ جاہ و جلال والا ہے،وہی اللّٰہ تعالیٰ بادشاہ ہے،اور اسی اللّٰہ تعالیٰ کا حکم ہے💮 اور وہ اللہ تعالیٰ مضبوط غیر متززل طاقتور اور وہی اللّٰہ تعالیٰ ایمان لانے کے لائق ہے اور یہ بیان قرآن فرقان کریم میں

GaMBLeR
 

اور اللہ تعالیٰ اپنی ہستی میں(ذات،ہیئت)اور اللہ تعالیٰ اپنے اِنصاف میں اور اللہ تعالیٰ اپنی مہربانی میں💮 اور اللہ تعالیٰ اپنے اندازِ بیان میں اور اللّٰہ تعالیٰ اپنی بزرگی میں اٹل (پختہ،مصمم)ہے

GaMBLeR
 

تمام تعریف اُس اللّٰہ تعالیٰ کی جو ہمارا سرپرست ہے💮 اور درود و سلام سلامتی اور برکت کی دعائیں نبی پاک صلی االلہ علیہ وسلم کی ذات اقدس پر۔

GaMBLeR
 

ثُمَّ دَنَا ثُّمَ دَنَا ثُّمَ دَنَا فَتَدَلّٰی فَکَانَا قَابَ قَو سَینِ اَو اَدنٰی

GaMBLeR
 

سَعِدَ اِلٰی سِدرَۃِ المُنتَہٰی فِیی لَیلَتہِ المِعرَاجِ کَشَفَ اَلدُّجٰی

GaMBLeR
 

وَبِدَلَائِلِهِ القَاھِرَۃَ الغَالِبَۃِِ الظَّاھِرَۃِ البَطِنَۃ

GaMBLeR
 

ھُوَ عُدوَۃٌ نُظمَۃٌ قُدوَۃٌ رُتبَۃٌ اُسوَۃٌ حَسَنَۃ