یہ بھی عجیب بات ہے کہ ہم نے آج تک
جس کو بھی دلفریب کہا، وہی فریب تھا
خُدا کا شُکر کہ اُس نے میری ہنسی لے لی
وہ مُجھ سے نعمتِ گِریہ بھی چِھین سکتا تھا
"تبصرہ غیر کے کردار پر کرنے والے۔!
کیا تیری خود سے ملاقات نہیں ہوتی۔؟
پھر یوں ہوا، دستکیں دینا ہی چھوڑ دی
اب عزت نفس سے بڑھ کر تو تھی نہیں محبت۔
ﻏﻢِ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺳﮯ ﻓﺮﺍﺭ ﮐﯿﺎ ، ﯾﮧ ﺳﮑﻮﻥ ﮐﯿوں ﯾﮧ ﻗﺮﺍﺭ ﮐﯿوں
ﻏﻢ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﮭﯽ ھﮯ ﺯﻧﺪﮔﯽ، ﺟﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺧﻮﺷﯽ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ سہی
کوہِ انا کی برف تھی____دونوں جمے رہے
جذبوں کی دھوپ میں پگھلا نہ وہ نہ میں
زخم ہیں محوِ گفتگو مجھ سے ....
درد چپ چاپ سن رہا ہے مجھے ....
ایک وحشت ہے کہ ہوتی ہے اچانک طاری
ایک غم ہے کہ یکایک ہی ابل پڑتا ہے
شیریں سخن کلام____ میرا تب کی بات تھی
اب آ ذرا قریب ____تجھے لفظوں سے مات دوں
ہم کو کیا کیا نا مُیسر تھا تیرے بعد مگر
دل نے پھر بھی تیری یادوں پہ قناعت کر لی
عبد الحمید عدم
یہ صِرف عِشق ہے جِس نے بِچھَڑنے والُوں کو
تمام عمر کسی رابطے میں رکھا ہے۔
🖤
راہ و رسمِ دوستی قائم تو ہے لیکن ،حفیظؔ،
ابتدائے شوق کی لمبی ، ملاقاتیں گئیں!
حفیظ جالندھری
میرا ذکر پڑھنے والے میرا راستہ نہ چُن لیں
سرِ ورق یہ بھی لکھنا، مجھے مات ہو گئی تھی
پروین شاکر
اب بھی دلکش ہے خدو خال سُنا ہے میں نے
خیر دیکھا نہیں، فلحال سُنا ہے میں نے
ایک ہی شخص کو چاہا ہے بڑی مدت تک
ایک ہی گیت کئی سال سُنا ہے میں نے
خون کے رنگ میں ترمیم تو ہو سکتی ہے
اشک کا رنگ فقط لال سُنا ہے میں نے
#Ak_____
#𝔸𝕓𝕕𝕦𝕝𝕝𝕒𝕙_𝕜𝕙𝕒𝕟
خطائیں عمر رفتہ کی ، سزائیں عمر حاضر کو
عجب دستور الفت ہے، کہاں کرنی کہاں بھرنی
جانے کب ہوگا تو پہلے سا میسر مجھ کو
جانے کب ہوگی جدائی کی عدت پوری
عجیب وَجۂ مُلاقات تھی مری اُس سے ,,,,
کہ وہ بھی میری طرح شہر میں اکیلا تھا ,,,,
منصورہ احمد ۔۔
خوش نویسی کے سوا کچھ نہیں آتا ہم کو
ہم تیرے نام کو لکھتے ہوئے مر جائیں گے ۔
کاتب مختار علی ✍️
ہیں لازم و ملزوم بہــــم حُسن و محبتــــــ
ہم ہوتــــے نہ طالب جو وہ مطلــــوب نہ ہوتا
جــــــرآت قلندر بخش
مرے ہم راہ گرچہ دور تک لوگوں کی رونق ہے
مگر جیسے کوئی کم ہے کبھی ملنے چلے آؤ
عدیم ہاشمی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain