Damadam.pk
Gghhhko's posts | Damadam

Gghhhko's posts:

Gghhhko
 

سبھی غم مجھ سے ہی مرقوم تھا کیا ؟؟
تو میں ہی صبر کو ملزوم تھا کیا ؟؟
میں ' آیةِ صبر ' کا مفہوم تھا کیا !؟؟
"ہوا جو کچھ یہی مقسوم تھا کیا ؟؟
یہی ساری حکایت ہے ؟؟ نہیں تو!
__🖤
جون ایلیا

Gghhhko
 

ہم نے خوابوں کی قباء دشت میں جلتی دیکھی..
تم نے دیکھے ہیں کبھی درد میں لتھڑے ہوئے خواب..

Gghhhko
 

دل کے قرطاس پہ اک لفظ محبت لکھنا
جو کبھی عشق میں کی تھی وہ ریاضت لکھنا
لکھنے بیٹھو جو کبھی دل کی حکایت کوئی
نام اس میں مرا تم حسب روایت لکھنا
بھولنے والے اگر یاد کبھی آ جاؤں
بھیگی پلکوں سے فقط اشک ندامت لکھنا
اے غم عشق مرے پاؤں کے چھالے گن کر
دشت الفت کی یہ مجبور مسافت لکھنا

Gghhhko
 

اندر کی ٹُوٹ پُھوٹ میں ، ٹُوٹے ھیں لفظ بھی
دورانِ گفتگو ، یوں اَٹکتا نہیں تھا میں
اِک عِطر ساز لَمس نے ، تکمیل کی میری
ورنہ کِھلا ھُوا بھی ، مَہکتا نہیں تھا میں
"عمیر نجمی"

Gghhhko
 

slam good morning تم نے بھی تنگ آ کر جان چھڑا لی ہم سے
تمھارے بارے میں میرا خیال کچھ اور تھا

Gghhhko
 

تیرا بدل جانا کوئی بڑی بات نہیں
مگر جو تجھ پہ کیا تھا وہ یقین مار گیا
ابھی تو منزل بہت دور تھی ہماری
تو تو میرے ساتھ چند قدم چل کے ہی ہار گیا

Gghhhko
 

اور کچھ بھی تو نہیں بس میں دلِ بےبس کے
نرم آنکھوں سے تمہیں دیکھتے رہنے کے سوا
سیماب ظفر

Gghhhko
 

یوں تو ہم لوگ محبت سے گریزاں ہی رہے
دل نے چاہا تھا تیرا ساتھ مگر، کیا کیجے؟ 💕

Gghhhko
 

راز تمہارے سب کو بتا دوں، کیا کہتے ہو
میں بھی گھر کو آگ لگا دوں. کیا کہتے ہو
کیوں مجھ سے بے زار ہوئے جاتے ہو اتنے
جس کے ہو اب، وہ سوکن لا دوں، کیا کہتے ہو
میرا جہیز تو اب بھی تمہیں تھوڑا لگتا ہے
مہر تمہیں پھر یاد دلا دوں کیا کہتے ہو
بس تم کو بازار کی رونق راس آتی ہے
میں گھر کو بازار بنا دوں. کیا کہتے ہو
کیوں مجھ کو ٹک ٹاک کے جیسی دیکھنا چاہو
قرآنی آیات سنا دوں کیا کہتے ہو
اور کشادہ اپنے ظرف کا پیالہ کر لو،
قطرے سے ہی پیاس بجھا دوں، کیا کہتے ہو
کیا میری بے باکی، بے ادبی لگتی ہے؟
اپنی غزل کو آگ لگا دوں، کیا کہتے ہو
خوشبو کے ہو ساتھ تو پھر تم ڈرتے کیوں ہو،
باتیں کھری میں سب کو سنا دوں، کیا کہتے ہو

Gghhhko
 

مدت کے بعد ، آج فقیروں کے جام میں
اُتری ہے کہکشاں،تیری انکھوں کی خیر ہو
عبدالحمّید عدم

Gghhhko
 

یہ عمر یہ جمال یہ جادو بھری نگاہ،
پھر اس پہ واعظوں کا یہ کہنا کہ باز ، رہ

Gghhhko
 

اب تو کر لیجیے سماعت آپ قصہ عشق کا
آہ تک لے آۓ ہیں ہم مختصر کرتے ہوۓ
احمد نوید..... 🥀

Gghhhko
 

شبیہہ اُسکی جو بناؤں تو بَن جاتا ہے گُلستاں
اِسم جو لکھوں ہاتھ پہ تو خوشُبو نہیں جاتی
ہزار حسرتیں مَریں مگر وہ یاد ہے اَزبر یُوں کہ
جیسے مَرنے والے کو جینے کی آرزُو نہیں جاتی
✍️ عاصم حجازی

Gghhhko
 

تجھے عشق ہو خُدا کرے🥀
کوئ تُجھ کو اُس سے جُدا کرے
تیرے لب ہنسنا بھُول جائیں
اور تیری آنکھ پُرنم رہا کرے
اُسے دیکھ کے تُو رُک پڑے
اور وہ نظر جھُکا کے چلا کرے🍂
تُجھے ہِجر کی وہ جھڑی لگے
تُو ملن کی ہر پل دُعا کرے
تیرے خواب بِکھریں ٹُوٹ کر
اُسے کِرچی کِرچی چُنا کرے💔
تُو نگر نگر پھِرا کرے
تُو گلی گلی صدا کرے
تُجھے عشق ہو پھر یقین ہو
اُسے تسبیحوں پہ پڑھا کرے🖤
میں کہُوں کہ عشق ڈھونگ ہے😢
اور تُو نہیں نہیں کہا کرے۔۔!

Gghhhko
 

یہ ناز کم تو نہیں ھے کہ اُن سے مِل آئے
وہ ایک پَل کو، سَرِ راہ، گُفتگو ھی سہی۔

Gghhhko
 

اگر یہ کہہ دو بغیر میرے نہیں گزارہ تو میں تمہارا
یا اس پہ مبنی کوئی تأثر کوئی اشارا تو میں تمہارا
غرور پرور انا کا مالک کچھ اس طرح کے ہیں نام میرے
مگر قسم سے جو تم نے اک نام بھی پکارا تو میں تمہارا
تم اپنی شرطوں پہ کھیل کھیلو میں جیسے چاہے لگاؤں بازی
اگر میں جیتا تو تم ہو میرے اگر میں ہارا تو میں تمہارا
تمہارا عاشق تمہارا مخلص تمہارا ساتھی تمہارا اپنا
رہا نہ ان میں سے کوئی دنیا میں جب تمہارا تو میں تمہارا
تمہارا ہونے کے فیصلے کو میں اپنی قسمت پہ چھوڑتا ہوں
اگر مقدر کا کوئی ٹوٹا کبھی ستارا تو میں تمہارا
یہ کس پہ تعویذ کر رہے ہو یہ کس کو پانے کے ہیں وظیفے
تمام چھوڑو بس ایک کر لو جو استخارہ تو میں تمہارا
#عامر امیر

Gghhhko
 

سوچو کہ ایک شخص تمھارے لیے بنایا ہی نہیں گیا
اور سوچو کہ تمھیں اس سے بے پناہ محبت بھی ہے
اور پھر سوچو کہ تم اسے پا بھی نہیں سکتے
اور پھر سوچو کہ تم اس کے بغیر رہ بھی نہیں سکتے
اور اب یہ سب سوچ کر مجھے بتاؤ،
کیا آگے کی زندگی سکون سے گزر سکتی ہے؟💔

Gghhhko
 

کانچ آنکھوں میں چبھونا تو نہیں بنتا ہے
پھر وہی خواب پرونا تو نہیں بنتا ہے
جب کہ خود تو نے جدائی کو چنا اپنے لیے
پھر یہ ہر شب ترا رونا تو نہیں بنتا ہے
عین ممکن ہے ترا لمس کرامت کر دے
ورنہ پیتل کبھی سونا تو نہیں بنتا ہے
تو صدا دے تو نہ مڑ کر تجھے دیکھوں کیسے
کوئی پتھر مرا ہونا تو نہیں بنتا ہے
صرف اک تیری ہی مرضی کے ہے تابع یہ دل
سب کے ہاتھوں میں کھلونا تو نہیں بنتا ہے
کل کسی وقت یہی عشق کے تمغے ہوں گے
دل کے ہر داغ کا دھونا تو نہیں بنتا ہے
ہم نے مانا کہ کہانی ہے اسی کی لیکن
اس کا ہر باب میں ہونا تو نہیں بنتا ہے
ساجد رحیم
#postviralシ #love #post #poetrycommunity #poetry #poetrylovers

Gghhhko
 

واسطہ حسن سے یا شدتِ جذبات سے کیا۔۔؟
عشق کو تیرے قبیلے یا تیری ذات سے کیا۔۔؟
میری مصروف طبیعت بھی کہاں روک سکی؟
وہ تو یاد آتا ہے، اس کو میرے دن رات سے کیا۔۔
پیاس دیکھوں یا کروں فکر؟ کہ گھر کچا ہے؟
سوچ میں ہوں کہ میرا رشتہ ہے برسات سے کیا۔۔؟
جس کو خدشہ ہو کہ مر جائیں گے بھوکے بچے،
سوچئے۔۔! اس کو کسی اور کے حالات سے کیا ۔۔؟
آج اسے فکر ہے کہ لوگ کیا کہیں گے،
کل جو کہتا تھا مجھے رسم و روایات سے کیا۔۔؟
محسن نقوی

Gghhhko
 

جاں کو آفات، نہ آفات کو جاں چھوڑتی ہے
مجھ کو اب بھی تیری اُمید کہاں چھوڑتی ہے