یہ جو مجھ پر نکھار ہے سائیں آپ ہی کی بہار ہے سائیں آپ چاہیں تو جان بھی لے لیں آپ کو اختیار ہے سائیں تم ملاتے ہو بچھڑے لوگوں کو ایک میرا بھی یار ہے سائیں کسی کھونٹی سے باندھ دیجئے اسے دل بڑا بے مہار ہے سائیں عشق میں لغزشوں پہ کیجیے معاف سائیں یہ پہلی بار ہے سائیں ایک کشتی بنا ہی دیجئے مجھے کوئی دریا کے پار ہے سائیں کبھی آ کے دیکھئے کہ یہ دل کیسا اجڑا دیار ہے سائیں ۔۔💞💞
``````````` درکار یہاں یہ مسلسل نہی ہوتی محبت میں اکثر محبت نہی ہوتی الفاظ ہوتے ہیں پہچان اخلاق کی رنگت کی تو کوئی حیثیت نہی ہوتی ہر شخص مسکراتا نہی کہکھوں میں ہر مسکراہٹ میں مسکراہٹ نہی ہوتی آنسو آجانے والی چیز ہے اس میں بحث کیسی ہر آنسو میں میاں درد کی لذت تو نہی ہوتی جو مر چکے ہوں اندر سے مگر زندہ ہوں ایسے یعنی مجھ جیسے لوگوں کو محبت نہی ہوتی 💔
واسطہ حُسن سے کیا، شدّتِ جذبات سے کیا عشق کو تیرے قبیلے یا میری ذات سے کیا مری مصروف طبیعت بھی کہاں روک سکی وہ تو یاد آتا ہے اسکو مرے دن رات سے کیا 💓🌹🥰 محسن نقوی