میرا دل چاہتا ہے تُم میرے پاس ہو...!! میرے ساتھ رہو میں جب بھی اُداس ہوں تُم مُجھ سے پُوچھو...!! کیا ہوا ہے...؟؟ میں بِنا کُچھ کہے تُمہارے سینے پہ سر رکھ کے آنکھیں بند کر لوں اور سو جاؤں...!! 🥰🥰😋😛
ہَوا چلی تھی کُچھ ایسی، بِکھر گئے ہوتے رَگوں میں خُون نہ ہوتا تو مر گئے ہوتے یہ سرد رات، یہ آوارگی، یہ نیند کا بَوجھ ہم اپنے شہر میں ہوتے، تو گھر گئے ہوتے نئے شعوُر کو جِن کا شِکار ہونا تھا وہ حادثے بھی ہَمَیں پر گُزر گئے ہوتے ہمی نے رَوک لِئے سر پہ تیشۂ اِلزام وگرنہ شہر میں کِس کِس کے سر گئے ہوتے ہمی نے زخمِ دل و جاں چُھپا لیے، ورنہ نہ جانے کتنوں کے چہرے اُتر گئے ہوتے سکون ِدِل کو نہ اِس طرح بھی ترستے ہم تِرے کَرَم سے جو بچ کر، گُزر گئے ہوتے جو تِیر، اَندھی ہَوا نے چلائے تھے کل رات! نہ ہوتے ہم ، تو نجانے کِدھر گئے ہوتے جو ہم بھی اُس سے زمانے کی طرح ملتےاُمیدؔ ہمارے شام و سحر بھی سنور گئے ہوتے
مُجھے ایسا لُطف عطا کیا، جو نہ ہجر تھا نہ وصال تھا !! میرے موسموں کے مزاج داں، تُجھے میرا کتنا خیال تھا !! کِسی اور چہرے کو دیکھ کر، تیری شکل ذہن میں آگئی !! تیرا نام لے کے مِلا اُسے، میرے حافظے کا یہ حال تھا !! کبھی موسموں کے سراب میں، کبھی بام و در کے عذاب میں وہاں عُمر ہم نے گزار دی، جہاں سانس لینا مُحال تھا !! کبھی تُو نے غور نہیں کیا، کہ یہ لوگ کیسے اُجڑ گئے؟ کوئی میرے جیسا گرفتہ دل، تیرے سامنے کی مثال تھا !! تیرے بعد کوئی نہیں ملا، جو یہ حال دیکھ کے پُوچھتا ۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے کس کی آگ جُھلسا گئی؟ میرے دل کو کس کا مَلال تھا؟ کہیں خون ِدل سے لکھا تو تھا، تیرے سال ِہجر کا سانحہ !!! وہ ادھوری ڈائری کھو گئی، وہ نجانے کون سا سال تھا ؟؟ 🥺🙂💔