وہ عطا کرے تو شکر اس کا
وہ نہ دے تو ملال نہیں
میرے رب کے فیصلے کمال ہیں
ان فیصلوں میں زوال نہیں
❣️🥰
میں نے سمجھا اُسے نہ کافی تھی
یہ محبت ! مگر اضافی تھی
جلد دل بھر گیا ہے جو اس کا
گویا اب تک یہ اک تلافی تھی
تُو غلط ہو یہ کیسے ممکن ہے؟
میری فطرت ہی اختلافی تھی
ہم پہ لازم تھا جھوٹ ہی کہتے
سچی چاہت جنھیں منافی تھی
اب ضرورت نہیں مجھے تیری *
اُس کے لہجے میں اعترافی تھی !
اس کے حصے میں چاہتیں تھیں ہزار
اپنے حصے میں اک معافی تھی !!
گفتگو اچھی لگی ذوق نظر اچھا لگا
مدتوں کے بعد کوئی ہم سفر اچھا لگا
دل کا دکھ جانا تو دل کا مسئلہ ہے پر ہمیں
اس کا ہنس دینا ہمارے حال پر اچھا لگا
ہر طرح کی بے سر و سامانیوں کے باوجود
آج وہ آیا تو مجھ کو اپنا گھر اچھا لگا
باغباں گلچیں کو چاہے جو کہے ہم کو تو پھول
شاخ سے بڑھ کر کف دل دار پر اچھا لگا
کوئی مقتل میں نہ پہنچا کون ظالم تھا جسے
تیغ قاتل سے زیادہ اپنا سر اچھا لگا
ہم بھی قائل ہیں وفا میں استواری کے مگر
کوئی پوچھے کون کس کو عمر بھر اچھا لگا
اپنی اپنی چاہتیں ہیں لوگ اب جو بھی کہیں
اک پری پیکر کو اک آشفتہ سر اچھا لگا
میرؔ کے مانند اکثر زیست کرتا تھا فرازؔ
تھا تو وہ دیوانہ سا شاعر مگر اچھا لگا
احمد فراز🍂
اور پھر جِن کی ہنسی بُہت خوبصورت ہوتی ہے نا؛ اُنہی کے زخم بُہت گہرے ہوتے ہیں!💔🙂👑
جو علم کی راہ پر چل پڑے اسے تنہائی سے وحشت نہیں ہوتی، اور جو کتابوں سے حوصلہ پکڑنا سیکھ جائے وہ سب دلاسوں سے بے نیاز ہو جاتا ہے، اور جسے تلاوتِ قرآن سے اُنس ہو جائے اسے دوستوں کے بچھڑنے سے فرق نہیں پڑتا۔“
Move on 👍🏿
محبت کو نفع نقسان سے مت دیکھو یہ کسی کی جاگیر نہیں
یہ تو ایک حق سچ کی عبادت ہے جو ہر کسی کا نصیب نہیں ۔
دیکھ تو میری باتوں سے حیراں نہ ہوا کر
مجھے سوچ کے بس توں بدگماں نہ ہوا کر
مجھ سے دیکھا نہیں جاتا تیرا اترا ہوا چہرہ
عمر لگے تجھے میری جاں پریشاں نہ ہوا کر
اداسّ 💔
Life is too short to wake up in the morning with regrets. So love the people who treat you right, forget about the ones who don’t. And believe that everything happens for a reason. If you get a chance, take it. If it changes your life, let it. Nobody said it would be easy, just that it would be worth it🥰 Thank you.😊💕
گُزر رہے ہیں عجب مرحلوں سے دِیدہ و دِل
سحر کی آس تو ہے، زندگی کی آس نہیں
مُجھے یہ ڈر ہے تِری آرزو نہ مٹ جائے
بہت دنوں سے طبیعت مری اداس نہیں
ناصر کاظمی
جو لوگ آپ کو کھونے کی کوشش کر رہے ہوں اُن کی بھرپور مدد کیا کریں..✨🥀
عورت بھی شاعری کی طرح ہوتی ہے
جسے بدذوق لوگ نہیں سمجھ سکتے💯✔
اگر عورت کو سمجھنا ہے
تو اس کو عزت دو
پیار دو
وہ اپنا سب کچھ تم پر نہ وار دے تو کہنا
یہ تو ایسی ہے
بیٹی ہے تو محبت😘
بہن ہے تو عزت 😍
بیوی ہے تو سکون🥰
ماں ہے تو جنت😊😊
ایک چھوٹا سا بیج جو ہم زمین کی نظر کرتے ہیں۔۔میرا اللہ اتنی طاقت رکھتا ہے کہ وہ زمین کے اندھیروں میں اس کی حفاظت کر کے۔۔ اس دانے کو کئی گنا بڑھا کر ہمیں واپس کرتا ہے۔ تو کیسے ممکن ہے کہ ہمارے دل کی پریشانیوں سے وہ واقف نہ ہو؟ ہماری بے چینی اسے نظر نہ آ رہی ہو۔۔ وہ حساب رکھتا ہے۔۔ وہ اپنے بندے کا بڑا قدردان ہے♥️دنیا میں کسی کو بھی خیر اور تکلیف اللہ کے امر کے بغیر نہیں پہنچتی۔ اس جملے میں اشارہ ہے کہ جب کبھی پریشانی آئے، رکاوٹیں آئیں اور تم ہمت ہارنے لگو تو یاد رکھو کہ ایک ذات ہے جو تمہارا انتظار کر رہی ہے کہ تم اس کی طرف رجوع کرو۔۔ اس سے اپنی پریشانیوں کا تذکرہ کرو کیونکہ اللہ ہی سنتا ہے۔۔ اور کیا بہترین تسلی ہے کہ اللہ ہی تو سنتا ہے
پھر سے نکلے ہیں تلاش بندگی میں روزہ دار بن کر !
دعا ہے رضاء الٰہی کی بارگا ہ سے سب کو مراد مل جائے
یہ ضرورتیں ترے نام کی
🍁 مری حسرتوں میں شمار ہیں
یہ بحث چھوڑ کہ کتنی حسین ہے دنیا
مجھے بتا کہ تیرا دل کہیں لگا کہ نہیں ؟؟🥀
روحِ من
"اگر خدا مجھے آپ پر اختیار دے تو میں آپ کے دل سے اپنے لئے ساری لاپرواہی نکال کر آپ کی رگ رگ میں اپنے لئے محبت ڈال دوں_
مجھے پہلے تو لگتا تھا کہ ذاتی مسئلہ ہے
میں پھر سمجھا محبت کائناتی مسئلہ ہے
پرندے قید ہیں تم چہچہاہٹ چاہتے ہو
تمہیں تو اچھا خاصا نفسیاتی مسئلہ ہے
✍️عمیر نجمی
ایسا کوئی بھی شخص تو دل کا مکیں نہ ہو
جو ہر جگہ پہ ہوتے ہوئے بھی کہیں نہ ہو
حسرت سے سوچتے ہیں تجھے دیکھ کر یہ ہم
بندہ وفا پرست ہو چاہے حسیں نہ ہو
عبید ثاقب
اے رفوگر ذرا ہوش سے
زخم اپنوں کے تیری توقع سے گہرے ہیں
🥺😋
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain