Damadam.pk
Gulab_007's posts | Damadam

Gulab_007's posts:

Gulab_007
 

*اگـر بلاوجہ ہی خوشی محسوس ہو رہی ہو تو جان لیں کہ کہیں کوئی آپ کیلئے دعا کر رہا ہے۔*

*زندگی میں ترتیب پیدا کریں ، کھانے اور سونے کا وقت طے کریں ، غیر ضروری خواہشات اور دباؤ سے دور رہیں ، ورزش کریں اور ایک خاص بات آپکو بتاتا ہوں - کہ*
*زندگی میں دینا شروع کریں - آپ پیسے دیں ، کسی کو وقت دیں ، کسی کو مشورہ دے دیں ، کسی کو راستہ دے دیں ، کسی کو علم دے دیں ، دیکھیں دینے کی خصوصیت اللہ کی ہے ، جب آپ دینا شروع کردیتے ہیں تو آپکی نسبت رحمان سے جڑ جاتی ہے - پھر*
*آپ کبھی پریشان اور ڈپریشن کا شکار نہیں ہوتے - جتنا زیادہ آپ دینے والے بنیں گے اتنا زیادہ آپ کی زندگی میں خوشیاں آنا شروع ہو جائیں گی - آپ طے کرلیں کہ ہر مہینہ کسی کو کچھ نہ کچھ دیں گے...*
G  : *زندگی میں ترتیب پیدا کریں ، کھانے اور سونے کا وقت طے کریں ، غیر ضروری - 
Gulab_007
 


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

Gulab_007
 
- mita diya gya -
Gulab_007
 

حاشية السندي على سنن ابن ماجه: (2 / 479دار الجيل بيروت)
(وتفترق أمتي) المراد أمة الإجابة. وهم أهل القبلة. فإن اسم الامة مضافا إليه صلى الله عليه وسلم يتبادر منه أمة الإجابة. والمراد تفرقهم في الأصول والعقائد لا الفروع والعمليات.
حاشية ابن عابدين: (4 / 237دارالفکر بیروت)
أن الرافضي إذا كان يسب الشيخين ويلعنهما فهو كافر، وإن كان يفضل عليا عليهما فهو مبتدع. اهـ.
وهذا لا يستلزم عدم قبول التوبة. على أن الحكم عليه بالكفر مشكل، لما في الاختيار اتفق الأئمة على تضليل أهل البدع أجمع وتخطئتهم وسب أحد من الصحابة وبغضه لا يكون كفرا، لكن يضلل إلخ.
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم بالصواب

Gulab_007
 

قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ليأتين على أمتي ما أتى على بني إسرائيل حذو النعل بالنعل، حتى إن كان منهم من أتى أمه علانية لكان في أمتي من يصنع ذلك، وإن بني إسرائيل تفرقت على ثنتين وسبعين ملة، وتفترق أمتي على ثلاث وسبعين ملة، كلهم في النار إلا ملة واحدة» ، قالوا: ومن هي يا رسول الله؟ قال: «ما أنا عليه وأصحابي»
جامع الأحاديث :(ج 34 / ص 96المکتبۃ الشاملۃ)
عن جابر بن عبد الله قال : قال رسول الله – صلى الله عليه وسلم – شفاعتى لأهل الكبائر من أمتى قلت ما هذا يا جابر قال نعم يا محمد إنه من زادت حسناته على سيئاته فذاك الذى يدخل الجنة بغير حساب ومن استوت حسناته وسيئاته فذاك الذى يحاسب حسابا يسيرا ثم يدخل الجنة وإنما شفاعة رسول الله – صلى الله عليه وسلم – لمن أوبق نفسه وأثقل ظهره (البيهقى فى البعث ، وابن عساكر).

Gulab_007
 

مذکورہ بالا تفصیل سے معلوم ہوگیا کہ امّتِ اجابت سے مراد مطلقاً فرقۂ ناجیہ ہےاور نجات کادارومدار اعمالِ صالحہ اور عقائدِ صحیحہ پر ہے ،پس مذکورہ فرقے ،بریلوی ، دیوبندی،غیر مقلدین اور اشاعتی چونکہ امّتِ اجابت میں داخل ہیں اس لئے بحیثیت مجموعی یہ سب ناجی شمار ہوں گے،البتہ نجات کی دوقسمیں ہیں :
۱۔نجاتِ اوّلیہ
۲۔ نجاتِ غیر اوّلیہ
نجاتِ اوّلیہ کا مطلب یہ ہے کہ بعض لوگوں کوحساب وکتاب کے بعد ہی سے جہنم سے نجات مل جائیگی۔اور نجاتِ غیر اوّلیہ کا مطلب یہ ہے کہ جہنم میں داخل ہو کر اپنے گناہوں کی مدتِ سزا کےبعد اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے نجات حاصل کریں گے،لہذا اس تفصیل سے یہ بات بخوبی معلوم ہوجاتی ہے کہ مذکورہ بالا فرقہ ناجیہ میں سے بعض لوگ نجاتِ اوّلیہ کے مستحق ہیں اور دیگر بعض نجاتِ غیر اوّلیہ کے مستحق ہیں۔
سنن الترمذي : (5 / 26)

Gulab_007
 

،یا جبرئیل کے وحی لانے میں غلطی کے قائل ہوں ۔
اور جو روافض کوئی عقیدہ کافرانہ نہ رکھتے ہوں بلکہ صرف حضرت علی کو حضراتِ شیخین پر فضلیت دیتے ہوں وہ کافر نہیں۔
وفی رد المحتار :
نعم لا شك في تكفير من قذف السيدة عائشة رضي الله تعالى عنها، أو أنكر صحبة الصديق، أو اعتقد الالوهية في علي، أو أن جبريل غلط في الوحي، أو نحو ذلك من الكفر الصريح المخالف للقرآن. – (ج 4 / ص ۲۳۷)
جاری۔

Gulab_007
 

اور جو فرقہ اس قسم کے عقائدِ صحیحہ نہ رکھتا ہو وہ غیر ناجی ہے۔
وفی المشکوٰۃ:وتفترق أمتي على ثلاث وسبعين ملة كلهم في النار إلا ملة واحدة قالوا ومن هي يا رسول الله قال ما أنا عليه وأصحابي. (۲۹)
جیسا کہ اوپر لکھا جاچکاہے کہ فرقۂ ناجیہ سے مراد امّتِ اجابت ہے یعنی اہلِ قبلہ اور مسلمان اس کامصداق ہیں ،لہذا غیر ناجیہ سے مراد وہ لوگ ہیں جو اہلِ قبلہ اور مسلمان نہیں ہیں،اس لئے فرقہ غیر ناجیہ کافر ہی ہوں گے،جیسے ذکری،آغاخانی،بوہری،منکرین حدیث اور وہ روافضین جن کا کوئی ایک عقیدہ کافرانہ ہو وہ بھی کافر ہیں،مثلاً قرآن کریم میں تحریف کے قائل ہوں، یاحضرت عائشہ صدیقہ پر تہمت کو جائز سمجھتے ہوں،یاحضورﷺکے بعد صدیقِ اکبراور حضرت عمر فاروق اور دیگر صحابۂ کرام کو معاذاللہ مرتد سمجھتے ہوں ،یاحضرت علی کو خدا مانتے ہوں،

Gulab_007
 

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح:(ج 2 / ص 58)
ونقل الأبهري أن المراد بالأمة أمة الإجابة عند الأكثر كلهم في النار لأنهم يتعرضون لما يدخلهم النار فكفارهم مرتكبون ما هو سبب في دخولها المؤبدة عليهم ومبتدعتهم مستحقة لدخولها إلا أن يعفو الله عنهم اھ.
وفیہ:وهي الجماعة أي أهل العلم والفقه الذين اجتمعوا على اتباع آثاره عليه الصلاة والسلام في النقير والقطمير ولم يبتدعوا بالتحريف والتغيير إلی آخر القول (ج۱ ص ۳۴۹)البتہ ان فرقوں میں سے کونسا فرقہ ناجی اور کونسا فرقہ غیر ناجی ہے تو اس میں تفصیل یہ ہے کہ فرقۂ ناجیہ سے مراد وہ مسلمان اہلِ سنت والجماعت ہیں جو عقائد واحکام میں حضراتِ صحابہ کے مسلک پر ہوں اور قرآن کے ساتھ سنّتِ نبویہﷺ کو بھی حجت مانتے ہوں،اور اس پر عمل کرتے ہوں اور دین میں اپنی طرف سے کچھ کمی،زیادتی کرنے والے نہ ہوں
جاری۔۔۔۔۔۔

Gulab_007
 

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
حدیث مبارکہ ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا قیامت کے قریب ٧٣ فرقے ہوں گے ان سے کیا مراد ہے؟
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
جواب:حدیث شریف’’وتفترق امتی علی ثلث وسبعین ملۃ الخ‘‘ کی تشریح میں مختلف قول ہیں ،راجح قول کے مطابق اس میں امّت سے امّتِ اجابت مراد ہے یعنی وہ لوگ جو اہلِ قبلہ ہیں اور مسلمان سمجھے جاتے ہیں اور حدیث شریف میں ‘‘کلھم فی النار’’یعنی وہ تمام فرقے دوزخی ہوں گے کے معنی یہ ہوں گے کہ وہ سب اپنے غلط عقائد اور بد اعمالیوں کی بناء پر دوزخ میں داخل کئے جائیں گےلہذا جس کے عقائد اور اعمال اس حد تک مفسد نہیں ہوں گےکہ وہ دائرہ کفر میں آتے ہوں تو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے وہ اپنے گناہوں کی مدت سزا کے بعد دوزخ سے نکال لئے جائیں گے۔
جاری۔۔۔۔۔

: انا للہ و انا الیہ راجعون  اللهم اغفرہ وارحمہ ولا تعذبہ واجعل مثواہ جنت الفردوس آمین ثم آمین یا رب العالمین.۔۔إِنَّ لِلّٰهِ مَا أَخَذَ وَ لَه‘ مَا أَعْطٰى وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَه‘ بِأَجَلٍ مُّسَمًّى،أَعْظَمَ اللهُ أَجْرَکَ وَ أَحْسَنَ عَزَائَکَ وَ غَفَرَ لِمَیِّتِکَ‘‘.
G  : : انا للہ و انا الیہ راجعون اللهم اغفرہ وارحمہ ولا تعذبہ واجعل مثواہ جنت - 
سورج گرہن اور سنت رسول ﷺ
حضرت ابوبردہ رحمہ اللّٰہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ سورج گرہن ہوا تو نبی ﷺ اس طرح گھبرائے ہوئے کھڑے ہوئے جیسے قیامت گئی ، آپ ﷺ مسجد میں آئے اور طویل ترین قیام و رکوع اور سجود کے ساتھ نماز پڑھی کہ اس سے پہلے آپ ﷺ کو ایسا کرتے ہوئے نہیں دیکھا تھا اور آپ ﷺ نے فرمایا کہ یہ نشانیاں ہیں جو اللہ بزرگ و برتر بھیجتا ہے ، یہ کسی کی موت اور حیات کے سبب سے نہیں ہوتا ہے ، بلکہ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے ، جب تم اس کو دیکھو تو ذکرِ الٰہی اور دعا واستغفار کی طرف دوڑو۔
(بخاری شریف)
G  : سورج گرہن اور سنت رسول ﷺ حضرت ابوبردہ رحمہ اللّٰہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ - 
Gulab_007
 

نماز کسوف
1. کسوف(سورج گرہن) کے وقت دو رکعت نماز مسنون ہے۔
2. نماز کسوف جماعت سے ادا کی جائے۔
3. نماز کسوف کے لئے اذان یا اقامت نہیں بلکہ لوگوں کا جمع کرنا مقصود ہو تو الصلوۃ جامعۃ پکار دیا جائے۔
4. نماز کسوف میں بڑی بڑی سورتوں کا مثل سورۃ بقره وغیرہ کے پڑھنا اور رکوع اور سجدوں کا بہت دیر تک ادا کرنا مسنون ہے اور قرأت آہستہ پڑھے۔
5. نماز کے بعد امام کو چاہیے کہ دعا میں مصروف ہوجائے اور سب مقتدی آمین کہیں جب تک کہ گرہن موقوف نہ ہوجائے دعا میں مشغول رہنا چاہیے۔ ہاں اگر ایسی حالت میں آفتاب غروب ہوجائے یا کسی نماز کا وقت آجائے تو دعا کو موقوف کرکے نماز میں مشغول ہوجانا چاہیے۔
(صحیح بہشتی زیور ، صفحہ 700 از شیخ المشائخ حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی صاحب رحمہ اللہ)

Gulab_007
 

*زندگی کا ہر امتحان ہم محنت اور لگن سے پاس نہیں کرسکتے بعض امتحانوں کے لئے قسمت کے علاوہ اور کوئی چیز درکار نہیں ہوتی اور وہ ہمارے عزیزوں کی دعاؤں کے علاوہ کچھ اور نہیں ہو سکتا.....!!!!*

Gulab_007
 

*جو شخص بہانہ بنانے میں بہت اچھا ہو*
*وہ کسی اور کام میں اچھا نہیں ہو سکتا....!!!!*

Gulab_007
 

*💫قدرت اتنی پرفیکٹ ہے کہ آپ کے ہر عمل کا بدلہ ضرور لوٹاتی ہے سکون فراہم کیجئے یہ لوٹ کر آپ کے پاس آ جاۓ گا کسی کی آنکھ میں آنسوؤں کا سبب ہیں تو بھی انتظار کیجئے*

Gulab_007
 

*جب آپ عروج پر ہوتے ہیں تو آپ کے دوستوں کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کون ہیں اور جب آپ زوال پر ہوتے ہیں تو آپ کو پتہ چلتا ہے کہ دوست کون ہیں.....!!!

Gulab_007
 

❣🤲🏻 🌙۔
*اس رب کی ناراضگی سے ڈرتے رہو جس کی صفت یہ ہے کہ اگر تم بولتے ہو تو وہ سنتا ہے اور اگر دل میں رکھو تو وہ جانتاہے....!!!!*

Gulab_007
 

🌼جو شخص اپنے قلب میں اہل بیت کی محبت رکھتا ہے اور زبان سے ہمیں برا نہیں کہتا وہ جنت میں ہمارے ساتھ ہوگا۔ 🌼(حضرت علی کرم اللہ وجہہ