Damadam.pk
Gulab_007's posts | Damadam

Gulab_007's posts:

Gulab_007
 

نے فرمایا ہے:
”انا رسول من ادرکت حیا و من یولد بعدی۔“
ترجمہ: ”میں اس کے لئے بھی اللہ کا رسول ہوں جس کو اس کی زندگی میں پالوں اور اس کے لئے بھی جو میرے بعد پیدا ہو۔“
*(کنز العمال جلد11 صفحہ 404 حدیث 31885، خصائص کبریٰ صفحہ 88جلد 2)*
پس ان آیتوں سے واضح ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں ہوسکتا، قیامت تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی صاحب الزماں رسول ہیں۔ بالفرض اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی مبعوث ہو تو حضور علیہ السلام کا فۃ الناسکی طرف اللہ تعالیٰ کے صاحب الزماں رسول نہیں ہوسکتے بلکہ براہ راست مستقل طور پر اسی نبی پر اور اس کی وحی پر ایمان لانا اور اس کو اپنی طرف اللہ کا بھیجا ہوا اعتقاد کرنا فرض ہوگا، ورنہ نجات ممکن نہیں اور حضور علیہ السلام کی نبوت اور وحی پر ایمان لانا اس کے ضمن میں داخل ہوگا۔ *(معاذ اللہ)*

Gulab_007
 

”قرآن کی یہ آیت اگر ہم پر نازل ہوتی ہم اس دن کو عید مناتے“
*(رواہ البخاری)،*
اور حضور علیہ السلام اس آیت کے نازل ہونے کے بعد اکیاسی(81) دن زندہ رہے.
*(معارف صفحہ41 جلد3)*
اور اس کے نزول کے بعد کوئی حکم حلال و حرام نازل نہیں ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل شدہ کتاب کامل و مکمل،آخری کتاب ہے.
”و ما ارسلنک الا کافۃ للناس بشیرا ًو نذیراً۔“
*(سورۂ سبا: 28)*
ترجمہ: ”ہم نے تم کو تمام دنیا کے انسانوں کے لئے بشیر اور نذیر بناکر بھیجا ہے۔“
”قل یٰایھا الناس انی رسول اللہ الیکم جمیعا۔“
*(سورۂ اعراف: 158)*
ترجمہ: ”فرمادیجئے کہ اے لوگو! میں تم سب کی طرف اللہ تعالیٰ کا رسول ہوں۔“
یہ دونوں آیتیں صاف اعلان کررہی ہیں کہ حضور علیہ السلام بغیر استثنأ تمام انسانوں کی طرف رسول ہوکر تشریف لائے ہیں جیسا کہ خود آپﷺ

Gulab_007
 

*نوٹ:* یوں تو ہر نبی اپنے اپنے زمانہ کے مطابق دینی احکام لاتے رہے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری سے قبل زمانہ کے حالات اور تقاضے تغیرپذیر تھے‘ اس لئے تمام نبی اپنے بعد آنے والے نبی کی خوشخبری دیتے رہے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نزول وحی کے اختتام سے دین پایہئ تکمیل کو پہنچ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت اور وحی پر ایمان لانا تمام نبیوں کی نبوتوں اور ان کی وحیوں پر ایمان لانے پر مشتمل ہے، اسی لئے اس کے بعد ”واتممت علیکم نعمتی“ فرمایا علیکم یعنی نعمت نبوت کو میں نے تم پر تمام کر دیا، لہٰذا دین کے اکمال اور نعمت نبوت کے اتمام کے بعد نہ تو کوئی نیا نبی آسکتا ہے اور نہ سلسلہئ وحی جاری رہ سکتا ہے۔ اسی وجہ سے ایک یہودی نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے کہا تھا کہ اے امیر المومنین:

Gulab_007
 

”خاتم النبیین کے یہ الفاظ تمام قدیم و جدید علماء کے امت کے نزدیک کامل عموم پر ہیں۔ جو نص قطعی کے ساتھ تقاضا کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں۔
*(تفسیر قرطبی صفحہ196 جلد14)*
پس عقیدۂ ختم نبوت جس طرح قرآن کریم کے نصوص قطعیہ سے ثابت ہے اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث متواترہ سے بھی ثابت ہے اور ہر دور میں امت کا اس پر اجماع و اتفاق چلا آیا ہے. سورۂ احزاب کی آیت 40 آیت خاتم النبیین کی تشریح و توضیح پہلے گزر چکی ہے، اب دوسری آیات ملاحظہ ہوں:
”الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعمتی ورضیت لکم الاسلام دینا“ *(سورہ مائدہ: 3)*
ترجمہ: ”آج میں پورا کرچکا تمہارے لئے دین تمہارا‘ اور پورا کیا تم پر میں نے احسان اپنا‘ اور پسند کیا میں نے تمہارے واسطے اسلام کو دین۔“

Gulab_007
 

پس جو شخص اس کے خلاف کا مدعی ہو اس کو کافر قرار دیا جائے گا اور اگر وہ اس پر اصرار کرے تو اس کو قتل کیا جائے گا۔“
*(روح المعانی ص 39 ج 22)*
*3)* امام حافظ ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ اس آیت کے ذیل میں اپنی تفسیر میں لکھتے ہیں:
”یہ آیت اس مسئلہ میں نص ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں تو رسول بدرجہ اولیٰ نہیں ہوسکتا، کیونکہ مقام نبوت مقام رسالت سے عام ہے۔ کیونکہ ہر رسول نبی ہوتا ہے اور ہر نبی رسول نہیں ہوتا او ر اس مسئلہ پر کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی اور رسول نہیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی متواتر احادیث وارد ہیں جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ایک بڑی جماعت سے مروی ہے۔
*(تفسیر ابن کثیر صفحہ493، جلد3)*
*4)* امام قرطبی اس آیت کے تحت لکھتے ہیں کہ

Gulab_007
 

آخری ٹھہرے۔“
*(درّ منثور صفحہ204 جلد5)*
کیا اس جیسی صراحتوں کے بعد بھی کسی شک یا تاویل کی گنجائش ہے؟ اور بروزی یا ظلی کی تاویل چل سکتی ہے؟
*خاتم النبیین اور اجماع امت*
*1)* حجۃ الاسلام امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
”بے شک امت نے بالاجماع اس لفظ (خاتم النبیین) سے یہ سمجھا ہے کہ اس کا مفہوم یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نہ کوئی نبی ہوگا اور نہ رسول، اور اس پر اجماع ہے کہ اس لفظ میں کوئی تاویل و تخصیص نہیں اور اس کا منکر یقینااجماع امت کا منکر ہے۔“الاقتصاد فی الاعتقاد صفحہ123* علامہ سید محمود آلوسی تفسیررو المعانی میں زیر آیت خاتم النبیین لکھتے ہیاور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خاتم النبیین ہو نا ایسی حقیقت ہے جس پر قرآن ناطق ہے، احادیث نبویہ نے جس کو واشگاف طور پر بیان فرمایا ہے اور امت نے جس پر اجماع کیا ہے

Gulab_007
 

اور مختلف قسم کے جادو اور طلسماتی کرشموں کا مظاہرہ کرے۔“
*(تفسیر ابن کثیررحمۃ اللہ علیہ جلد3 صفحہ494)*خاتم النبیین کی تفسیر صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے*
حضرات صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم و تابعین رحمۃ اللہ علیہم کا مسئلہ ختم نبوت سے متعلق مؤقف کیلئے یہاں پر صرف دوصحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی آرأ مبارکہ درج کی جاتی ہیں۔ حضرت قتادہ رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ انہوں نے آیت کی تفسیر میں فرمایا:
”اور لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول اور خاتم النبیین یعنی آخرالنبیین ہیں۔“
*(ابن جریر صفحہ 16جلد 22)*
حضرت حسن رحمۃ اللہ علیہ سے آیت خاتم النبیین کے بارہ میں یہ تفسیر نقل کی گئی ہے کہ ”اللہ تعالیٰ نے تمام انبیأ کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم کردیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان رسولوں میں سے جو اللہ کی طرف سے مبعوث ہوئے

Gulab_007
 

میرے بعد کوئی کسی قسم کا نبی نہیں۔“
*(ابوداؤد، ترمذی)*
اس حدیث شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے لفظ ”خاتم النبیین“ کی تفسیر ”لانبی بعدی“ کے ساتھ خود فرمادی ہے۔اسی لئے حافظ ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ اپنی تفسیر میں اس آیت کے تحت چند احادیث نقل کرنے کے بعد آٹھ سطر پر مشتمل ایک نہایت ایمان افروز ارشاد فرماتے ہیں۔ چند جملے آپ بھی پڑھ لیجئے۔
”اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنی کتاب میں اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیث متواتر کے ذریعہ خبر دی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا تاکہ لوگوں کو معلوم رہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جس نے بھی اس مقام (یعنی نبوت) کا دعویٰ کیا وہ بہت جھوٹا‘ بہت بڑا افترا پرداز‘ بڑا ہی مکار اور فریبی‘ خود گمراہ اور دوسروں کو گمراہ کرنے والا ہوگا‘ اگرچہ وہ خوارق عادات اور شعبدہ بازی دکھائے

Gulab_007
 

*آن لائن ختم نبوتﷺ کورس💎*
سبق نمبر ٢
*🛑(3) عقیدہ ختم نبوت قرآنی آیات کی روشنی میں*
”ماکان محمد ابا احد من رجالکم ولکن رسول اللہ وخاتم النبیین وکان اللہ بکل شئی علیما۔“
*(سورۂ احزاب:40)*
ترجمہ:
”محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن اللہ کے رسول ہیں اور سب نبیوں کے ختم پر ہے اورا للہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جانتا ہے۔"
تمام مفسرین کا اس پر اتفاق ہے کہ خاتم النبیین کے معنی یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کو منصبِ نبوت پر فائز نہیں کیا جائیگا۔
*خاتم النبیین کی نبوی تفسیر*
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”میری امت میں تیس جھوٹے پیدا ہوں گے، ہر ایک یہی کہے گا کہ میں نبی ہوں حالانکہ میں خاتم النبیین ہوں،

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
G  : اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ - 
Gulab_007
 

آن لائن ختم نبوتﷺ کورس
سبق نمبر ٢
*🛑(3) عقید ختم نبوت قرآنی آیات کی روشنی میں*
”ماکان محمد ابا احد من رجالکم ولکن رسول اللہ وخاتم النبیین وکان اللہ بکل شئی علیما۔“
*(سورۂ احزاب:40)*
ترجمہ:
”محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن اللہ کے رسول ہیں اور سب نبیوں کے ختم پر ہے اورا للہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جانتا ہے۔"
تمام مفسرین کا اس پر اتفاق ہے کہ خاتم النبیین کے معنی یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کو منصبِ نبوت پر فائز نہیں کیا جائیگا۔
*خاتم النبیین کی نبوی تفسیر*
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”میری امت میں تیس جھوٹے پیدا ہوں گے، ہر ایک یہی کہے گا کہ میں نبی ہوں حالانکہ میں خاتم النبیین ہوں، میرے بعد

Gulab_007
 

خواہ تمہارے لئیے کھانے کیلئے کوئی اور چیز دستیاب نہ ھو۔
(6) کھانا کھا کر پانی پینے سے بہتر ھے، تم زھر پی لو۔ ورنہ کھانا ھی نہ کھاؤ۔
🌹🌹🌹🌹🌹
*لوگوں کی بھلائ کیلئے*
*آگے ضرور شئر کریں۔*

Gulab_007
 

*اچھی صحت کا راز*
================
"حجاج بن یوسف" کے دور میں دنیا کا ایک نامور معالج گزرا ھے، "شعیب بن زید"
حجاج نے اس سے اچھی صحت کا نسخہ لکھوا لیا۔
یہ نسخہ اس کی پوری طبی زندگی کا نچوڑ تھا۔ معالج نے حجاج کو بتایا:
=================
(1) گوشت صرف جوان جانور کا کھاؤ۔ خواہ دس دن کے بھوکے ھی کیوں نہ ھو۔
(2) جب دوپہر کا کھانا کھاؤ تو تھوڑی دیر سو جاؤ، اور شام کا کھانا کھا کر تھوڑی دور پیدل چلو۔ خواہ تمہیں کانٹوں پر چلنا پڑے۔
(3) پیٹ کی پہلی غذا جب تک ھضم نہ ھو جائے، دوسرا کھانا نہ کھاؤ۔ خواہ تمہیں تین دن لگ جائیں۔
(4) جب تک واش روم (بیت الخلاء) نہ جاؤ، سونے کیلئے بستر پر نہ جاؤ۔ خواہ تمہیں ساری رات کیوں نہ جاگنا پڑے۔
(5) پھلوں کے نئے موسم میں پھل کھاؤ۔ موسم جانے لگے تو پھل کھانا چھوڑ دو۔

Gulab_007
 

✍🏻آج کــــــا پیــــــغام* **ماں باپ سیڑھی نہیں ہوتے کہ جن پہ چڑھ کر ہم بلند ہو جایٸں اور پھر اُنہیں فراموش کردیں۔ والدین تو بچوں کی ڈھال ہوتے ہیں۔ایک ایسا درخت ہوتے ہیں جو بوڑھا ہو کر پھل نہ بھی دے لیکن سایہ ضرور دیتا ہے کاش یہ بات اولاد کو وقت پر سمجھ آ جاۓ*

Gulab_007
 

یقیناً برا لگے گا اور غیرت بھی جاگے گی. اس لیے جو لڑکے اور لڑکیاں کہتے ہیں کہ لڑکا اور لڑکی دوست ہوسکتے ہیں تو یہ اُنکا اپنا رشتہ ہے خود کا پیدا کیا ہوا۔۔۔!
یادرکھیے مرد اور عورت کے درمیان دوستی نام کا کوئی رشتہ نہیں ہے نہیں ہے اگر کوئی پسند ہے اچھے اور جائز طریقے سے نکاح کرو۔۔۔۔۔۔
طالب دعا
بنت حوا

Gulab_007
 

یہ سب حرام رشتے ہیں ۔۔۔!!!
رشتہ وہ ہوتا ہے جس کا کوئی نام ہوتا ہے,
جس کی کوئی پہچان ہوتی ہے.
جس کی کوئی اہمیت ہوتی ہے.
جس کا کوئی وجود ہوتا ہے. اسی لیے مرد اور عورت کے درمیان نام, پہچان والا رشتہ نکاح ہے. یہ دوستی اور گرل فرینڈ, بوائے فرینڈ کوئی رشتے نہیں ہیں, یہ سب حرام رشتے ہیں.
چلو ایک سوال کرتے ہیں؟
ایک لڑکے سے سوال کرو کہ یہ لڑکی آپ کی کیا لگتی ہے؟ وہ جواب دے یہ میری دوست ہے, یا گرل فرینڈ ہے, اگر کہو کہ کیوں تو کہے گا کہ دوستی ایک اچھا رشتہ ہے, گھومنا پھرنا دن رات گپیں لڑانا بازاروں اور پارکوں میں اس کو لے کر گھومنا یہ دوستی ہے۔۔۔!
اب آتے ہیں دوسرے سوال پر
اگر اُسی لڑکے سے کہا جائے کہ تمہاری بہن کا کوئی دوست ہو, وہ کسی کی گرل فرینڈ ہو اور وہ اُسے لے کر بازاروں دن رات باتیں کروں پارکوں میں گھومے تو کیسا لگے گا.

Gulab_007
 

ہاتھ بھی ملائیں
گلے بھی ملیں
اور
ایک دوسرے کی جڑیں بھی کاٹیں
ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟
*سوچئے گا ضرور.....!!!!!*

Gulab_007
 

*ایک چمکتی ہوئی بات*
ایک شخص کو سزائے موت ہو گئی اس سے پوچھا گیا کہ زندگی کی آخری آرزو کیا ہے؟ اس نے کہا میں ہارون الرشید (بادشاہ وقت سے ملنا چاہتا ہوں) آرزو پوری کر دی گئی قیدی جب دربار میں داخل ہوا تو اس نے بلند آواز میں کہا
“” السلام وعلیکم ””
بادشاہ تخت پر بیٹھا تھا اس نے کہا وعلیکم السلام
بادشاہ نے کہا کوئی بات اس نے کہا کہ نہیں میرا کام ہو گیا
جلاد آئے اس قتل کرنے لگے
اس نے کہا اپ مجھے قتل نہیں کر سکتے
کہا کیوں
کہا بادشاہ نے مجھے سلامتی کی ضمانت دے دی ہے
بادشاہ نے کہا میں نے کب دی ہے
قیدی نے کہا ابھی اپ نے وعلیکم السلام نہیں کہا
بادشاہ مسکرا پڑا اور کہا اسے آزاد کر دو اور جب ہم السلام علیکم کہتے ہیں
تو ہم ضمانت دے رہے ہوتے ہیں کہ تیرا مال، جان، عزت سب مجھ سے محفوظ ہےہم ایک دوسرے کو السلام و علیکم بھی کہیں

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
G  : اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ - 
Gulab_007
 

انبیا۶ آۓ وہ اپنے اپنے مخصوص علاقوں اور مخصوص امت کے لیے آۓ اور آپ ﷺ تو قیامت تک پوری امت کے لیے آۓ آپ کہ بعد کوٸ نبی نہیں آسکتا بلکہ آپﷺ کی نبوت کا اعلان تو قیامت کے بعد بھی ہوتا رہے گا اس لیے ختم نبوت کا وصف صرف آپ ﷺ کے ساتھ خاص ہے اور کسی کو یہ منصب حاصل نہیں نبیﷺ نے جو چھ صفات اپنے لیے بتاٸیں ان میں سے ایک یہ بھی ہےکہ اللہ نے ختم نبوت کا سلسلہ مجھ پر ختم فرمایا آپﷺ آخری نبی ہیں اور آپﷺ کی امت آخری امت ہے آپ ﷺ پر جو کتاب نازل ہوٸ وہ آسمان سے نازل ہونے والی آخری کتاب ہے یہ فضیلت صرف آپ ﷺ کے ساتھ خاص ہے اور کسی کو یہ فضیلت حاصل نہیں قرآن پاک کو ذکر للعلمین اور بیت اللہ کو ھدی للعلمین کا اعزاز بھی آپﷺ کے صدقے سے ملاہے۔