Damadam.pk
Gulab_007's posts | Damadam

Gulab_007's posts:

Gulab_007
 

تو اس سے اسود عنسی کے رفقا۶ پر ہبیت طاری ہوگٸ تو اسود کہ کچھ لوگوں نے مشورہ دیا کہ ابو مسلم خولانی کو جلا وطن کردیا جاۓتو اسد عنسی نے ابو مسلم خولانی کو یمن سے جلا وطن کر دیا ابو مسلم خولانی یمن سے جلا وطن ہو کر مدینہ منورہ پہنچے جب ابو مسلم خولانی سے ابوبکر رضی اللہ عنہ ملے تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا اللہ کا شکر ہے کہ مجھے آپ ﷺ کی امت کے اس شخص سے ملا دیا جس کے ساتھ وہ معاملہ فرمایا جیسا حضرت ابراہیم علیہ اسلام کے ساتھ فرمایا تھا
منصب ختم نبوت کا اعزاز :
قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کو ذکر للعلمین کہا ہے اور بیت اللہ کو ھدی للعلمین کہا ہے اور خاتم الانبیا۶ ﷺ کو رحمة للعلمین کہا گیا ہے اس سے نبی کریمﷺ کی بڑاٸی ثابت ہو گٸ اور ختم نبوت کا وصف صرف اور صرف نبی کریمﷺ کے ساتھ خاص ہےکیونکہ آپﷺ سے پہلے جتنے بھی

Gulab_007
 

ابو مسلم خولانی کاہے جن کا نام حضرت عبداللہ بن ثوب رضی اللہ عنہ ہے جن کہ لیے اللہ ﷻ نے جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کہ لیے آگ کو گلزار بنادیا تھا ویسے ہی ان کہ لیے بھی اللہ ﷻ نے آگ کو گلزار بنا دیا آپ ﷺ کے آخری دور میں نبوت کا ایک جھوٹا دعوے دار یمن کے قبیلہ میں اسود عنسی نمودار ہوا جو لوگوں کو اپنے اوپر ایمان لانے پر مجبور کرتا تھا تو اس نے حضرت ابو مسلم خولانی کو پیغام بھیج کر اپنے پاس بلا لیا جب ا بو مسم خولانی پہنچ گۓ تو اسود عنسی نے انہیں اپنے اوپر ایمان لانے کو کہا تو حضرت ابو مسلم خولانی نے انکار کیا تو اسود عنسی نے آگ کو دہکواٸ اور اس نے ابو مسلم خولانی کو آگ میں ڈال دیا لیکن ابو مسلم خولانی کے لیے اللہﷻ نے اگ کو گلزار بنا دیا جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لیے گلزار بنا دی تھی جب ابو مسلم خولانی آگ سے صیح سلامت نکل آۓ ت

Gulab_007
 

مسیلمہ کذاب کی طرف بھیجا، مسیلمہ کذاب نے حضرت حبیب رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ کیا تم گواہی دیتے ہو کہ محمد اﷲ کے رسول ہیں؟ حضرت حبیب رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہاں، مسیلمہ نے کہا کہ کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ میں (مسیلمہ) بھی اﷲ کا رسول ہوں؟ حضرت حبیب رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے جواب میں فرمایا کہ میں بہرا ہوں تیری یہ بات نہیں سن سکتا، مسیلمہ بار بار سوال کرتا رہا، وہ یہی جواب دیتے رہے اور مسیلمہ ان کا ایک ایک عضو کاٹتا رہا حتی کہ حبیب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن زید کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے ان کو شہید کردیا گیا۔
اس سے اندازہ ہوسکتا ہے کہ حضرات صحابہ کرام رضی اﷲ تعالیٰ عنہ مسئلہ ختم نبوت کی عظمت و اہمیت سے کس طرح والہانہ تعلق رکھتے تھے،
اب حضرات تابعین رضی اﷲ تعالیٰ عنہ میں سے ایک تابعی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا واقعہ بھی ملاحظہ ہو: ’

Gulab_007
 

کے تحفظ و دفاع کے لئے جتنی جنگیں لڑی گئیں، ان میں شہید ہونے والے صحابہ کرام رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی کل تعداد 259 ہے اور عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ و دفاع کے لئے اسلام کی تاریخ میں پہلی جنگ جو سیدنا صدیق اکبر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے عہد خلافت میں مسیلمہ کذاب کے خلاف یمامہ کے میدان میں لڑی گئی، اس ایک جنگ میں شہید ہونے والے صحابہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور تابعین رحمۃ ﷲ علیہ کی تعداد بارہ سو ہے جن میں سے سات سو قرآن مجید کے حافظ اور عالم تھے۔رحمت عالم صلی ﷲ علیہ وسلم کی زندگی کی کل کمائی اور گراں قدر اثاثہ حضرات صحابہ کرام رضی ﷲ تعالیٰ عنہ ہیں، جن کی بڑی تعداد اس عقیدہ کے تحفظ کے لئے جام شہادت نوش کرگئی۔ اس سے ختم نبوت کے عقیدہ کی عظمت کا اندازہ ہوسکتا ہے۔
حضرت حبیب بن زید انصاری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو آنحضرتﷺنے یمامہ کے قبیلہ بنو حنیفہ کے مسیلم

Gulab_007
 

والے کو بھی خارج از اسلام سمجھتی ہے۔ یہی امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ کا فرمان ہے۔ اس عقیدے پر قرآن کریم کی بلا مبالغہ بیسیوں آیات اور آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سینکڑوں احادیث شاہد ہیں۔
*عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و فضلیت*
ختم نبوت کا عقیدہ ان اجماعی عقائد میں سے ہے، جو اسلام کے اصول اور ضروریات دین میں شمار کئے گئے ہیں، اور عہد نبوت سے لے کر اس وقت تک ہر مسلمان اس پر ایمان رکھتا آیا ہے کہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم بلا کسی تاویل اور تخصیص کے خاتم النبیین ہیں۔ قرآن مجید کی *ایک سو آیات کریمہ،* رحمت عالم صلی ﷲ علیہ وسلم کی احادیث متواترہ *(دو سو دس احادیث مبارکہ)* سے یہ مسئلہ ثابت ہے، آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم کی امت کا سب سے پہلا اجماع اسی مسئلہ پر منعقد ہوا کہ مدعی نبوت کو قتل کیا جائے۔
آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم کے زمانہ حیات میں اسلام

Gulab_007
 

*آن لائن ختمِ نبوت ﷺ کورس💎*
🌹 *سبق نمبر:1* 🌹
🖋️سبق کو حل کرنے کرنے کی نیت سے پڑھیں۔
🖋️سبق کا بار بار مطالعہ کریں تاکہ اچھی طرح ذہن نشین ہوجائے۔
جو بات سمجھ نہ آئے پرسنل میں پوچھ سکتے ہیں۔
*ختم نبوت کا معنی اور مطلب*
اللہ تعالیٰ نے نبوت کی ابتداء سیدنا آدم علیہ السلام سے فرمائی اور اس کی انتہا حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس پر فرمادی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نبوت ورسالت ختم ہوگئی۔ آپ آخری نبی اور رسول ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کو بھی کسی قسم (ظلی، بروزی، تشریعی یا غیر تشریعی) کا نبی نہیں بنایا جائے گا۔ اسی عقیدہ کو شریعت کی اصطلاح می ںعقیدہ ختم نبوت کہا جاتا ہے۔ سرکارِ دو عالمﷺ کے وقت سے لے کر آج تک پوری امت مسلمہ کسی کو نبی تسلیم کرنا تو دور، نبوت کے دعوے دار سے دلیل مانگنے

Gulab_007
 

ہی نہیں اس کو آپ کی جانب منسوب کرنا سخت ناجائز ہے ــ*
🔰بخاری شریف کی حدیث پاک ہے" من کذب علی متعمدا فلیتباؤ مقعدہ من النار" جس نے میری جانب جان بوجھ کر جھوٹ کو منسوب کیا اس کا ٹھکانا جہنم ہے ــ
*( ﺻﺤﯿﺢ ﺍﻟﺒﺨﺎﺭﯼ ﺣﺪﯾﺚ 106 )*
*🌹والله اعلم بالصواب🌹*

Gulab_007
 

*🌹کسی بھی مہینے کی پہلے خبر دینے سے جہنم کی آگ حرام نہیں ہوجاتی !!🌹*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
علماء کرام کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ اکثر ایک پوسٹ رمضان شریف سے پہلے فارورد ہوتی ہے کہ حدیث شریف میں ہے کہ جس نے سب سے پہلے رمضان کی مبارکباد دی اس پر دوزخ کی آگ حرام ہے کیا واقعی یہ حدیث شریف میں ہے اگر نہیں تو اس کے رد میں مدلل اور بحوالہ جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی ــ
سائل🌹عارف دلنواز رضوی بریلی شریف
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
*✍الجواب بعون الملک الوھاب*
*یہ بات حدیث کی کسی کتاب میں نہیں ہے نہ بزرگوں سے کبھی سنا گیا ہے بلکہ چند سالوں سے سوشیل میڈیا پر یہ بات پھیلی ہوئی ہے ہوئی ہے اس بات کو سرکار ابد قرار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی جانب منسوب کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ جو بات سرکار علیہ السلام نے کہی ہی

Gulab_007
 

📌غصہ کے متعلق والدین اور سرپرستوں کی چند غلط فہمیاں📌
1️⃣ مجھے اپنے غصہ پر قابو (کنٹرول) نہیں۔
2️⃣ میرے ارد گرد بچے موجود ہوں تو مجھے غصہ آہی جاتا ہے۔
3️⃣ غصہ میرے اندر فطری طور پر ہے، غصہ مجھے وراثت میں ملا ہے۔
4️⃣ میرے حالات ہی ایسے ہیں مجھے خواہ مخواہ غصہ آجاتا ہے۔
5️⃣ غصہ میری عادت اور فطرت بن گیا ہے۔
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
🌷غصہ پر کنٹرول کیسے کریں🌷
1️⃣ اپنے بارے میں یہ سوچیں کہ میں غصہ پر قابو پاسکتا ہوں۔
2️⃣ غصہ کے وقت کھڑے ہوں تو بیٹھ جائیں، اور بیٹھے ہوں تو لیٹ جائیں۔
3️⃣ جب بھی غصہ آئے تو استغفر اللہ کا ورد شروع کردیں۔
4️⃣ غصہ کے وقت وضو اور نماز کی طرف متوجہ ہوجائیں۔
5️⃣ بےراہ روی اور خواہشات کی پیروی کی وجہ سے غصہ مزید بھڑکتا ہے، اس لیے خواہشات پر کنڑول کریں۔

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
G  : اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ - 
Gulab_007
 

🌹•═☆༻◉﷽◉༺☆═•🌹
*📚❣حـــــــدیثِ رســـولﷺ❣📚*
💦🌹☜ *وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ تَابَ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِهَا تَابَ الله عَلَيْهِ» . رَوَاهُ مُسلم*
💦🌹☜ *ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :*
📜 ’’ ```جس شخص نے سورج کے مغرب کی طرف طلوع ہونے (یعنی قیامت قائم ہونے) سے پہلے پہلے توبہ کر لی تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے ۔ رواہ مسلم ۔```
♻🎀 *مشکوٰۃ المصابیح 2331*♻🎀
؛•┈•┈•⊰✿🌹🌼🌹✿⊱•┈•┈•؛

برے لوگوں کی صحبت کا نقصان
G  : برے لوگوں کی صحبت کا نقصان - 
Gulab_007
 

کہ شب برات کے بعد والے دن روزہ رکھولیکن یہ روایت ضعیف ہے لہٰذا اس روایت کی وجہ سے خاص پندرہ شعبان کے روزے کو سنت یا مستحب قرار دینا بعض علماءکے نزدیک درست نہیں البتہ پورے شعبان کے مہینے میں روزہ رکھنے کی فضیلت ثابت ہے لیکن 28اور29 شعبان کو حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے، کہ رمضان سے ایک دو روز پہلے روزہ مت رکھو، تاکہ رمضان کے روزوں کےلئے انسان نشاط کے ساتھ تیا ر رہے۔ 📚 *﴿ التخریج﴾* 📚 سنن الترمذي

Gulab_007
 

جنت البقیع میں تشریف لے گئے، اب چونکہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اس رات میں جنت البقیع میں تشریف لے گئے اس لئے مسلمان اس بات کا اہتمام کرنے لگے کہ شبِ برات میں قبرستان جائیں ، لیکن میرے والد ماجد حضرت مفتی محمد شفیع صاحب قدس اللہ سرہ ایک بڑی کام کی بات بیان فرمایا کرتے تھے، جو ہمیشہ یاد رکھنی چاہئے، فرماتے تھے کہ جو چیز رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے جس درجہ میں ثابت ہو اسی درجے میں اسے رکھنا چاہئے، اس سے آگے نہیں بڑھنا چاہئے، لہٰذا ساری حیاتِ طیبہ میں رسول کریمﷺ سے ایک مرتبہ جانا

Gulab_007
 

ہے ، مثلاََ پہلی رکعت میں فلاں سورت اتنی مرتبہ پڑھی جائے، دوسری رکعت میں فلاں سورت اتنی مرتبہ پڑھی جائے وغیرہ وغیرہ، اسکا کوئی ثبوت نہیں، یہ بالکل بے بنیاد بات ہے، بلکہ نفلی عبادت جس قدر ہوسکے وہ اس رات میں انجام دی جائے، نفل نماز پڑھیں ، قرآن کریم کی تلاوت کریں ، ذکرکریں ، تسبیح پڑھیں ، دعائیں کریں ، یہ ساری عبادتیں اس رات میں کی جاسکتی ہیں لیکن کوئی خاص طریقہ ثابت نہیں۔ *شبِ برات میں قبرستان جانا:۔* اس رات میں ایک اور عمل ہے جو ایک روایت سے ثابت ہے وہ یہ ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ

Gulab_007
 

اہتمام کیا جاتا رہا ہے،لوگ اس رات میں عبادت کا خصوصی اہتمام کرتے رہے ہیں، لہٰذا اس کو بدعت کہنا، یا بے بنیاد اور بے اصل کہنا درست نہیں ، صحیح بات یہی ہے کہ یہ فضیلت والی رات ہے، اس رات میں عبادت کرنا باعث ِ اجر و ثواب ہے اور اسکی خصوصی اہمیت ہے۔ *عبادت کا کوئی خاص طریقہ مقرر نہیں :۔* البتہ یہ بات درست ہے کہ اس رات میں عبادت کا کوئی خاص طریقہ مقرر نہیں کہ فلاں طریقے سے عبادت کی جائے ، جیسے بعض لوگوں نے اپنی طرف سے ایک طریقہ گھڑ کر یہ کہہ دیا کہ شب ِ برات میں اس خاص طریقے سے نماز پڑھی جاتی ہے

Gulab_007
 

لیکن حضرات محدثین اور فقہاءکا یہ فیصلہ ہے کہ اگر ایک روایت سند کے اعتبار سے کمزور ہو لیکن اس کی تایید بہت سی احادیث سے ہوجائے تو اسکی کمزوری دور ہوجاتی ہے، اور جیساکہ میں نے عرض کیا کہ دس صحابہ کرام سے اسکی فضیلت میں روایات موجود ہیں لہٰذا جس رات کی فضیلت میں دس صحابہ کرام سے روایات مروی ہوں اس کو بے بنیاد اور بے اصل کہنا بہت غلط ہے۔ *شب برات میں عبادت :۔* امت مسلمہ کے جو خیرالقرون ہیں یعنی صحابہ کرام کا دور ، تابعین کا دور، تبع تابعین کادور، اس میں بھی اس رات کی فضیلت سے فائدہ اٹھانے کا

Gulab_007
 

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
📖 *پندرہ شعبان کی فضیلت مع تخریج* 📖 *شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ* شب ِ برات کے بارے میں یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ اس کی کوئی فضیلت حدیث سے ثابت نہیں ، حقیقت یہ ہے کہ دس صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے احادیث مروی ہیں جن میں نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے اس رات کی فضیلت بیان فرمائی، ان میں سے بعض احادیث سند کے اعتبار سے بیشک کچھ کمزور ہیں اور ان احادیث کے کمزور ہونے کی وجہ سے بعض علماءنے یہ کہہ دیا کہ اس رات کی فضیلت بے اصل ہے،

Gulab_007
 

🌹 *آئیں مسنون دعائیں یاد کریں*🌹
آج ہم بیت الخلاء میں داخل ہونے سے پہلے کی دعا یاد کریں گے اور بچوں کو بھی یاد کروائیں گے ان شاءاللہ
✨✨✨✨✨✨✨✨✨
1 *بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ*
(بخاری حدیث نمبر 142)
اے اللہ! میں ناپاک جنوں اور ناپاک جنیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔

شب برأت کی عبادت
G  : شب برأت کی عبادت -