Damadam.pk
Gulab_007's posts | Damadam

Gulab_007's posts:

Gulab_007
 

ہوتا تھا کہ جیسے میں اسے ہمیشہ سے جانتی ہوں اور وہ جیون ساتھی بننے کیلئے بہت موزوں ہے ، موقع دیکھ کر امی سے بات کروں گی اسکے بارے میں ! لیکن آھستہ آھستہ اسکی بے تکلفیاں بڑھنے لگیں ، اسکی ذومعنی باتیں مجھے پریشان کرنے لگی تھی ، ایک چبھن سی تھی جو اندر کچوکتی رہتی تھی ، میں اب اس سے ناطہ ختم کرنا چاہتی تھی مگر وہ خود کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر مجھے روک لیتا تھا ، بادل نخواستہ بات کرنی پڑ جاتی تھی
پھر اچانک ایک دن شام کے وقت اس نے مجھ سے ملنے کی فرمائش کی ، میں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ایک تو رات کو ملنا ہی غلط دوسرا کسی رشتے کے بغیر ہمارا ہی نہیں بلکہ ہر لڑکے اور لڑکی کا تنہا ملنا ٹھیک نہیں ، میرا انکار سن کر وہ تھوڑا اکھڑ سا گیا کہ کیا یار ؟ میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں ، کوئی کھا تھوڑی جاؤں گا ، تم بھی نا ، بس حد کرتی ہو میں نے

Gulab_007
 

میں چاہت کا اظہار کر رہا ہوتا ، ڈیٹس کی آفر کر رہا ہوتا کئی ٹھرکی حضرات نے تو بنا دیکھے شادی کی پیشکش بھی کر دی مگرمجھے امی کی وارننگ یاد تھی کہ میں نے تمہاری تربیت میں کوئی کمی نہیں کی ہے ، اچھے اور برے کی پہچان سکھا دی ہے ، اب میں 24 گھنٹے تمہاری چوکیداری نہیں کر سکتی ، بس ہمارا اعتبار کبھی نہ توڑنا ! امی کی باتیں سمجھہ تو آتی تھیں مگر فیس بک کا چارم ساری نصیحتیں بھلا دیتا تھا ، سوچتی تھی کہ وقت گزاری ہی تو ہے بس ، میں کونسا کسی سے زیادہ فری ہوتی ہوں جو پریشانی ہو ،
مگر پھر یوں ہوا کہ ایک لڑکا جو بظاہر بہت مہذب تھا مجھے سچ مچ اچھا لگنے لگا ، بقول اس کے اسکی ساری توجہ کا مرکز صرف میں تھی ، میں اسکی خوبصورت باتوں کے جال میں آ گئی اور اس پر بھروسہ کرنے لگی ، میں اس سے ابھی تک ملی نہیں تھی مگر مجھے محسوس

Gulab_007
 

*میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں ، کوئی کھا تھوڑی جاؤں گا*
*ایک سبق " ( جو ہو سکتا ہے آپ میں سے کئی لڑکیوں کی آپ بیتی بھی ہو !)*
میں کالج کے امتحانات سے فارغ ہوئی تو بوریت کا شکار تھی ، گھر کا ماحول بھی تھوڑا سخت تھا ، آزادانہ گھومنے پھرنے کی پابندی تھی تو سوچا کیوں نہ وقت گزاری کیلئے فیس بک جوائن کر لوں ، پھر کیا بتاؤں بس یوں سمجھو کہ امی سے کئی بار ڈانٹ بھی کھائی مگر فیس بک تو جیسے میرا اوڑھنا بچھونا ہی بن گئی ، ہے تو غلط بات مگر وقتی طور پر مجھے اچھا لگا ، لڑکوں کی توجہ پانا اور تعریفی کلمات سننا لیکن چونکہ میں ایسے ماحول کی عادی نہیں تھی تو مجھے جلد ہی اپنی غلطی کا احساس ہونا شروع ہو گیا ، جب میں نے دیکھا کہ میری ہر پوسٹ پر بیشمار کومنٹس آتے تھے ، کبھی کوئی محبت بھری شاعری میں ٹیگ کر رہا ہوتا تو کبھی کوئی ان باکس میں

Gulab_007
 

اللہ دکھ بھری داستان کو بڑے غور سے سنتا ہے کچھ غم بھی مٹا دیتا ہے کچھ الجھنیں بھی سُلجھا دیتا ہے لیکن اگر سارے ہی غم سُلجھ جائیں تو آدمی اور اُس کے درمیان بات چیت بند ہو جاتی ہے۔ بانو قدسیہ صاحبہ

Gulab_007
 

حضرت مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا... "جس شخص نے زندگی میں سرکار دوعالم صلى الله عليه وآلہ وسلم سے عشق نہیں کیا.. ! "اس شخص نے خود کو زندہ ہی جهنم میں ڈال دیا

G  : نیکیوں میں کمی - 
G  : اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ - 
Gulab_007
 

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ pics upload ni ho rahin koi waja btaye ga

Gulab_007
 

✍🏻 *اَقوالِ زَریں*
💫 *ہر انسان کی سوچ اور مزاج کا معیار ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے کچھ لوگ رشتوں کو پورے خلوص دل سے نبھاتے ہیں اور کچھ لوگ صرف اپنے فائدے کے تحت اور منافقت کیساتھ۔*

Gulab_007
 

❣❤❣
🍃بسم الله الرحمن الرحيم
*نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہاں نماز پڑھنے کے لیے کسی کا جنازہ آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا۔ کیا اس میت پر کسی کا قرض تھا؟ لوگوں نے کہا کہ نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ پڑھا دی۔ پھر ایک اور جنازہ آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا، میت پر کسی کا قرض تھا؟ لوگوں نے کہا کہ ہاں تھا۔ یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کہ پھر اپنے ساتھی کی تم ہی نماز پڑھ لو۔ ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ! ان کا قرض میں ادا کر دوں گا۔ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔*
(بخاری 2295)🍂

Gulab_007
 

.
⚡ *سبق نمبر : 06* ⚡
📖 *علم الفقہ* 📖
⭕⭕ *باب فی الغسل* ⭕⭕
*غسل کے تین فرائض ہیں*
اگر یہ تین فرائض پورے نہ کیے سارا دن پانی میں بیٹھے رہیں پاک نہیں ہوں گے۔
♦️ 01 کلی کرنا ایسے طریقے سے کہ حلق تک پانی پہنچ جائے۔ مطلب غرارے کرنا۔
♦️ *02 :* ناک میں پانی ڈالنا ایسے کہ نرم ہڈی تک پانی پہنچ جائے۔
♦️ *03 :* پورے جسم پر ایسے پانی بہانا کہ بال برابر جگہ بھی خشک نہ رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Gulab_007
 

*نوٹ :*
ناخن پر پالش لگی ہو
یا جسم کے کسی حصے پر رنگ وغیرہ لگا ہو۔
یا کوئی خشک مٹی جمی ہو۔
تو جسم تک پانی نہیں پہنچتا
اسی طرح بالوں میں ایسا رنگ لگانا جس سے بالوں تک پانی نہ پہنچے
اس طرح عورتوں کے بال اس طریقے سے باندھے ہوں کہ جڑوں تک پانی نہ پہنچے
ان تمام صورتوں میں غسل نہیں ہوگا

G  : ایک نیک لڑکی کا پیغام - 
G  : اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ - 
Gulab_007
 

*⚜🌹(ﷲ)🌹⚜*
*غم اور مشکلات صرف اللہ کو بتایا کریں اس یقین کے ساتھ کہ وہ آپ کو جواب بھی دے گا اور آپ کی تکالیف بھی دور کرے گا....!!!!!*
*دَبِـــــــستَانِ اَدَب*
⚜🌹☺🌹⚜۔

G  : important msg - 
Gulab_007
 

درس قران-4""
012:079
قَالَ مَعَاذَ اللَّهِ أَنْ نَأْخُذَ إِلَّا مَنْ وَجَدْنَا مَتَاعَنَا عِنْدَهُ إِنَّا إِذًا لَظَالِمُونَ
ترجمہ:
یوسف نے کہا کہ اللہ ہمیں اس سے پناہ دے کہ جس کے پاس ہم نے اپنی چیز پائی ہو اس کے سوا کسی دوسرے کو پکڑ لیں۔ اگر ایسا کریں تو بلاشبہ ہم ظلم کرنے والے ہوجائیں گے۔

G  : اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ - 
G  : اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ - 
Gulab_007
 

*جیسے ھی ھم خود کو دوسروں سے اچھا سمجھنا شروع کر دیتے ھیــــں ... ویسے ھی ھماری بدصورتی ک آغاز ھو جاتا ھے☻ .....!!!*💞💞💞