اے اللہ ! بے شک میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں ، ائے اللہ ! بے شک میں تجھ سے اپنے دین ، اپنی دنیا اور اپنے اہل و مال میں معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں ۔ ائے اللہ ! میرے عیبوں پر پردہ ڈال دے اور میری گھبراہٹوں کو امن دے ۔ ائے اللہ ! تو میری حفاظت فرما ، میرے سامنے سے ، میرے پیچھے سے ، میری دائیں طرف سے ، میری بائیں طرف سے اور میرے اوپر سے ۔ اور میں تیری عظمت کے ساتھ اس بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ ناگہاں اپنے نیچے سے ہلاک کیا جاؤں "🌷🌷🌷
*****ابو داؤد # ٥٠٧٤ سند صحیح *****
🌷
اس دعا کے متعلق حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا صبح و شام کے وقت (کبھی ) نہیں چھوڑا کرتے تھے🌷
اللهم إني أسألك العافية في الدنيا والآخرة🌷
اللهم إني أسألك العفو والعافية في ديني ودنياي وأهلي🌷 ومالي
اللهم استر عوراتِي، وآمن روعاتِي🌷
اللهم أحفظني من بيْن يدي🌷
ومن خلفيوعن يَمينِي🌷
وعن شِمالِي
ومن فوقِي🌷
وأعوذ بعظمتك أن أُغْتَال من تَحتِي🌷
🔑 *لمبی زندگی کی چاہ ہے تو "صلہ رحمی" کرنا شروع کر دیں.*
🔑 *جو چیز آپکو آپ کی نسلوں کو فائدہ دے گی وہ ہے "آپ کی نیکیاں" .*
وہ چیز جو آپ کو آپ کے بچوں کو تباہ کر دے گی وہ ہیں آپ کے گناہ. والدین کے گناہ بچوں کو تباہ و برباد کر دیتے ہیں.
🔑 *دل کا سکون چاہیے تو دوسروں کو "معاف" کرنا ہے . *
🔑 * بری موت سے بچنا چاہتے ہیں تو "ظلم" نہ کریں.*
🔑 *جو چیز کبھی گناہ سے باز نہیں آنے دیتی وہ ہے بری "صحبت".*
🔑 *عقل چاہیے تو "عاجزی" اختیار کریں.*
🔑 * "تکبر" فناہ کر دے گا*
_....کامیابی کا دروازہ_* 🔘
اس دروازے کو کھولنے کی چابیاں بہت چھوٹی ہیں اور یہ چابیاں آپ نے خود لگانی ہیں.
سب سے پہلی چابی..
🔑 *وہ چابی جو انسان کو سب سے زیادہ بلندی پر لے کر جاتی ہے اس قدر کامیابی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے وہ ہے "اخلاص سے پڑھی جانے والی نماز"*
🔑 *اللہ سے رابطہ قائم کرتی ہے جو چیز وہ ہے "دعا".*
🔑 *جو چیز دعا قبول کرواتی ہے وہ ہے "استغفار".*
🔑 *دل کی سب سے بلند ترین عبادت ہے "شکر".*
🔑 *جو چیز اللہ کے قریب کر دیتی ہے وہ ہے دکھ پر "صبر".*
🔑 *جو چیز رزق میں اضافہ کرتی ہے وہ ہے "اپنے رزق کو خرچ کرنا شروع کر دیں ان پر جو آپ سے کم رزق والے ہیں ".*
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کرونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اللہ تعالی سے تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ کرونا وائرس اپنی موت خود مرے گا ان شاءاللہ
*💝♻️آج کــی بـات♻️💝*
*بعض لوگ ہمیشہ اس لیے بھی ہنستے مسکراتے نظر آتے ہیں کیونکہ وہ بروقت جان چکے ہوتے ہیں کہ کسی کے سامنے رونا رونے کا کوئی فائدہ نہیں، مسائل تو ہر کسی کی زندگی میں ہیں اور کسی کو بتانے یا جتانے سے ملنے والی دو پل کی ہمدرد مسائل کا مستقل حل نہیں ہے*
💝♻️💝♻️💝♻️💝♻️💝♻️💝



السلام و علیکم صبح بخیر
اپنا کندھا صرف جنازے کو دینے کیلئے مخصوص نہ کرو -
کبھی یہ کندھا کسی کو جیتے جی بھی دو ، کـہ وہ اس پر سـر رکھ کر رو سکـے - اور خود کو یہ باور کرؤا سکے - کـہ اسکے پاس بھی ایک ایسا کندھا ہے ، جس پر سر رکھ کر وہ اپنا غم ہلکا کر سکتا ہے -
مرے ہوؤں کو تو کوئی نہ کوئی کندھا دے ہی دیتا ہے - زندہ لوگوں کو کندھا دینے والا ہی درحقیقت انسان کہلائـے جانے کا حقدار ہے ۔
صبر کرنے والوں کے لیے اجر ہے اور یہ اللہ پاک کا وعدہ ہے
یاد رکھنا !!!
وہء لوگ جنھوں نے آپکا انکار کیا تھا خود آپکو بلانے آئیں گے
اللہ پاک اپنے بندوں سے بہت محبت کرتا ہے وہ رحمت کرے گا بس اس سے جڑے رہناعنقریب سب دیکھ لیں گے آپ کس قدر قیمتی اور انمول تھے
مشکل میں خود کو سنبھالیے اور دوسروں کا سہارا بننے کی کوشیش کریں
جزاک اللہ
😊
رونا نہیں جب آپکو صحن میں اکیلا پھینک دیا جائے
😊
اسوقت بھی نہیں رونا جب آپکو ریجیکٹ کر دیا جائے
😊
اسوقت بھی نہیں رونا جب وہ آپکو کمتر ثابت کر رہے ہوں
😊
کوئی بوجھ سمجھے
😊
کوئی بہت گیا گزرا جانے
😊
بھلے سے کوئی احساس دلائے کہ یہ ماضی کی غلطیوں کا بھگتان ہے
گھبرانا نہیں ہے
❤بارش آئے گی❤
میری اماں لوبیا بہت شوق سے بناتی ھیں مگر پکانے سے پہلے انکو صاف کرتی اور گندے اور خراب دانوں کو پیچھے صحن میں پھینک دیتی ھیں صرف اچھے دانوں کو پکاتیں ھیں.........
مگر جیسے ہی بارش آتی.......
یہ گندے اور خراب دانے بیج بن جاتے اور پھوٹ پڑتے تھے اور صحن ہریالی سے بھر جاتا ھے اور یہ بہت خوبصورت احساس ہوتا ھے
کس قدر دلچسپ بات ہے کہ وہی انسان جس نے انکو خراب جان کر پھینکا ہوتا وہ انکو دیکھ کر خوش ہو جاتا اور انکی دیکھ بھال کے بعد انکا خوب فائدہ اٹھاتا
اب میری بات سنیں
کون کہتا ہے تنہایاں اچھی نہیں ہوتیں ؟
بڑا حسین موقع دیتی ہیں خدا سے باتیں کرنے کا ❤
🌺
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
اللہ کی طرف جانےوالےراستےتوبڑےسیدھےاورصاف ہوتےہیں پھرجانےکیوں ہم ان سےگریزاں رہتےہیں
اللہ ھم سب کو صراط مستقیم پرچلائے
آمین
ثم آمین
میلاد النبیﷺ کا جو لوگ جشن منا رہے ہیں وہ بھی نبی کی محبت میں منا رہے ہیں انکو گستاخ نہ کہیں ،اور جو جشن نہیں منارہے وہ بھی نبی کی محبت میں نہیں منا رہے انکو بھی گستاخ نہ کہیں سب مسلمان ہیں سب کے دلوں کے حال اور نیت اللّٰہ ہم سب سے بہتر جانتا ہے ہمیں کوئی حق نہیں کسی کو برا کہنے کا سب اسی نبیﷺ کے ماننے والے ہیں اور پیارے آقاﷺ سے پیار کرتے ہیں اختلاف کے باوجود ایک دوسرے کا احترام کریں بلا وجہ آپس میں انتشار نہ پھیلائیں ..
آپ کی دوعاؤں کا طلبگار
گمنام
کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ میرا دل پھٹ جائے گا اللّٰہ کی محبت سے اللّٰہ اس قدر کیسے محبت کرتا ہے مجھ سے میں تو اس کا عام سا گناہگار سا بندہ ہوں جب کبھی میں بے حد تکلیف میں ہوتا ہوں نہ تو کوئی ایک آیت۔۔ کوئی ایک بات۔۔ کوئی ایک جملہ وہ مجھے ایسا سنا دیتا ہے ۔۔ جانے کیسے وہ جان لیتا ہے کہ مجھے اس بات سے حوصلہ ملے گا اس
آیت سے سکون ملے گا پچھلے کتنے ہی سال میں نے اذیت میں گزارے اور رات تو رو ہی پڑا کہ اللّٰہ جی بس نا ۔۔۔ تو یہ آیت سامنے آ گئی
القرآن۔۔
"ہم کسی جان کو اسکی طاقت سے بڑھ کر تکلیف نہیں دیتے "
صرف ایک آیت میرے اندر باہر سکون ہی سکون دوڑ گیا اللّٰہ کتنا مہربان ہے نا بن کہے سب جان لیتا ہے اور کتنے اچھے سے اپنے ٹوٹے ہوئے بندوں کو سمیٹ لیا کرتا ہے
🏵️تلاوتِ قرآن کی فضیلت💖
رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا:
جس نے قرآن کا ایک حرف پڑھا اسے اس کے بدلے ایک نیکی ملے گی، اور ایک نیکی دس گنا بڑھا دی جائے گی۔
جامع الترمذی:2910
تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا:وہ لوگ تُم لوگوں کے (دینی) بھائی ہوں گے اور تُم لوگوں کی جِلد (ظاہری پہچان اِسلام ) میں سے ہوں گے ، اور رات کی عبادات میں سے اُسی طرح (حصہ) لیں گے جس طرح تم لوگ لیتے ہو (یعنی تُم لوگوں کی ہی طرح قیام اللیل کیا کریں گے) لیکن اُن کا معاملہ یہ ہوگا کہ جب وہ لوگ الله ﷻ کی حرام کردہ چیزوں اور کاموں کو تنہائی میں پائیں گے تو اُنہیں اِستعمال کریں گے
📷سُنن ابن ماجہ /حدیث/4386 کتاب الزُھد /باب29، امام الالبانی رحمہُ اللہ نے صحیح قرار دِیا...
اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ ہمیں پلک جھپکنے کی مقدار کے مطابق بھی ہمارے نفس کے حوالے نہ کر اور ہماری تنہائیوں کو پاک کر دے۔۔آمین یا رب العالمین
تنہائی (میں انٹرنیٹ وغیرہ) کا غلط استعمال کرنے والوں کے نام .......رونگٹے کھڑے کر دینے والی حدیث:
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ ُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا:میں اپنی اُمت میں سے یقینی طور پر ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو قیامت والے دِن اِس حال میں آئیں گے کہ اُن کے ساتھ تہامہ پہاڑ کے برابر نیکیاں ہوں گی ،تو اللہ عزّ و جلّ ان نیکیوں کو (ہوا میں منتشر ہوجانے والا) غُبار بنا (کر غارت ) کردے گا..تو ثوبان رضی اللہ عنہ ُ نے عرض کیا :-اے اللہ کے رسول، ہمیں اُن لوگوں کی نشانیاں بتائیے، ہمارے لیے اُن لوگوں کا حال بیان فرمایے، تا کہ ایسا نہ ہو کہ ہم اُنہیں جان نہ سکیں اور ان کے ساتھ ہوں جائیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain