Damadam.pk
Gumnaam3210's posts | Damadam

Gumnaam3210's posts:

Gumnaam3210
 

🎥 یہ ایپ نہ صرف بے حیائی پھیلا رہی ہے بلکہ دن بہ دن نئے سکینڈلز اور لیک ویڈیوز کے ساتھ سائبر کرائمز کا گڑھ بھی بنتی جا رہی ہے۔حال ہی میں 10 کے قریب ایسی اخلاق باختہ ویڈیوز منظر عام پر آئیں جو جنسی مواد پر مبنی تھیں۔ یہ لکھتے ہوئے میرا دل اور ہاتھ کانپ رہے ہیں کہ لڑکیوں کی ان لِیک ویڈیوز میں کم عمر/نابالغ بچیوں کی ویڈیوز بھی شامل ہیں۔ اس قدر اخلاقی پستی؟ ہم کس جانب طرف گامزن ہیں ؟
🎥 پھر جب قصور جیسے واقعات رونما ہوں تو آپ کیوں انگشت بدنداں رہ جاتے ہیں؟ سائبر ایجنسیوں کی بروقت کارروائی سے یہ مواد سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر تو نہیں پھیل سکا لیکن واٹس اپ پر تیزی سے پھیلا دیا گیا۔ سوچیں، یہ نام نہاد "تفریحی” ایپ کتنی زندگیاں تباہ کرنے کا موجب بنے گی۔

Gumnaam3210
 

🎥 لیکن مسئلہ یہیں ختم نہیں ہوتا، آج عوام پرنٹ اور الیکٹرانک سے زیادہ ڈیجیٹل میڈیا پر انحصار کرتی ہے۔ سائنسی ترقی اور علم کی بڑھتی ہوئی طلب نے ہر ہاتھ میں موبائل فون تھما دیا ہے۔ ہر صارف کی پہنچ ہر قسم کے مواد اور نت نئی ایپلیکیشنز تک ہوتی ہے۔ایسے میں ریاست تو دور کی بات ہے، والدین کا بھی کوئی زور نہیں چلتا۔
🎥 انہی ایپلی کیشنز میں سے ایک ٹک ٹاک بھی ہے۔ تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی اس ایپلیکیشن نے بنا کسی تفریق کے سب کو اپنے شکنجے میں پھنسا لیا ہے۔تفریح کی آڑ میں یہ ایپ بہت سی برائیوں کا جڑ بن چکی ہے۔

Gumnaam3210
 

پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کیا یہ فیصلہ درست ہے؟ جو لوگ اسے استعمال کرتے رہے ہیں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔
🎥 سائبر کرائمز کا گڑھ ٹک ٹاک ہماری نوجوان نسل کے کچے ذہنوں کا استحصال کر رہی ہے۔ ایک دور تھا جب پاکستان میں عوام کی رسائی صرف پی ٹی وی کی نشریات اور اخبارات کی حد تک محدود تھی۔ میڈیا کی آزادی اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ساتھ چینلز کی تعداد بڑھتی چلی گئی۔ چند ایک تحفظات ان چینلز پر بھی ہیں لیکن تھوڑے شور شرابے کے بعد پیمرا کو نیند سے جگایا جا سکتا ہے اور پھر ان پر سینسر شپ قوانین بھی لاگو ہوتے ہیں۔

Gumnaam3210
 

انہیں کوئی رنج و غم نہ ہو گا جب کہ لوگ رنجیدہ و غمگین ہوں گے.“
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی:
"ألا إن أولياء الله لا خوف عليهم ولا هم يحزنون"
ترجمہ : ”یاد رکھو اللہ کے دوستوں پر نہ کوئی اندیشہ ہے اور نہ وہ غمگین ہوتے ہیں“
سورۃیونسس۶۲
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود،(صحیح) سنن ابو داود 3527 ،

Gumnaam3210
 

عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”اللہ کے بندوں میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہوں گے جو انبیاء و شہداء تو نہیں ہوں گے لیکن قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی جانب سے جو مرتبہ انہیں ملے گا اس پر انبیاء اور شہداء رشک کریں گے.“
لوگوں نے پوچھا : اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ ہمیں بتائیں وہ کون لوگ ہوں گے؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”وہ ایسے لوگ ہوں گے جن میں آپس میں خونی رشتہ تو نہ ہو گا اور نہ مالی لین دین اور کاروبار ہو گا لیکن وہ اللہ کی ذات کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہوں گے، قسم اللہ کی، ان کے چہرے (مجسم) نور ہوں گے، وہ خود پرنور ہوں گے انہیں کوئی ڈر نہ ہو گا جب کہ لوگ ڈر رہے ہوں گے،

Gumnaam3210
 

عبداللہ بن مسعود (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : وہ زمانہ قریب ہے کہ میرے بعد تمہارے معاملات کی باگ ڈور ایسے لوگوں کے ہاتھ میں آئے گی جو سنت کو مٹائیں گے، بدعت پر عمل پیرا ہوں گے، اور نماز کی وقت پر ادائیگی میں تاخیر کریں گے ، میں نے کہا : اللہ کے رسول ! اگر میں ان کا زمانہ پاؤں تو کیا کروں ؟ فرمایا : اے ام عبد کے بیٹے ! مجھ سے پوچھ رہے ہو کہ کیا کروں ؟ جو شخص اللہ کی نافرمانی کرے اس کی بات نہیں مانی جائے گی ۔
📖[سنن ابن ماجہ:2865|صحیح]

Gumnaam3210
 

ایسی تجارت جس میں خسارہ نہیں !
تلاوت ، نماز ، انفاق فی سبیل اللہ ،
یرجون تجارۃ لن تبور

Gumnaam3210
 

میرے رب! میری خطا، میری نادانی اور تمام معاملات میں میرے حدسے تجاوز کرنے میں میری مغفرت فرما اور وہ گناہ بھی جن کو تو مجھ سے زیادہ جاننے والا ہے۔ اے اللہ ! میری مغفرت کر، میری خطاؤں میں ، میرے بالا ارادہ اور بلا ارادہ کاموں میں اور میرے ہنسی مزاح کے...

Gumnaam3210
 

چہرہ خوبصورت ہو تو باقی اعضاء کو زیادہ اہمیت کی نظر سے نہیں دیکھا جاتا ۔جب کہا جاتا ہے یہ ہے کہ فلاں خوبصورت ہے تو اس سے بھی چہرے کا جمال ہی مراد ہوتا ہے ۔اس سے واضح ہوا کہ چہرے کا حسن و جمال ہی پوچھتے اور بتانے والوں کی گفتگو کا محور ہوتا ہے۔
مذکورہ بالا حقائق کی روشنی میں کیسے ممکن ہے کہ حکمت پر مبنی شریعت سینہ و گردن کے پردے کا تو حکم دے لیکن چہرہ کھلا رکھنے کی رخصت دے۔

Gumnaam3210
 

یہ آیت مبارکہ چہرے کے پردے کے وجوب پر مندرجہ ذیل طریقوں سے دلالت کرتی ہے:
🎀اللہ جل شانہ کا ارشاد ہے:
وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ ۖ
ترجمہ: "اور وہ اپنے گریبانوں پر ڈوپٹے ڈال لیا کریں۔
(سورۃ النور،آیت 31)
خمار (جس کی جمع خمر ہے ) اس کپڑے کو کہتے ہیں جسے عورت اپنا سر ڈھانپنے کے لیے اوڑھتی ہے،مثلا برقعے کا نقاب وغیرہ۔جب عورت کو یہ حکم ہے کہ وہ اپنے سینے پر دوپٹہ ڈال کر رکھے تو چہرہ ڈھانپنا بھی فرض ہو گا کیونکہ یا تو چہرہ لازما اس حکم میں داخل ہو جاتا ہے یا پھر قیاس صحیح اس کا تقاضا کرتا ہے۔وہ اس طرح کہ جب گردن و سینہ کو ڈھانپنا فرض ہے تو چہرے کے پردے کی فرضیت تو بدرجہ اولیٰ ہونی چاہیے کیونکہ وہی خوبصورتی کا مظہر اور فتنے کا موجب ہے۔اور ظاہری حسن کے متلاشی صرف چہرہ ہی دیکھتے ہیں۔

Gumnaam3210
 

🌷🌲سوائے انسان ہر چیز اس کی آواز سنتی ہے
💎🍃رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جب جنازے کو رکھا جاتا ہے اور لوگ اسے کندھوں پر اٹھا لیتے ہیں تو اگر وہ نیک ہو تو کہتا ہے : مجھے آگے پہنچاؤ اور اگر وہ صالح نہ ہو تو وہ اپنے گھر والوں سے کہتا ہے : تباہی ہو ، تم مجھے کہاں لے جا رہے ہو ۔ انسان کے علاوہ ہر چیز اس کی آواز سنتی ہے ، اور اگر انسان سن لے تو وہ بے ہوش ہو جائے ۔‘‘ رواہ البخاری ۔
📗 مشکواة المصابیح 1647

Gumnaam3210
 

ﺟﺐ ﺗﮏ ﻣﻨﺰﻝ ﻧﮧ ﻣﻠﮯﺗﺐ ﺗﮏ ﮬﻤﺖ
ﻣﺖ ﮨﺎﺭﻧﺎ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﭘﮭﺎﮌﺳﮯﻧﮑﻠﻨﮯ� ﻭﺍﻟﮯ ﭼﺸﻤﻮﮞ ﻧﮯﺍﺝ ﺗﮏ
ﺭﺍﺳﺘﮯﻣﯿﮟ ﻛﺴﯽ ﺳﮯ ﻧﮭﯿﮟ ﭘﻮﭼﮭﺎﮐﮧ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮐﺘﻨﯽ ﺩﻭﺭﮨﮯ

Gumnaam3210
 

اس شخص کےلیےدعاہےجوسوشل میڈیاکودین کی تشہیر کےلیےاستعمال کرتا ہےکہ اللہ تعالیٰ اسکی روح قبض نہ فرمائےجب تک کہ مغفور نہ فرمادے
آمین

Gumnaam3210
 

ایک تلخ حقیقت جس سے کوہی بھی منہ نھیں پھیر سکتا
دن کے اجالے میں عورت کو گالیاں دینے والا مرد رات کے اندھیرے میں جسم کی بھوک میں اسی عورت کے پاؤں بھی چومتا ہے🐾✔💯

Gumnaam3210
 

اس عظیم سلطنت کا خاتمہ کیا جس کی تم نے بنیاد رکھی تھی ہم تم سے لڑنے آئے ہیں. کیا اب بھی کسی کو اس بارے میں شبہ ہے کہ یہ صلیبی جنگجو ہیں۔
اب سلطان صلاح الدین ایوبی، یوسف بن تاشفین، حاجب منصور اور عثمان غازی کے ارواح کو کتنی تکلیف ہوتی ہوگی کہ عالم اسلام کے نوجوان ان کے کارناموں کو بھول گئے اسے فراموش کردیا اور ٹک ٹاک یا اور کتنے نئے طریقوں سے اپنے آپ کو دنیا کے سامنے تماشہ بنا رہے ہیں اور اگر کسی سے بات کرو تو وہ کہتے ہیں یہ تو ٹیلنٹ ہے۔ کیا ان مجاھدین اسلام کا یہ ٹیلنٹ نہیں تھا یا ٹیلنٹ صرف فحاشی اور عریانی کو عروج دینا ہے صرف اپنے آپ کو دنیا کے سامنے رسوا کرنا ہے کیا امت مسلمہ کے نوجوانوں کے پاس اپنے اسلاف کے کارناموں کو زندہ کرنے یا اسے آگے بڑھانے کے لئے اور وقت نہیں یا یہ صلیبیوں کے بچائے ہوئے وہ جال ہے جسمیں ہم بخوشی پھنسے جا رہے ہیں۔

Gumnaam3210
 

*اسے ضرور پڑھیں*
جب فرانسیسی جنرل گورو نے شام میں قدم رکھا صلاح الدین ایوبی کی قبر پر گیا اور قبر کو لات مار کر کہا:
" اٹھو صلاح الدین ہم پھر آگئے "
جب فرانسیسی جنرل لیوتی نے مراکش میں قدم رکھا تو یوسف بن تاشفین کی قبر کے پاس گیا اور قبر کو لات مار کر کہا: " اے تاشفین کے بیٹے اٹھو ہم تمہارے سرہانے پہنچ گئے ہیں "
جب صلیبیوں نے دوبارہ اندلس پر قبضہ کیا تو "الفونسو" نے حاجب منصور کی قبر پر سونے کی چارپائی بچھائی اور بیوی کو لے کر شراب پی کر لیٹ گیا اور کہا:
"دیکھو میں نے مسلمانوں کی سلطنت پر قبضہ کرلیا ہے"
جب یونانی فوج ترکی میں داخل ہوئی تو یونانی فوج کے سربراہ "سوفوکلس وینیزیلوس" خلافت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی قبر کے پاس گیا اور کہا: " اٹھو اے بڑی پگڑی والے اٹھو اے عظیم عثمان اٹھو دیکھو اپنے پوتوں کی حالت دیکھوں ہم نے اس

Gumnaam3210
 

جب کوئی داڑھی رکھتا ہے تو اس کو مولانا کہا جاتا ہے
اور جو ۔کلین شیو۔ ہے تو اس کو کوئی بھی ہجڑا نہیں کہتا یعنی مخالفت صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی

Gumnaam3210
 

⁉️آپ کون ہوتے ہیں طلاق یافتہ عورتوں کی خامیاں نکالنے والے؟؟
⁉️یا یہ کہنے والے کہ وہ نیک اور صالحہ نہیں ہوتیں؟
⁉️یا یہ کہ وہ ذلیل اور دھتکاری ہوئی ہے کیونکہ وہ ایک مطلقہ ہے!!
️ ا🤦♂️🤦♂️🤦️فیا للعجب🤦♂️🤦♂️🤦
🔹کیا یہ ممکن نہیں کہ وہ دینی واخلاقی اعتبار سے آپ سے بھی بہتر ہو؟؟
🔸اور یہ بھی ممکن ہے کہ اس نے شوہر سے طلاق اس وجہ سے لی ہو کہ وہ بد اخلاق یا تارك الصلاة یا زانی تھا......
👈 لہذا ان معاملات میں اپنی زبانوں کو بند رکھنا ہی ہمارے حق میں بہتر ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

Gumnaam3210
 

⁉#️کیا_مطلقہ_ہونا_ایک_عیب_ہے؟؟⁉️
❌مطلقہ ہونے کا مطلب یہ تو ہرگز نہیں کہ وہ ایک فاسقہ ہے۔
❌اور نہ ہی یہ مطلب ہے کہ وہ ایک عیب دار عورت ہے۔
❌نہ ہی یہ مطلب ہے کہ وہ ایک بد اخلاق عورت ہے۔
❌اور نہ ہی یہ مطلب ہےکہ اس کے اپنے شوہر کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں تھے۔
👈اور اس بات پر یہ دلیل ہی کافی ہے کہ:
🌹دنیا کی سب سے بہترین عورتیں (امھات المومنین وصحابیاتؓ) طلاق شدہ تھیں۔
👈اور ذرا غور فرمائیں کہ ان مطلقات سے نکاح کرنے والی عظیم ہستیاں کون تھیں۔۔۔؟؟
📌پہلی قابل الذکر ہستی نبی کریم ﷺ ہیں۔
📌پھر انکے بعد صحابہ کرام ؓ اور تابعین عظامؒ ہیں۔۔۔۔
⁉️تو پھر آپ یہ کہنے والے کون ہوتے ہیں کہ :"نہیں نہیں مطلقہ نہیں" ، "میں مطلقہ سے نکاح نہیں کرسکتا...."؟

Gumnaam3210
 

💕وہ مستقبل جس کے لئے آپ پریشان ہوتے ہو ہو سکتا ہےاس میں آپ ہوں ہی نہیں💕