Damadam.pk
Gumnaam3210's posts | Damadam

Gumnaam3210's posts:

Gumnaam3210
 

صبر کی جزامیں اپنی عطا سے تمہیں سرخروئ عطا کرتے تمہارے دل کو اپنی رضا سے راضی کرنے کا ہنر بھی جانتا ہے... اور اگر یقین نہیں آتا... تو پوچھو خود سے... کیا وہ کوئ ظلم تم پر کر سکتا ہے؟ کیا اسکی لکھی تمہارے حق میں تقدیر سے کہیں بھاگ سکتے ہو؟ وہ جو کر رہا ہے بہتر کر رہا ہے اگر تم نیت ارادے عمل اخلاص صبر شکر ذکر حمد سے اسکے ساتھ ہو تو وہ تمہیں کیسے چھوڑ سکتا یے.. وہ تو ان کو بھی نہیں چھوڑتا جو اسکو چھوڑ دیتے ہیں... تو تم.. جو صرف ایک اسی کو تکتے... اسی سے اسکی چاہ طلب کرتے.. اسی کی رضا کے لئیے اپنی خاموشی میں سرگوشیاں کرتے.... تمہیں.. وہ تمہیں کیسے چھوڑے گا.... وہ بس تم سے تمہارے لئیے خیر کروانا چاہتا ہے اور اسکی یہی سب سےبڑی خیر ہے تم پر... الحمدللہ رب العالمین⁦❤️⁩
سبحان اللہ وبحمدہ⁦❤️⁩
سبحان اللہ العظیم⁦❤️

Gumnaam3210
 

اگر تم واقعی اللہ پر ہی یقین رکھتے ہو.. واقعی اسی سے مدد طلب کرتے ہو.. اسی کو ہر نفع نقصان کا مالک مانتے ہو.. تو پھر مخلوق کا کیسا خوف؟ کیا ساری مخلوق بھی تمہارے خلاف جمع ہو جائے تو کیا اللہ کے فیصلے کو بدل کر تم پر صادر کر سکتی ہے.. مخلوق خود رب کے کن کی محتاج ہے.. کوئ بھی آزمائش تو بس رجوع کا بہانہ لئیے توکل کو بڑھانے .. ایک اسی کو برحق جاننے میں تمہارے لئیے آسانی کرنے آتی ہے اور تمہاری انا اسکو پریشانی بنا کر دکھاتی ہے.. کیونکہ وہ تمہیں ایسا دکھا کر تمہاری انا کو اکساتی ہے.. تاکہ تم جھوٹے خدا بن جاؤ یا مخلوق کو جھوٹی خدائ کا رتبہ دے دو... جبکہ اصل راز صرف یہ ہے کہ تم ایک اسی پر توکل کرو .. اس کے ہر ہر فیصلےمیں تمہاری خیر ہے.. پھر وہ تمہیں تمہاری خواہش کے اس پار کر دے یا اُس پار... مگر وہ آزمانے کے بعد تمہیں اپنی ہی طرف رجوع کئیے دیکھتے .

Gumnaam3210
 

بسم الله الرحمن الرحيم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اذان سن کر یہ کہے «اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة آت محمدا الوسيلة والفضيلة وابعثه مقاما محمودا الذي وعدته» اسے قیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔ صحيح البخاري حدیث نمبر: 614

Gumnaam3210
 

سب بہن بھائی میرے لیے دعا کریں.
رمضان المبارک ہے کس کی دعا قبول ہو جائے اور میرے مسائل حل ہو جائے

Gumnaam3210
 


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

Gumnaam3210
 

🏮🍃رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں اپنی آخرت سنوارنے کا موقع دے رہا ہے
⏰☝توبہ کرکے خود کو رب کا فرمانبردار بنانے کا موقع دے رہا ہے۔
⚰️قبر کے اندھیروں کو دور کرنے کیلئے قرآن سے رہنمائی حاصل کرنے کا موقع دے رہا ہے۔
🪔تو پھر آئیے اس خوبصورت موقع سے فائدہ اٹھائیں،رب کو منائیں،جنت کمائیں

Gumnaam3210
 

لفظ ”بد کِردار“۔۔۔جب بھی آتا ہے 99٪ لوگوں کے ذہنوں میں عورت آتی ہےبس اتنے ہی تعلیم یافتہ اور اعلیٰ کردار ہوئے ہیں ہم �💔

Gumnaam3210
 

ہم جو بھی اچھا کام کرے یا کررہے ہیں اسکا کریڈٹ کبھی خود کو نہ دے ورنہ پھر ایسا ہوتا ہے کہ اسکی توفیق ہم سے چھین لی جاتی ہے ۔ ہم جو بھی ہے جتنے بھی عبادت گزار ہے ۔دیندار ہے ۔ نیکوکار ہے سب الله کی رحمت سے ہیں ۔یہ ہم پر اسی کا فضل ہے ۔

Gumnaam3210
 

اللّٰه تعالی ہمارے اعمال کی مقدار (Quantity ) کو نہیں دیکھتا کہ کتنا کرلیا ہے بلکہ ہمارے اعمال کے معیار (Quality ) کو دیکھتا ہے کہ اخلاص کتنا ہے ۔

Gumnaam3210
 

ہم نے دین سیکھنا ہے اور آگے سکھانا ہے ۔چاہے ہم ابھی خود بھی پرفیکٹ نہیں اور پرفیکٹ ہوہی نہیں سکتے کیونکہ صرف ایک الله ہی کی ذات پرفیکٹ ہے ۔ بلکہ اِس سنت پر عمل کرنا ہے بَلِّغُوْ عَنِّی وَلَوْ آیَة پہنچاؤ مجھ سے چاہے ایک آیت ہی کیوں نہ ہو ۔ کیونکہ امر بلمعروف اور نہی عن المنکر ہم پر فرض ہے ۔

Gumnaam3210
 

آجکل کے میٹرک کے بچوں سے پوچھ لیں ۔۔۔
(لا الہ الااللہ)
کا ترجمہ کیا ہے؟
تو اکثر یہی کہہ دیتے ہیں۔۔
کہ اللہ ایک ہے۔
یہ تو (قل ھو اللہ ھو احد) کا ترجمہ ہے۔اگر اس سے تھوڑا اوپر کا علم پوچھ لیں۔۔
الف لام کے ساتھ ( الرحمان) کیوں آیا؟
(الرحمان الرحیم) اللہ کی رحمت کے دو نام کیوں؟
اسم (اللہ) کا کیا مطلب۔۔۔ کچھ نہیں معلوم بس ڈگڑی حاصل کی اور کامیاب ہوگئے
کیا اس آیت کا کوئی مطلب نہیں ۔۔۔
" جو آگ سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کر دیا گیا وہ کامیاب ہوگیا "...
جو ڈگڑیاں لے کر آیا وہ کامیاب نہیں ہم دنیا کی تعلیم کے خلاف نہیں مگر بچوں کو انیس بیس سال اسی تعلیم میں رکھنا کہ وہ پچاس پچاس ہزار کی نوکریاں کریں تو یقین مانیں جب تعلیم نوکری کے حصول کے لیے حاصل کی جائے تو معاشرے میں نوکر ہی پیدا ہوتے ہیں رہنما نہیں !
شاید یہی جہالت ہے۔۔۔

Gumnaam3210
 

،
•☚ اسی طرح روزے دار کے ساتھ بیٹھنے والا بھی اس کی مجلس سے فائدہ اٹھاتا ہے اور جھوٹ، ظلم اور فجور سے بچا رہتا ہے،
👈 یہ ہے وہ روزہ جو مشروع ہے؛ صرف کھانے پینے سے رک جانا کافی نہیں !!
⬅️ سو اصل روزہ وہ ہے جس میں اعضاء کا گناہوں اور پیٹ کا کھانے پینے سے. اور جیسے کهانا پینا روزے کو توڑ دیتا ہے؛ اسی طرح گناہ بھی روزے کے ثواب کو ختم کر دیتے ہیں، اس کا اجر ضائع کر دیتے ہیں، اور روزے دار (گناہوں کی بدولت) ایسے ہو جاتا ہے گویا اس نے روزہ رکھا ہی نہیں!"
📚 |[ ﺍﻟﻮﺍﺑﻞ ﺍﻟﺼﻴِّﺐ : (٣١/٣٢) ]|

Gumnaam3210
 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
🎈✍ روزے کا حقیقی مفہوم
🖊 امــــــام ﺍﺑﻦ قیم ﺭحمه ﺍﻟﻠﻪ فرماتے ہیں:
☚ " اصل روزے دار وہ ہے:
☜ جس کے اعضـــاء کا گناہوں سے روزہ ہو،
☜ جس کی زبان کا جھـــوٹ اور بے حیائی کی باتوں سے روزہ ہو،
☜ جس کے پیٹ کا کھانے اور پینے سے روزہ ہو،
☜ جس کی شــــــرمگاہ کا ازدواجی تعلق سے روزہ ہو،
•☚ پس اگر وہ کوئی بات کرے تو ایسی بات نہیں کرتا جو روزے کو نقصان پہنچائے،
•☚ اور اگر وہ کوئی کام کرے تو ایسا کام نہیں کرتا جو روزے کو خراب کر دے،
•☚ سو اس کی ہر بات فائدہ مند اور نیکی پر مبنی ہوتی ہے، اور اسی طرح اسکے اعمال بھی ؛ گویا روزے دار کستوری کی خوشبو کی مانند ہوتا ہے جسے ہر پاس بیٹھنے والا سونگھتا ہے (یعنی مستفید ہوتا ہے)،

Gumnaam3210
 

رمضان کے مہینے میں *اللہ کے حکم اور عذر شرعی کی وجہ سے روزہ نہ رکھنا بھی عبادت بن جائیگا* ،اس وقت------جب کہ تم اللہ کے *فیصلہ سے راضی رہو*
تو---
چوکنا رہنا...
اللہ سے راضی رہنا...
اور
اور.......
میری بہن!
*اللہ کو راضی کرنے کے لئے محنت کرنا۔*
🌼🎀🌼🎀🌼🎀🌼
وسلام سب کا خیرخوا گمنام

Gumnaam3210
 

،اسی لئے تم مایوس ہوگئی ہو....‼
مگر میری پیاری بہن..!‼
*ایسا نہیں ہے،*
تمہاری یہ کیفیت *عدم برداشت* کی کیفیت ہے،اس بات کی علامت ہے کہ تم اللہ کے فیصلہ سے راضی نہیں،
*اللہ نے تو آدم کی بیٹیوں کے لئے یہ چیز لکھ دی ہے،پھر یہ کبھی بھی آئے،تمہیں اس سے کیا.......؟؟* ⁉
تم نے تو ہر حال میں اللہ سے، اس کے *فیصلے سے راضی رہنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔*
*یہ صحیح بات ہے کہ مومن خاتون کو نماز کے چھوٹنے پر حسرت ہوتی ہے* ،مگر یہ حسرت معمولی ہے،اس کے مقابلہ میں اللہ کے فیصلے سے راضی رہنا بہت حوصلہ کا کام،اور بہت بڑی نیکی ہے۔
تو دیکھو بہن!
شیطان تمہیں کبھی دھوکہ نہ دے۔

Gumnaam3210
 

☆ ذکر اور استغفار* کی کثرت رکھو۔
☆ *صبح شام کے اذکار بھی پڑھ سکتی ہو۔*
☆ تم ان ایام میں *نیکی اور خیر کے کام کی طرف لوگوں کو بلاسکتی ہو.....یا تو اجتماع کے ذریعہ یا میسیج کے ذریعہ*
☆ تم چاہو تو *صدقہ بھی کرسکتی ہو۔*
☆ پاس پڑوس یا متعلقین میں کوئی بیمار ہو تو *اس کی عیادت کی فون پر کی جا سکتی ہے
*# بس ایک ذرا دھیان رہے کہ:*👇
ہر کام کا مقصد نیک ہو،
دل میں یہ خیال رکھو کہ، *میں نے اللہ کو راضی کرنا ہے،*
اور یہ کہ مجھے ان کاموں پر اللہ اجر دے گا۔
میری بہن!!!
مجھے پتہ ہیکہ:
تمہیں عبادت سے خوب محبت ہے،
اور ماہواری کے آنے سے تمہارا دل تنگ ہوجاتا ہے،تم کبھی یہ بھی سوچ لیتی ہو کہ *یہ کیوں آگیا؟*
شاید تم یہ بتانا چاہتی ہو کہ:
تمہیں اطاعت و عبادت سے بہت رغبت ہے،اور *ماہواری کی وجہ سے عبادت کا تسلسل ٹوٹ جاتا* ہے،اسی

Gumnaam3210
 

کہ:
قرآن کا سننا افضل ترین عبادت ہے۔
تم قرآن کو پڑھ بھی سکتی ہو۔۔
*ساری کتابوں میں واحد کتاب ہے،جس کا پڑھنا اور سننا دونوں عبادت ہیں۔*
میری بہن...!!
*کیا عذر ہے،جو تم قرآن نہیں سنوگی..؟* ⁉
*کیا تمہیں اللہ کا کلام سننا اچھا نہیں لگتا؟* ⁉
تم قرآن کو زیادہ سے زیادہ سنو۔۔۔
آو.
میں تمہیں مزید وہ نیک کام بھی بتادوں:
جو تم ان دنوں بھی کرسکتی ہو-
☆ *اگر اپنے والدین کے گھر پر ہی ہو تو،ان کی خوب خدمت کرو*
،جو لوگ روزہ سے ہیں،کام کاج میں خاص طور *سے افطار تیار کرنے میں ان کی مدد کردیا کرو.
تمہیں روزہ داروں کی مدد کرنے کا ثواب مل جائیگا۔
☆ اگر تم بیاہی ہو،تو *شوہر اور بچوں کی خوب خدمت کرو،* ان دنوں میں تو بطور خاص ان کا خیال رکھو،ان سے *دینی باتیں ڈسکس کر لیا کرو۔*
☆ *دینی کتب کا مطالعہ* کرلیا کرو،کہ علم میں اضافہ ہوگا۔

Gumnaam3210
 

میں تمہیں بتاوں کہ....
*تم باوجود عذر شرعی کے روزہ داروں/عبادت گذاروں پر سبقت لے جاسکتی ہو...*
تمہیں معلوم ہوگا کہ؛
تمہیں اس حالت میں *صرف نماز اور روزہ* سے رخصت ہے،
*نیکیوں کے باقی سبھی راستے تمہارے لئے کھلے ہوئے ہیں،تم ان میں تو آگے بڑھ سکتی ہو.....* ‼
*سنو!*
میں تمہیں بتاتا ہوں...
کہ:
*تم ان فارغ ایام میں کثرت سے ذکر کرسکتی ہو.....استغفار کرسکتی ہو.....دعا کرسکتی ہو،اپنے لئے،اپنے گھر والوں کے لئے،اپنے احباب کے لئے،،بلکہ سبھی مسلمانوں کے لئے۔*
*تمہیں پتہ ہے؟؟؟* ⁉⁉
میری بہن!
*تم قرآن سن بھی تو سکتی ہو،*
اور تمہیں معلوم ہے؟؟؟؟
کہ:

Gumnaam3210
 

جو بہنیں روزہ نہیں رکھ پا رہی وہ ضرور پڑھیں
🌼🎀🌼🎀🌼🎀🌼
*اے میری بہن!*
*جسے عذر شرعی لاحق ہوگیا ہے...*
تم سے کس نے کہہ دیا کہ *تمہاری چھٹی ہوگئی ہے؟؟!!* ⁉
تم ہی بتاو نا کہ *عبادت سے،اللہ کی اطاعت سے کبھی چھٹی ہوسکتی ہے؟؟؟* ⁉
اکثر دیکھا گیا ہے کہ وہ سب بچیاں اور عورتیں،جو بہت نماز پڑھنے والی،بہت عبادت کرنے والی ہوتی ہیں،عذر شرعی کے آتے ہی، *سب کچھ چھوڑ کے بیٹھ جاتی ہیں،سمجھتی ہیں کہ اب چھٹی........!* ‼
*پھر کیا ہوتا ہے؟* ⁉
پھر لغو اور لہو کام میں وقت صرف ہوتا ہے،یا تو *سوتی* پڑی رہتی ہیں،یا *بیہودہ گوئی* میں لگ جاتی ہیں،یا *بیکار کام* میں وقت نکال دیتی ہیں۔
*آو!!* ‼‼

Gumnaam3210
 


یہ چلا چلا کر ان سے کہیں گے کہ ،
کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے،
وہ کہیں گے کہ ہاں تھے تو سہی ،
لیکن تم نے اپنے آپ کو فتنہ میں پھنسا رکھا تھا ،
اور وہ انتظار میں ہی رہے ،
اور شک وشبہ کرتے رہے ،
اور تمہیں تمہاری فضول تمناؤں نے
دھوکے میں ہی رکھا ،
یہاں تک کہ الله کا حکم آپہنچا ،
اور تمہیں الله کے بارے میں دھوکہ
دینے والے نے دھوکے میں ہی رکھا-
57 : سورة الحديد 14
————————-
الحمدلله وشكرالله علی کل حال یارب العالمين