Damadam.pk
Gumnaam3210's posts | Damadam

Gumnaam3210's posts:

Gumnaam3210
 

لڑکیوں اپنی ڈی پی کیوں لگاتی ہو آپ لوگ؟
تعریف حاصل کرنے لیے ؟
وہ بھی نامحرموں سے؟
نامحرموں سے تعریف چاہتی ہیں تو یہ پھر بھول جائیں کہ محرم کے دل میں آپکے لیے خالص محبت ہوگی۔
ڈی پی لگاتی ہیں۔
یہ دکھانے کے لیے آپ خوبصورت ہیں؟
آپ خوبصورت ہیں تو آپ کا کمال ہے یہ؟ جب صورت اللہ نے دی ہے تو اسکو پردے میں رکھنے کا حکم بھی اس نے دیا ہے
وہ کیوں نہی مانتی ہیں؟
کتنی بار سمجھایا کہ نا لگایا کریں نا محرم دیکھتے ہیں
اور پتہ ہے اسلام میں تو ممانعت ہے لڑکیوں کو بھی تصویریں دکھانے کی کیونکہ آپکو نہی پتہ کہ ہر کوئی بھروسے لائق نہی ہوتا ہے

Gumnaam3210
 

مرد� اندر سے ٹوٹ بھی جائے تو ضبط کی ڈور ایسے تھامے رکھتا ھے جیسے کچھ ہوا ہی نا ہو ...
آنکھ میں آنسو آ بھی جائیں تو اندر ہی اتر جاتے ہیں..
اور کوئی آنسو دیکھ بھی لے تو سو بہانے...
تھکن ھے نیند پوری نہیں ہوئی... وغیرہ وغیرہ...
مگر وہ ایک نگاہ ایسی ضرور چاہتا ھے جو دیکھتے ہی جان لے کہ آنکھیں تھکن سے لال ہیں... یا ضبط سے !!!

Gumnaam3210
 

غیر اللہ کو پکارنے والو ابراھیم علیہ السلام نے آگ کے اندر سے اللہ کو پکارہ۔یونس علیہ السلام نے مچھلی کے پیٹ سے اللہ کو پکارہ۔اللہ نے دونوں کو بچایا۔میرےلیے ایک اللہ کافی ہے

نبیﷺ علیہ اسلام کے جانے کے بعد
G  : نبیﷺ علیہ اسلام کے جانے کے بعد - 
امت کے برے لوگ
G  : امت کے برے لوگ - 
ھے کوہی کیا اللہ کے سوا
G  : ھے کوہی کیا اللہ کے سوا - 
Gumnaam3210
 

*کون یقین کرے گا.......!!*
ڈاکٹرز کروونا کا شکار ہوکر فوت ہوں جائیں گے اور مریض شفایاب ہوجائیں گے........!
*کون اعتبار کرے گا........!!*
جنگ جیتنے کے لیےدوسرے ممالک کے بارڈرز پر فوجیں بھیجی جاتی تھیں... وہیں آج ان افواج کو بچانے کے لیے محاذ جنگ سے الگ کیا جارہا ہے......!
*کون یقین کرے گا....!!*
جو ڈاکٹرز قدرتی طریقے سے علاج کے خلاف تھے وہی آج اپنی پیشہ ورانہ ناکامی کے بعد اس وبا کے علاج کے لیے قدرتی طریقہ علاج کی تلاش میں ہیں......!
*اگر یہ تمام باتیں آج سے تین ماہ قبل کہی جاتیں تو ہم میں سے کوئی اس کا یقین نہ کرتا_*
*کہو..... سبحان اللہ (تعریف اس خدا کے لیے ہے جس نے تبدیل نہ ہونے کا دعوی کرنےوالی چیزوں کو تبدیل کردیا....*) اللہ اکبر

Gumnaam3210
 

ماہ قبل اسپین اپنے یہاں مراکش کے راستے داخل ہونے والے غیر قانونی افریقی مہاجرین کی کشتیوں سے پریشان تھا... آج وہی کشتیاں اسپین کے شہری( مہاجرین) کو لے کر مراکش میں داخل ہونے کی کوشش کررہی ہیں..!
*کسے یقین آئے گا..........!!*
ایک طاقتور فوج، مضبوط اکانومی.... کی متحمل طاقتیں جو یہ کہتی تھیں کہ ہمیں کوئی خوفزدہ نہیں کرسکتا... آج خود ہی خوف و ہراس میں مبتلا ہیں....!
*کون سچ مانے گا.........!!*
مسجدیں مقفل ہیں اور اجتماعی نمازیں معطل ہیں.. لیکن ان ملکوں میں اذانیں دی جارہی ہیں جہاں یہ اذانیں دینا ممنوع تھیں....!
*کون اعتبار کرے گا..!!*
وہائٹ ہاؤس میں قرآن کی تلاوت کی جائے گی جہاں اسے دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا.. امریکی اور مغربی اخبارات اور مذہب سے بیزار ملکوں میں احادیث نبوی صلعم کی تفسیر و تشریح کی جائے گی.
*کون یقین کرے گا

Gumnaam3210
 

کون یقین کرے گا.....!!*
اٹلی کا ایک وفد جو صومالیہ جیسے غریب ملک میں تھا اس نے اپنے ملک اٹلی جانے سے انکار کردیا اور صومالیہ کی حکومت سے درخواست کی کہ اسے وہیں مستقل قیام کی اجازت دے دی جائے ____!
*کون اعتبار کرے گا........!*
صومالیہ کے وزیراعظم نے اپنا دور اقتدار ختم ہونے کے بعد سکون اور خوش حالی کے لیے برطانیہ کو ہجرت کی _اس کا برطانیہ میں کرونا وائرس سے انتقال ہوگیا...!
*کسے یقین آئے گا.........!!*
امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو کے غیر قانونی مہاجرین کو امریکہ میں داخلے سے روکنے کے لیئے دونوں ملکوں کے بیچ ایک دیوار کھینچی تھی.... آج امریکی کے غیر قانونی مہاجرین کو روکنے کے لیے میکسیکو اسی دیوار کا استعمال کررہا ہے........!
*کون یقین کرسکتا تھا.!!*

Gumnaam3210
 

👇🏻
*💫درود شریف .....*
*💫لاالہ الاانت سبحانک انی کنت من الظلمین....*
*💫سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم....*
*💫سبحان اللہ والحمدللہ ولاالہ الا اللہ واللہ اکبر...*
*💫یا حی یاقیوم برحمتک استغیث.....*
*💫استغفراللہ ....*
*💫لاحول ولا قوةالا باللہ العلی العظیم ...*
*آپ یقین کریں ان اذکار کو اپنی روٹین میں شامل کر لیں اللہ کا قرب ملے گا...*
*✨ زندگی کی مشکلات حل ھوں گی...*
*✨گناہ معاف ھوں گے ....*
*✨اگلی زندگی سنورے گی*
*✨سب سے بڑھ کر غیبت کیلیے ٹاٸم ہی نہیں ملے گا-*
*آٸیے اپنی نیکیوں کو سنبھالیں*💛

Gumnaam3210
 

غیبت سےبچنے کی عمدہ ٹپس🌸
*اپنے ذہن کو کسی دوسری طرف ماٸل کریں گے تو بچ جاٸیں گے اپنے آپ کو لغویات سے فضول گپ شپ سے جتنا دور رکھیں گے اتنی غیبت کم ھوگی*
*📝اپنے لیے ایک جاٸزہ لسٹ بنا لیں اور روزانہ کیلیے تسبیحات لکھیں کہ مجھے آج اتنی دفعہ یہ ذکر کرنا ھے اور روز رات کو اپنا تزکیہ کرتے ھوۓ اسکے سیکھیں کہ کونسا ذکر کتنی دفعہ کیا*
جیسے

یہ دیوبند حضرات کو باطنی فیوض صرف قبروں سے ہی کیوں پہنچتے ہیں؟

یہ بریلوی اور دیوبندی دونوں جان کیوں نہیں چھوڑ دیتے قبروں کی؟
دیوبند بھائیو! قبر والوں سے اللہ کی قسم کچھ بھی نہیں ملنے والا
اب کچھ بھاٸی میری پوسٹ کو  بلاک کرنے کی کوشش کریں گے
G  : یہ دیوبند حضرات کو باطنی فیوض صرف قبروں سے ہی کیوں پہنچتے ہیں؟ یہ بریلوی - 
Gumnaam3210
 

ان لوگوں پر جب کوئی مصیبت واقع ہوتی ہے تو کہتے ہیں کہ بے شک ہم خدا ہی کے لیے ہیں اور بے شک اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔
Being A Muslim ہم کو بہت سی اصلاحات کی ضرورت ہے نئی اصلاحات نہیں بلکہ حیات نبوی ﷺ کی بھولی ہوئی سنتیں ۔ان چیزوں کو اپنی زندگی سے نکالنا ہو گا جس کو اللہ نے منع کیا اور ان کو غلطیوں کو اپنی زندگی میں Fix کریں جو ہم کو جہنم کی طرف لے جا رہی ۔ بد شگونیوں سے Avoid کریں اللہ سے دعائیں کریں اور صدقہ دیں تا کہ اللہ مصیبتوں اور پریشانیوں سے بچاۓ لیکن اگر پھر بھی اگر کوئی پریشانی آ جاۓ تو پھر صبر کریں اور اس بات پر یقین رکھیں کہ یہ دنیا اور اس کی پریشانیاں اور آسائشیں ہمشہ رہنے والی نہیں اور اسی صبر بشارت ہے جنت کی ہمیشہ رہنے والی خوشیوں کی
گمنام
واللہ اعلم بالصواب

Gumnaam3210
 

سلسلہ احادیث صحیحہ حدیث نمبر: 1671 میں آتا ہے کہ
نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ” مومن اپنی جان ، اولاد اور مال کے معاملے میں ہمیشہ آزمائش میں رہتا ہے ، یہاں تک جب اللہ تعالیٰ سے اس کی ملاقات ہوتی ہے تو (ان آزمائشوں کی وجہ سے) اس کے گناہ معاف ہو چکے ہوتے ہیں ۔
لیکن ہم بدشگونیوں میں پڑ جاتے ہیں کہ یہ فلاں کام کی وجہ سے ہوا مغرب کے بعد جھاڑو دیا تھا اس لیے رزق کم ہو گیا،
صحیح بخاری حدیث نمبر: 5752 میں آتا ہے کہ
آپ ﷺ نے فرمایا کہ یہ ستر ہزار جو بغیر حساب کے جنت مٰں داخل ہوں گے ،وہ لوگ ہوں گے جو بدفالی نہیں کرتے ، نہ منتر سے جھاڑ پھونک کراتے ہیں اور نہ داغ لگاتے ہیں بلکہ اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔
مسمانوں پر جب مصیبت آےٗ تو ATTITUDE کیسا ہونا وہ قرآن کی اس سورہ البقرہ آیت 156 سے پتہ چلے گا۔

Gumnaam3210
 

میرے بھائی اگر قرآن کی ان آیات پر غور و فکر کر لو گے تو تم کو کسی بابے کا پیر کے پاس Solution کے لیے نہیں جانا پڑے گا ۔
کیونکہ اس کا حل قرآن خود بتا رہا ، قرآن کی سورة المائدہ آیت:11 مٰیں آتا :مومنو کو خدا ہی پر توکل رکھنا چاہیے۔
سنن ابن ماجہ حدیث نمبر: 3538.
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” بدشگونی شرک ہے اور ہم میں سے جسے بھی بدشگونی کا خیال آئے تو اللہ تعالیٰ پر توکل کی وجہ سے یہ خیال دور کر دے گا
جب قرآن کی سورہ البقرہ آیت 155 پر غور و فکر کرو گے تو اس کی وجہ بھی ملے گی کہ ایسا کیوں ہو رہا: اور ہم کسی قدر خوف اور بھوک اور مال اور جانوں اور میوؤں کے نقصان سے تمہاری آزمائش کریں گے توصبر کرنے والوں کو (خدا کی خوشنودی کی) بشارت سنا دو ۔
یعنی ایک مسلمان کی زندگی میں نشیب و فراز آزمائش کے سبب ہیں اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔

Gumnaam3210
 

۔ یہ تب ہی ممکن ہے اگر ہم اللہ کو اپنی First Priority بنا لیں۔
سنن ابی داود حدیث نمبر: 3910 میں آتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے تین بار فرمایا : ” بدشگونی شرک ہے اور ہم میں سے ہر ایک کو وہم ہو ہی جاتا ہے لیکن اللہ اس کو توکل سے دور فرما دیتا ہے
قرآن کی سورة يونس: آیت 107 میں آتا ہے ( اور اگر خدا تم کو کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کے سوا اس کا کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر تم سے بھلائی کرنی چاہے تو اس کے فضل کو کوئی روکنے والا نہیں۔)،
قرآن کی سورة الانعام: آیت 17 میں آتا ہےاور اگر خدا تم کو کوئی سختی پہنچائے تو اس کے سوا اس کو کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر نعمت (وراحت) عطا کرے تو (کوئی اس کو روکنے والا نہیں) وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
میرے بھائی اگر قرآن کی ان آیات پر غور و فکر کر لو گے تو تم کو کسی بابے کا پیر کے

Gumnaam3210
 

” بدشگونی شرک ہے اور ہم میں سے ہر ایک کو وہم ہو ہی جاتا ہے لیکن اللہ اس کو توکل سے دور فرما دیتا ہے
سنن ترمذی حدیث نمبر: 2446 میں آتا ہے کہ
امت میں ستر ہزار اور ہیں جو جنت میں بغیر حساب کے داخل ہوں گے, نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” یہ وہ لوگ ہوں گے جو نہ بدن پر داغ لگواتے ہیں اور نہ جھاڑ پھونک اور منتر کرواتے ہیں اور نہ ہی بدفالی لیتے ہیں ، وہ صرف اپنے رب پر توکل و اعتماد کرتے ہیں
قرآن کی سورہ التوبہ آیت:51 مٰیں آتا ہے ۔ (کہہ دو کہ ہم کو کوئی مصیبت نہیں پہنچ سکتی سواۓ اس کے جو خدا نے ہمارے لیے لکھ دی ہو وہی ہمارا کارساز ہے۔ اور مومنوں کو خدا ہی کا بھروسہ رکھنا چاہیئے)
۔ اس آیت کے مطابق ایک مسلمان کی زندگی اس بنیادی اور واضع عقیدہ کے گرد گھومتی ہے، کہ ان کوئی بھی مصیبت اور پریشانی آےٗ ان کا توکل ہر حال میں اللہ کی ذات ہونی چاہیے

Gumnaam3210
 

یعنی قرآن اور حدیث کے مطابق توہم پرستی اور بدشگونی شرک ہے اور مسلمان کو ہر حال مٰیں شرک سے بچنا چاہیے ، کوشش کریں چاند گرہن ، پامسٹری، کالی بلی آگے سے گزر جاےٗ ، شیشہ ٹوٹ جاےٗ یا دودھ گر جاۓ اور اس کے علاوہ جتنی بھی بدشگونیاں ہیں ان سے بچیں ۔تا کہ مکمل طور پر شرک سے بچا جا سکے۔
سنن ابی داود حدیث نمبر: 3912 میں آتا ہے کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” نہ کسی کو کسی کی بیماری لگتی ہے ، نہ کسی کی کھوپڑی سے الو کی شکل نکلتی ہے ، نہ نچھتر کوئی چیز ہے ، اور نہ صفر کے مہینہ میں نحوست ہے
سنن ابن ماجہ حدیث نمبر: 86 میں آتا ہے کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اسلام میں چھوا چھوت کی بیماری ، بدفالی اور الو سے بدشگونی کی کوئی حیثیت نہیں ہے “
سنن ابی داود حدیث نمبر: 3910 میں آتا ہے کہ
رسول اللہ ﷺ نے تین بار فرمایا : ”

Gumnaam3210
 

۔
توہم پرستی نے نا صرف مغرب بلکہ مشرق مٰیں Massive Group of Believers کو اپنی گرفت مٰیں لے رکھا۔ یہ ساری باتیں وقت کے ساتھ ساتھ کمزور ایمان مسلمانوں کو بھی Effect کر گئی ۔اس میں Educated اور Un-Educated دونوں طرح کے افراد شامل ہیں۔
بدشگونی/توہم پرستی اور اسلام
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : ”بدشگونی شرک ہے ابن ماجہ حدیث نمبر: 3538
اس حدیث کے مطابق ایسا کرنا شرک ہے مطلب ناقابل معافی جرم ہے۔یعنی بدشگونی بھی شرک کی ہی ایک قسم ہے۔یعنی ہم اس Concept پر یقین کر لیتے کوئی Event، کوئی جانور ،کوئی جگہ، کوئی چیز،یا کوئی دن ہم کو فائدہ یا نقصان دے سکتے ہیں۔ تو ہم شرک کر رہے ہیں۔
اگر قرآن کی سورہ النسا آیت: 48 میں آتا ہے بےشک اللہ اس بات کو نہیں بخشے گا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جاےٗ۔

Gumnaam3210
 

بدشگونی/توہم پرستی اور دنیا
توہم پرستی ایک ایسا عقیدہ یا عمل جو صرف اور صرف جہالت ، انجان کا خوف ، جادو کا ڈر، موقع پر بھروسہ ، یا عدم اعتمادی کا نتیجہ ہے۔" دوسرے الفاظ میں ، توہم پرستی ایک ایسا عمل ہے جو ہے سائنس سے متضاد ے یعنی سائنس خود اس سے انکاری ہے۔
ان عقائد کے غیر حقیقی یا غیر یقینی ہونے کے باوجود ، توہم پرستی کی حیرت انگیز طور پر پیروی کی جاتی ہے۔
امریکہ میں ایک اندازے کے مطابق 17 سے 21 ملین افراد جمعہ 13 کو لے کر بہت خوفزدہ ہیں ، UK میں شامل 74 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ بد قسمتی سے بچنے کے لئے لکڑی پر دستک دیتے ہیں ، اور 13 فیصد امریکی سیاہ فام بلی کے دیکھتے ہی گھس جاتے ہیں۔