رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: جب تم سنو کہ کسی علاقہ میں وبا پھیلی ہوئی ہے تو وہاں نہ جاؤ اور جب تم کسی علاقے میں موجود ہو اور وہاں یہ وبا پھیل جائے تو اس سے ڈر کر وہاں سے نہ نکلو [مسند احمد 12223]
رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: من مات وھو یدعو من دون اللہ ندًا دخل النار۔ [رواہ البخاری ۴۴۹۷] جو شخص اس حال میں مرا کہ وہ اللہ کے سوا اوروں کو بھی پکارتا رہا تو وہ جہنم میں داخل ہوگا
صبر رکھیں! دنیا میں نہیں تو رب کی عدالت میں انصاف ضرور ملے گا۔ وَ مَا رَبُّکَ بِظَلَّامٍ لِّلۡعَبِیۡدِ. اور آپ کا رب بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں.[سورۃ حٰم سجدہ46]
*پوری دنیا جام، ہرجگہ کرفیو کا راج، اٹلی جیسا ترقی یافتہ ملک قید خانے میں تبدیل،کوٸی اپنے گھر سے نہیں نکل سکتا...* *اب کہو میرا جسم، میری مرضی* *اب کہو زمین و آسمان پر کس کی گرفت اور حکمرانی ہے؟*
،،،،،،،،،،،،،،،،،،___ غم نہ کرو ۔۔۔۔ یہ سب صفات میرے رب جلیل کی صفات ہیں جو ہم نے مردہ مخلوق میں تقسیم کر کے اپنے لئے عذاب مول لے لیا ہے۔ اگران ساری مردہ ہستیوں کے در بند ہو بھی گۓ تو کوئی بات نہیں ، ان ساری ہستیوں پر ایک ایسی زندہ اور جاوید ہستی بھی ہے جس کا در کبھی بند نہیں ہو سکتا، اور وہ ہستی زمین و آسمانوں اور اس کے درمیان جو کچھ بھی ہے ان سب کا رب ہے۔ اور کتنی خوش قسمتی اور کتنے اعزاز کی بات ہے ہمارے لئے کہ ہمارا رب ہم سے مخاطب ہو کر کہتا ہے ۔۔۔ (ادعونی استجب لکم) (مجھے پکارو میں تمہاری فریاد سننے والا ہوں) ہاۓ ! ہلاکت ہے ، بربادی ہے ، ان لوگوں کیلئے کہ جو اپنے رب کے ساتھ دوسروں کو شریک کر کہ شرک کرتے ہیں آج ان سے پوچھو کہ اب کیا ہوگا اب تو سوائے رب کے در کے سب در بند ھوگئے۔۔۔ بھائیوں ! لوٹ آؤ اپنے رب کی طرف اسی میں فلاح ہے۔
یہ تو بڑا مسئلہ ہے اس امّت مسّلمہ کیلئے ۔۔۔"غوث اعظم" کا در بند ہوگیا اب کون سنے گا فریاد ؟"گنج بخش" کا در بند ہوگیا اب کون بخشے گا خزانے ؟"داتا" کا در بند ہو گیا اب اولاد کون دے گا؟"مشکل کشا" کا در بند ہوگیا اب کیسے دور ہونگیں مشکلیں؟ "غریب نواز" کا در بند ہوگیا اب کون نوازے گا غریبوں کو؟"دستگیر" کا در بند ہوگیا اب کون تھامے گا مصیبت میں
کرونا وائرس ہمارے اعمال کا بدلہ ہے وَ مَا کَانَ رَبُّکَ لِیُہۡلِکَ الۡقُرٰی بِظُلۡمٍ وَّ اَہۡلُہَا مُصۡلِحُوۡنَ آپ کا رب ایسا نہیں کہ کسی بستی کو ظلم سے ہلاک کر دے اور وہاں کے لوگ نیکوکار ہوں۔ [سورۃ ھود117]