Damadam.pk
Gumnaam3210's posts | Damadam

Gumnaam3210's posts:

Gumnaam3210
 

کیا یہ سب کچھ ہر کسی کو میسر ہے ؟ صرف دس منٹ کی اس مشق سے آپ کو اندازہ ہو گا کہ آپ کو کون کون سی اور کتنی نعمتیں حاصل ہیں
اتنا سب کچھ میسر ہونے کے باوجود بھی اللّه تعالیٰ کا شکر ادا نہ کرنا، اس کی عبادت و بندگی اختیار نہ کرنا ، اور کڑوے خربوزے کی مانند اک ذرا سی مصیبت پر بلبلا جانا ، چلّا اٹھنا ، اسے کیا کہا جائے سوائے ناشکری کے ؟
یہ دنیا راہگزر ہے ، منزل نہیں۔ ہم بہت مختصر سے وقت کے لئے دنیا میں بھیجے گئے ہیں
ذرا سوچئے ! کیا ہم اس بات کے متحمل ہو سکتے ہیں کہ جو کچھ ہمیں میسر نہیں ہے اس پر افسوس کرنے میں یہ مختصر سی زندگی گنوا دیں ؟
تو کیوں نہ ایسا کر لیا جائے کہ جو کچھ ہمیں میسر ہے ، اس ہی پر اپنے رب کا شکر ادا کریں اور اس کے شکر گزار عبادت گزار بندے بن جائیں کہ وہ شکر گزار بندوں کو پسند کرتا ہے

Gumnaam3210
 

فریج میں کیا کیا موجود ہے ۔ ٹھنڈا پانی ، کولڈ ڈرنک، مشروبات، مکھن ، پنیر ، کیچپ ، اچار ، چٹنیاں ، گوشت ، چکن ، مچھلی وغیرہ ۔ طرح طرح کے کھانے پکا سکتے ہیں ۔ انواع و اقسام کے ذائقے موجود ہیں۔ بریانی ، قورمہ ، پیزا، برگر ، پلاوَ ، نہاری ، کڑاہی گوشت ، بروسٹ وغیرہ
گھر کے باہر گاڑی یا موٹرسائیکل یا دونوں موجود ہیں ۔ ان کو چلانے کے لئے ایندھن گیس پٹرول وغیرہ دستیاب ہے ۔ جب جہاں جی چاہتا ہے ، چلے جاتے ہیں ۔ بسوں، رکشہ ٹیکسی کے جھنجھٹ سے آزاد۔ پھر گھر والے ، بیوی بچے، اچھی ملازمت، اعلیٰ تعلیم، دوست احباب وغیرہ وغیرہ ۔ کیا کیا کچھ میسر ہے !

Gumnaam3210
 

؟اوپر ٹنکی سے ۔ اور اوپر ٹنکی میں کیسے جا رہا ہے ؟پانی کی موٹر سے ۔ جو کہ درست کام کر رہی ہے ۔ زیر زمین ٹینک میں بھی پانی بھرا ہوا ہے
کمرے سے باہر دیگر کمرے ہیں ۔ ڈرائنگ روم میں قالین ، میز، صوفے ، پردے اور دیگر اشیاء موجود ہیں ۔ ساتھ ہی آرائش کا بہت سا سامان رکھا ہوا ہے ۔ سب کچھ نگاہوں کو کتنا بھلا لگ رہا ہے
باورچی خانے کا جائزہ لیجئے : چولہا لگا ہوا ہے جس میں گیس آ رہی ہے ۔ یہ گیس کہاں سے آ رہی ہے ۔ سینکڑوں میل دور گیس کا کنواں ہے لیکن میں اپنے گھر پر چولہے کا ناب گھماتا ہوں اور گیس آنے لگ جاتی ہے ۔ بے شمار قسم کے برتن موجود ہیں ۔ کھانے کی پلیٹیں ، پیالیاں ،پیالے ، چمچے، چھریاں ، کانٹے ، ڈونگے ، بھگونے وغیرہ ۔ پھر کیبنٹس میں کیا کیا جمع کر کے رکھا ہوا ہے ۔
دالیں ، آٹا ، گھی ، تیل ، چاول ، مصالحہ جات ، چائے کی پتی ، چینی ، دودھ وغیرہ

Gumnaam3210
 

کو نرم ملائم کمبل میسر ہے ۔
الماری میں متعدد بیش قیمت اور آرام دہ ملبوسات موجود ہیں ۔ کئی جوڑی جوتے، چپل ، سینڈل موجود ہیں ۔ ڈریسنگ ٹیبل پر طرح طرح کے پرفیومز اور کریمز کا انبار موجود ہے ۔ لیپ ٹاپ موجود ہے جس پر میں نہ جانے کیا کیا کر سکتا ہوں ۔ ایک کِلک سے دنیا جہان کی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتا ہوں ۔ موبائل فون موجود ہے جس پر لمحوں میں گھر بیٹھے ہی دنیا کے کسی بھی گوشے میں رابطہ کر سکتے ہیں
کمرے کے ساتھ ہی واش روم موجود ہے ۔ غسل اور طہارت کے حصول کے تمام اسباب موجود ہیں ۔ صابن ، شیمپو ، کنڈیشنر ، شاور جیل ، تولیہ وغیرہ سب کچھ موجود ہے ۔ نت نئے ڈیزائنز کے چمچماتے ہوئے نلکے لگے ہوئے ہیں ۔ جن میں پانی آ رہا ہے ۔ اس پانی پر ہی غور کیجئے
ایک نلکے سے ٹھنڈا پانی نکل رہا ہے تو دوسرے میں گیزر سے گرم پانی آ رہا ہے ۔یہ پانی کہاں سے آ رہا ہے ؟

Gumnaam3210
 

گوشہ تنہائی میں بیٹھ کر یہ تجربہ ضرور کریں
آئیے آج ایک تجربہ کر کے دیکھیں ۔ دس منٹ کے لئے کاغذ قلم لے کر گوشہ تنہائی میں بیٹھ جائیے
سب سے اوپر اس دن کی تاریخ لکھئے اور پھر اس میں ان تمام نعمتوں کا اندراج کرنا شروع کر دیجئے جو آپ کو اللّه نے میسر کی ہیں۔ یقیناً آپ سب کچھ تو نہیں لیکن بہت کچھ شمار کر سکتے ہیں
اپنی ذات سے آغاز کیجئے : مجھے میرے رب نے اشرف المخلوقات بنایا ہے ۔ میں دیکھ سکتا ہوں ۔ سن سکتا ہوں ۔بول سکتا ہوں ۔ چل سکتا ہوں ۔لکھ سکتا ہوں ۔ پڑھ سکتاہوں ۔ سانس لے سکتا ہوں ۔ عقل و سمجھ رکھتا ہوں ۔ کھا پی سکتا ہوں۔ وغیرہ
اب اپنے کمرے کا جائزہ لیجئے : پنکھا لگا ہوا ہے جو ہوا دے رہا ہے ۔ ایئر کنڈیشنر لگا ہوا ہے جو گرمی کی شدت محسوس ہی نہیں ہونے دے رہا ۔ لائٹ لگی ہوئی ہے جس سے روشنی نکل رہی ہے ۔ بجلی آ رہی ہے ۔ آرام دہ بستر موجود ہے ۔

Gumnaam3210
 

ﺍﻭﺭ ﺗﻢ ﻧﮯ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﺮﯾﻢ ﻣﯿﮟ ﺣﻀﺮﺕ ﻧﻮﺡ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴّﻼﻡ ﮐﺎ ﺍِﺭﺷﺎﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺳُﻨﺎ؟
ﻓَﻘُﻠْﺖُ ﺍﺳْﺘَﻐْﻔِﺮُﻭﺍ ﺭَﺑَّﻜُﻢْ ﺇِﻧَّﻪُ ﻛَﺎﻥَ ﻏَﻔَّﺎﺭًﺍ ، ﻳُﺮْﺳِﻞِ ﺍﻟﺴَّﻤَﺎﺀَ ﻋَﻠَﻴْﻜُﻢ ﻣِّﺪْﺭَﺍﺭًﺍ ، ﻭَﻳْﻢُﻛْﺩِﺪْﻤُ ﺑِﺄَﻣْﻮَﺍﻝٍ ﻭَّﺑَﻨِﻴﻦَ۔
'' ﭘﺲ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏّ ﺳﮯ ﺑﺨﺸﺶ ﻣﺎﻧﮕﻮ ﺑﮯ ﺷﮏ ﻭﮦ ﺑﮍﺍ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ ، ﻭﮦ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﺳﮯ ﺗﻢ ﭘﺮ ( ﻣﻮﺳﻼ ﺩﮬﺎﺭ ) ﺑﺎﺭﺵ ﺑﺮﺳﺎﺋﮯ ﮔﺎ ، ﺍﻭﺭ ﻣﺎﻝ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﻻﺩ ﺳﮯ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﻣﺪﺩ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔ ''
( ﺳﻮﺭۃ ﻧﻮﺡ ، ﺁﯾﺖ : 10،11،12 )
( ﺭُﻭﺡ ﺍﻟﺒﯿﺎﻥ ، ﺟِﻠﺪ ،4 ﺻﻔﺤﮧ 147

Gumnaam3210
 

ﺣﻀﻮﺭ ( ﺍﻣﺎﻡ ﺣَﺴﻦ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻨﮧُ ) ﻧﮯ ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﺩﺭﯾﺎﻓﺖ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ؟ ''
ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺟﺐ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻣﺎﻡ ﺣَﺴﻦ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻨﮧُ ﮐﯽ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﮐﺎ ﺷﺮﻑ ﺣﺎﺻﻞ ﮨُﻮﺍ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺳﻮﺍﻝ ﺩﺭﯾﺎﻓﺖ ﮐِﯿﺎ۔ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻣﺎﻡ ﺣَﺴﻦ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻨﮧُ ﻧﮯ ﺍِﺭﺷﺎﺩ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ :
'' ﺗﻢ ﻧﮯ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﺠﯿﺪ ﻣﯿﮟ ﺣﻀﺮﺕ ﮨﻮﺩ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴّﻼﻡ ﮐﺎ ﯾﮧ ﻗﻮﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﺳُﻨﺎ ﮐﮧ :
ﻭَﻳَﺎ ﻗَﻮْﻡِ ﺍﺳْﺘَﻐْﻔِﺮُﻭْﺍ ﺭَﺑَّﻜُﻢْ ﺛُـﻢَّ ﺗُﻮْﺑُـﻮٓﺍ ﺍِﻟَﻴْﻪِ ﻳُـﺮْﺳِﻞِ ﺍﻟﺴَّﻤَﺂﺀَ ﻋَﻠَﻴْﻜُﻢْ ﻣِّﺪْﺭَﺍﺭًﺍ ﻭَّﻳَﺰِﺩْﻛُﻢْ ﻗُﻮَّﺓً ﺍِﻟٰﻰ ﻗُﻮَّﺗِﻜُﻢْ۔
'' ﺍﻭﺭ ﺍﮮ ﻣﯿﺮﯼ ﻗﻮﻡ ! ﺗﻢ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏّ ﺳﮯ ﺍِﺳﺘﻐﻔﺎﺭ ﮐﺮﻭ۔ﭘِﮭﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺭﺟﻮﻉ ﮨﻮ ﺟﺎﺅ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺗﻢ ﭘﺮ ﺯﻭﺭﺩﺍﺭ ﺑﺎﺭﺵ ﺑﮭﯿﺠﮯ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺗﻢ ﻣﯿﮟ ﺟﺘﻨﯽ ﻗﻮﺕ ﮨﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺩﮮ ﮔﺎ۔ ''
( ﺳﻮﺭۃ ﮬﻮﺩ ، ﺁﯾﺖ : 52 )

Gumnaam3210
 

ﺍِﺳﺘﻐﻔﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﻻﺩ ''
ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻣﺎﻡ ﺣَﺴﻦ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻨﮧُ ﺍﯾﮏ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺍﻣﯿﺮ ﻣﻌﺎﻭﯾﮧ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻨﮧُ ﮐﯽ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻟﮯ ﮔﺌﮯ ﺗﻮ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺍﻣﯿﺮ ﻣﻌﺎﻭﯾﮧ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻨﮧُ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﻼﺯﻡ ﻧﮯ ﻋﺮﺽ ﮐِﯿﺎ ﮐﮧ :
'' ﺍﮮ ﺷﮩﺰﺍﺩۂ ﺭﺳﻮﻝ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ! ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺩﻭﻟﺖ ﻣﻨﺪ ﺁﺩﻣﯽ ﮨﻮﮞ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﯿﺮﯼ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔ﺁﭖ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﯾﺴﺎ ﻋﻤﻞ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﻓﺮﻣﺎﺋﯿﮯ ﺟﺲ ﺳﮯ ﺍﻟﻠّﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﻭﻻﺩ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ۔ ''
ﺁﭖ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻨﮧُ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ :
'' ﺗﻢ ﺍِﺳﺘﻐﻔﺎﺭ ﭘﮍﮬﺎ ﮐﺮﻭ۔ ''
ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﻧﮯ ﺍِﺳﺘﻐﻔﺎﺭ ﮐﯽ ﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﮐﺜﺮﺕ ﮐﯽ ﮐﮧ :
'' ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﺳﺎﺕ ﺳﻮ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺍِﺳﺘﻐﻔﺎﺭ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﻟﮕﺎ۔ﺍﺱ ﻋﻤﻞ ﮐﯽ ﺑﺮﮐﺖ ﺳﮯ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺑﯿﻮﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﺩﺱ ﺑﯿﭩﮯ ﮨﻮﺋﮯ۔ ''
ﺟﺐ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻣﯿﺮ ﻣﻌﺎﻭﯾﮧ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻨﮧُ ﮐﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺧﺒﺮ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﺁﭖ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻨﮧُ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﺳﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ :
'' ﺗﻢ ﻧﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻣﺎﻡ ﺣَﺴﻦ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻨﮧُ ﺳﮯ ﯾﮧ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﺭﯾﺎﻓﺖ ﮐِﯿﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻋﻤﻞ

Gumnaam3210
 

*پہلی بیوی سے مراد----*
*★----ہمارے اعمال ہیں-*
*جو قبر میں ساتھ جائیں گے۔*
*لیکن ہم نے ان کی طرف توجہ نہ دے کر قبر کے حقیقی دوست رفیق اور ساتھی سے محروم ہوئے*
*آئیں آج ھی اپنے اعمال کی طرف توجہ دینے کا پکا عہد کرتے ہیں*
*اللہ تعالی ہمیں اپنے عہد میں ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے* آمین

Gumnaam3210
 

*میں نے سمجھنے میں غلطی کی*
*اگر میں اس پر توجہ دیتا تو آج یہ قبر میں میری اچھی رفیق اور ساتھی ہوتی۔*
🌹🌹 *وضاحت---*🌹🌹
*چوتھی بیوی سے مراد----- ہمارے اعضاء تھے*
*جن کو بنانے سنوارنے میں تو ہم لگے رہتے ہیں*
*مگر مرتے ہی یہ ہمارا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں*
*تیسری بیوی سے مراد-----*
*ہمارا مال و منال دولت جائیداد وغیرہ ھے-------*
*★---کہ ساری زندگی لوگوں سے چھپا کر رکھا*
*مگر مرنے کے بعد یہ دوسروں کے ہو جاتے ہیں*
*دوسری بیوی سے مراد-----*
*ہمارے اہل وعیال رشتے دار اور دوست احباب ہیں،*
*دنیا میں یہی لوگ ہمارے کام آتے ہمارے مسائل حل کرواتے ہم ان سے جتنی اور جیسی چاہیں مدد لیتے رہیں مگر یہ لوگ بھی زیادہ سے زیادہ قبر تک ہمارے ساتھ رہتے ہیں*

Gumnaam3210
 

میں نے تم پر اتنی توجہ دی اور اپنا مال بھی تم پر سب سے زیادہ خرچ کیا----*
*★--جواب میں اس نے صاف صاف انکار کردیا۔*
*تیسری بیوی سے کہا تو اس نے جواب دیا کہ---*
*★--دنیا میں ابھی میرے چاہنے والے بہت ہیں میں کسی کی بھی ہو جاؤں گی*
*دوسری بیوی نے کہا کہ---*
*★---میں صرف قبر تک تو ساتھ آجاؤں گی مگر اس سے آگے میں نہیں آسکتی۔*
*اب یہ بڑا پریشان ہوا اچانک پیچھے سے آواز آئی کہ میں تمہارے ساتھ قبر تک چلوں گی،*
*★---اگرچہ تم نے کبھی میری طرف توجہ نہیں کی*
*جب اس نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو اس کی پہلی بیوی تھی*
*جو عدم توجہی اور غذا کی کمی کی وجہ سے بالکل کمزور ہوچکی تھی۔*
*جس کے سبب قبر میں اس کے کسی کام کی نہ تھی*
*اب یہ افسوس کرتا رہا کہ---*
*میں نے سمجھنے میں غلطی کی*

Gumnaam3210
 

*(چار بیویاں)*
*ایک شخص کی چار بیویاں تھیں،*
*چوتھی بیوی سے وہ بہت محبت کرتا تھا اور اس کو بنانے سنوارنے میں ہر وقت لگا رہتا تھا۔*
*تیسری بیوی سے بھی وہ محبت کرتا تھا کیونکہ وہ بہت خوبصورت تھی جو اسے دیکھتا گرویدہ ہو جاتا اسی لئے اس کو یہ خوف لگا رہتا تھا کہ یہ کسی اور کی نہ ہو جائے*
*اس لئے اسے چھپا چھپا کر رکھتا تھا۔*
*دوسری سے بھی اسے بہت محبت تھی اس لئے کہ وہ اسکی ساری پریشانیوں کا حل اسے بتاتی اور ہمیشہ اس کی مدد کرتی رہتی۔*
*مگر پہلی!!! پہلی سے وہ محبت نہیں کرتا تھا لیکن وہ اس سے بدستور محبت کرتی تھی۔*
*------اب ہوا یہ کہ -----*
*ایک دن وہ شخص اتنا بیمار ہوا کہ مرنے کے قریب ہوگیا،*
*اس نے سوچا میرے پاس چار بیویاں ہیں کسی ایک کو تو مرتے ہوئے ساتھ لے جاؤں۔*
*اس نے چوتھی بیوی سے کہا کہ تم میرے ساتھ چلو----*

کون کون کھاۓ گا
G  : کون کون کھاۓ گا - 
Gumnaam3210
 

14. جب آپ کام پر ہوتے ہو تو ، "مجھے آپ کی یاد آتی ہے" ، "مجھے آپ سے محبت ہے" ، اسے فون پر بتایں۔
15. اس کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں ، جیسے۔ کھانا پکانا ، کھانا ، ، قرآن پاک پڑھنا ، وغیرہ
16. دوسروں کی موجودگی میں اس کی غلطی کا انکشاف نہ کریں۔
17. اسے دین کے بارے میں سکھائیں ۔
18.اسے مارنے ، پیٹنے ،تکلیف دینے سے پرھیز کریں۔
19.اسے حجاب پہننے ، اپنے وقت کے اندر پانچ وقت نماز پڑھنے ، اور رمضان کے روزے رکھنے،اور زکات دینے( اگر فرض ہو) کی تلقین کریں .. یہ سب لازمی ھیں.
20.اسے ھمیشہ اپنی دوعاؤں میں یاد رکھیں.
21.وہ راستہ بنیے جس پر آپ کی بیوی جنت جا سکے۔

Gumnaam3210
 

7.
اس کے والدین کی عزت کریں اور انھیں کبھی کبھی تحفہ دیں۔
8.
ان اچھی باتوں اور کام کی تعریف کریں جو وہ آپ کے لیے کرتی رہی ہیں اور اس کے لئے ہمیشہ اس کا شکریہ ادا کرتے رہیں۔ اللہ فرماتا ہے؛ جو لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ میرا شکریہ ادا نہیں کرتا ہے۔
9.
اسے بتائیں کہ وہ آپ کے لیے کتنا معنی رکھتی ہے ، آپ اس سے کتنا پیار کرتے ہیں اور آپ اسے پا کر کتنے خوش قسمت ہیں۔
10.
اس کی باتیں پوری توجہ محبت اور دلچسپی سے سنو ۔ اور جو مسائل وہ بتائے ان کو فوری حل کرو ۔۔
11
اس کو اس کا عیب بتانے سے پہلے اس کی تعریف کرو۔
12.
اچھی خوشبو (منہ اور جسم دونوں ، یہ سنت ھے) سے ہمیشہ اپنے آپ کو مزین کریں۔
13.
جب کبھی آپ ساتھ ہوں تو اس کے ساتھ گفتگو کریں۔
14.

Gumnaam3210
 

آپ کی بیوی آپ کا ساتھی ہے۔۔۔
(چند چیزیں جو آپ اپنی بیوی کے ساتھ لازمی کریں)
1
. اسے میٹھے عرفی ناموں سے پکاریں (نبیﷺ عائشہؓ کو "عاشُ" کہ کر پکارتے تھے)۔
2
.اس کے ساتھ کوئی بھی حلال کھیل کھیلو (نبیﷺ عائشہؓ کے ساتھ دوڑ لگاتے تھے) اور جب شوہر اپنی بیوی کے ساتھ کھیلتا ہے تو اللہ اس سے محبت کرتا ہے۔
3
.اس کے ساتھ حسن سلوک کرو اور اس کو ہر وہ چیز پیش کرو جس سے اس کا دل آپ کی طرف نرم ہوجائے (عرفات میں آخری خطبہ میں نبیﷺ کی طرف سے یہ انتباہ ہے)
4
اس کے لیے تحائف خریدیں بعض اوقات ٹافی ھی کیوں نہ ہو (انہیں ایک بچے کی طرح سلوک کرنا پسند ہے)
5
گھریلو سرگرمیوں میں اس کی مدد کریں۔ جب بھی آپ موجود ہوں ، کھانا پکانے ،کپھڑے دھونے ، کمرے کو صاف کرنے وغیرہ میں۔ (یہ سنت ہے)

Beautiful Nature image
G  : Soo beuti of گنگا چوٹی آذادکشمیر - 
میرے نبی ﷺ نے فرمایا
G  : میرے نبی ﷺ نے فرمایا - 
حرف غلط نا تھا
G  : حرف غلط نا تھا - 
شرک سے بچو
G  : شرک سے بچو -