Damadam.pk
Gumnaam3210's posts | Damadam

Gumnaam3210's posts:

Gumnaam3210
 

فرعون لوگوں سے کہتا تھا "الیس لی ملک مصر" کیا مصرپر میری بادشاہت نہیں ہے ؟ذرا سوچیں کہ کیا مصر پر آج بھی فرعون کی بادشاہت قائم ہے ؟ موسی علیہ السلام کے زمانے میں ہی اللہ نے فرعون کو ڈبوکر موت دیدی اور اس کی حکومت کا خاتمہ کردیا ، اس وقت سےلیکر آج تک مصر پر نہ جانے کتنے لوگوں نے حکومت کی ؟ لوگ آتے رہے اور جاتے رہے ، کسی کی بادشاہت ہمیشہ نہیں چلی اور نہ ہی چل سکتی ہے۔ کہاں گئے؟نمرودوشدادوہامان، سب دنیا سے مٹ گئے۔اللہ کا فرمان ہے : إِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ (يوسف:40) یعنی فرمانروائی صرف اللہ تعالی کی ہے۔
اللہ تعالی دنیا کے بادشاہوں کو آسمان پر بادشاہت کرنے کا اختیار نہیں دیتا ، ان کو زمین پر ہی محدوداختیار دیتا ہےاور اختیار کی مدت بھی محدود ہوتی ہے یعنی چند دنوں کے لئےمعمولی اختیاردیا جاتاہے۔

Gumnaam3210
 

تعالی فرماتا ہے:وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗوَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (آل عمران:189)
ترجمہ:اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کے لئے ہے اور اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔
اللہ تعالی فرماتا ہے:وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ (المائدۃ:18)
ترجمہ:اور زمین و آسمان اور ان کے درمیان کی ہرچیز اللہ تعالٰی کی ملکیت ہے اور اسی کی طرف لوٹنا ہے۔
اللہ تعالی فرماتا ہے:تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (الملک:1)
ترجمہ: بہت بابرکت ہے وہ (اللہ) جس کے ہاتھ میں بادشاہی ہے اور ہرچیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔

Gumnaam3210
 

ایک حال تو یہ ہوسکتا ہے کہ اس کی زندگی میں ہی اس کی بادشاہت ختم ہوجائےگی یا دوسرا حال یہ ہوگا کہ موت سے اس کی بادشاہت ختم ہوجائے ۔ یہ دوحالت دنیا کے تمام گزشتہ حاکم وبادشاہ کی رہی ہے اور آئندہ بھی یہی حالت سارے دنیاوی بادشاہ وحاکم کی رہے گی ۔
قرآن میں اللہ کے لئے مُلْك (بادشاہت) اور مَالِك، مَلِك ، مليك بادشاہ کے معنی میں آیا ہے ،آپ کی خدمت میں قرآن مجید سے چند آیات پیش کرتا ہوں جن میں اللہ تعالی بیان کرتا ہے کہ زمین وآسمان کا بادشاہ وہی ہے ، فرمان الہی ہے :
أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ (البقرۃ:107)
ترجمہ: کیا تجھے علم نہیں کہ زمین اور آسمان کی بادشاہت اللہ ہی کے لئے ہے اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی ولی اور مددگار نہیں

Gumnaam3210
 

تواریخ اور مشاہدے سے معلوم ہوتا ہے کہ جب سے دنیا بنی اس وقت سے لیکر آج تک کوئی ایسا انسان نہیں گزراجو ازآدم تاایں بادشاہ بنابیٹھا ہو، اس کی بادشاہت ختم نہ ہوئی ہو۔ بہت بڑی سچائی یہ ہے کہ انسان کی زندگی محدود ہے ، وہ اپنے حصے کی دنیا کاٹ کر اللہ کے حکم سے مرجاتا ہے ، موت کی وجہ سے پھر اس انسان کا دنیاوی رشتہ کٹ جاتا ہے ، وہ بادشاہ رہا ہو تو اس کی بادشاہت ختم ، زمین وجائیداد کا مالک رہا ہو تو اس کی ملکیت ختم بلکہ مال ومنال کے ساتھ تمام انسانوں سے اس کا رشتہ منقطع ہوجاتا ہے بھلا اس حقیقت کا انسان دنیا کا حقیقی بادشاہ کیسے ہوسکتا ہے ؟
اس بات کو ایک مثال سے یوں بھی سمجھیں کہ سلمان کو سعودی عرب کی بادشاہت نصیب ہوئی تو اس کے دو احوال ہوسکتے ہیں

Gumnaam3210
 

اللہ کا فرمان ہے :
قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَن تَشَاءُ وَتَنزِعُ الْمُلْكَ مِمَّن تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ ۖ بِيَدِكَ الْخَيْرُ ۖإِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (آل عمران:26)
ترجمہ:آپ کہہ دیجئے اے اللہ! اے تمام جہان کے مالک! تو جسے چاہے بادشاہی دے جس سے چاہے سلطنت چھین لے اور تو جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے ، تیرے ہی ہاتھ میں سب بھلائیاں ہیں بیشک تو ہرچیز پر قادر ہے۔
یہ آیت بتلاتی ہے کہ لوگوں کی بادشاہت زائل ہونے والی ہے ،آج کسی کو اللہ بادشاہ ہونے کا موقع دیتا ہے تو کل اس کی جگہ کسی اور کو مقرر کر دیتا ہےجبکہ خود ہمیشہ سے بادشاہ ہے ۔ وہ زمین وآسمان میں جس طرح چاہتا ہے تصرف کرتا ہے اور اپنی تدبیر سے سارے جہان کا نظام چلاتا ہے ۔

Gumnaam3210
 

زمین وآسمان کا مالک اور سارے جہان کا بادشاہ اللہ ہے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پاک ہے وہ اللہ جس کی بادشاہت ہمیشہ سے زمین وآسمان پر قائم ہے ، اسی کے لئے اعلی صفات اور بلندی وپاکیزگی ہیں۔ وہ ہرعیب سے پاک اور تمام قسم کی خوبیوں کا مالک ہے۔جس طرح وہ ساتوں آسمان اس کے اختیار وقدرت میں ہیں ،ان میں جس طرح چاہتا تصرف کرتا ہے اسی طرح ساتوں زمیں پر بھی اسی کی بادشاہت ہے ۔ بظاہر زمین پر ہمیں انسانوں میں بھی ملکوں کے بادشاہ وحاکم نظر آتے ہیں مگر وہ وقتی بادشاہ ہیں حقیقی بادشاہ تو زمین وآسمان کا خالق اللہ رب العالمین ہی ہے ،وہی خالق کائنات زمین پر جسے چاہتا ہے بادشاہت عطا کرتا ہے اور جس سے چاہتا ہے حکومت چھین لیتا ہے ۔

Gumnaam3210
 


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

Gumnaam3210
 

جب اللہ اور اس کے رسولؐ کا حکم واضح ہوجائے تو تب کسی کی کوئی بھی حجت کام نہیں آتی ۔ اگر پھر بھی کوئی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے اللہ اور اس کے رسولؐ کے احکامات کو ٹھکرا کر کفار مکہ کی طرح اپنے باپ دادا کے دین پہ ہی مضبوطی سے جما رہے تو اس کو گمراہی سے کوئی بھی نہیں بچا سکتا ۔ اگر اللہ پاک اسے ہدایت نصیب نہ فرمائے

Gumnaam3210
 

اگر آپ مشرق کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے لگ جائیں اور آپ کو دیکھتے ہوئے آپ کی اولاد بھی مشرق کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنے لگ جائے ۔ کل کو کوئی آپ کی اولاد کو سمجھائے کہ بیٹا مشرق کی طرف منہ کر کے نماز نہیں پڑھتے ۔ بلکہ اللہ اور اس کے رسولؐ کا حکم خانہ کعبہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنے کا ہے ۔
آپ کی اولاد اللہ اور اس کے رسولؐ کا حکم ماننے کی بجائے اپنی انا میں آکر آگے سے یہ حجت پیش کرنے لگ جائے کہ کیا میرے باپ دادا غلط تھے جو مشرق کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے تھے ؟؟؟؟
جب اللہ اور اس کے رسولؐ کا حکم واضح ہوجائے تو تب کسی کی کوئی بھی حجت کام نہیں آتی ۔ اگر پھر بھی کوئی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے اللہ اور اس کے رسولؐ کے احکامات کو ٹھکرا کر کفار مکہ کی طرح اپنے باپ دادا کے دین پہ ہی مضبوطی سے جما رہے تو اس کو گمراہی سے کوئی بھی نہیں بچا سکتا ۔

Gumnaam3210
 

جب اللہ اور اس کے رسولؐ کا حکم آپ کے سامنے آجائے اور آپ کو کنفرم ہوجائے کہ یہ نبی کریمؐ کا ہی حکم ہے تو فوراً اپنی نظریں جھکاتے ہوئے اس حکم کو دل کی گہرائیوں سے قبول کرلیں اور یوں خیال کریں کہ جیسے میں تلوار کی تیز دھار کے اوپر کھڑا ہوں ۔ زرا سی بھی چوں چراں کی تو کٹ کے نیچے آگروں گا۔

Gumnaam3210
 

ہر شخص کی بیماری شدت اختیار کرتی جارہی ہے ۔ اگر یہ کام اسی طرح تیزی سے جاری رہا تو پاکستانی معاشرہ بہت جلد موت کی وادی میں اتر جائے گا ۔ دشمن کو حملہ کرنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی ۔ ہم خود ہی ایک دوسرے کو خطرناک کیمیکل کی ملاوٹ زدہ زہریلی خوراک کھلا کر موت کی وادی میں اتار دیں گے ۔
ابھی تو یہ ابتدعا ہے آگے آگے دیکھیں ان سے بھی اور زیادہ بڑے لالچی لوگ آنے والے ہیں ۔ جن کے لالچ کی بھینڈ پورا ملک چڑھے گا اور پورا ملک بہت تیزی کے ساتھ موت کی آغوش میں اتر جائے گا ۔
اللہ ھم سب کو ھدایت دے

Gumnaam3210
 

ہوگا کہ ہماری کہانی بھی انہی دوستوں سے ملتی جلتی ہے ۔ ہم زیادہ پیسہ کمانے کے چکروں میں ادرک کو تیزاب سے دھوتے ہیں تا کہ اس سے وزن زیادہ ہوجائے ۔ ہم زیادہ پیسہ کمانے کے چکروں میں آٹے میں پلاسٹک ملا کر مارکیٹ میں مہیاء کر رہے ہیں ، ہم زیادہ پیسے کمانے کے چکروں میں انڈے ، چاول اور کئی سبزیاں پلاسٹک کی بنا کر لوگوں کو کھلا رہے ہیں، ہم زیادہ پیسہ کمانے کے چکروں میں دودھ میں سرف اور مختلف قسم کے خطرناک کیمیکل کی ملاوٹ کرکے بازاروں میں فروخت کررہے ہیں ، ہم زیادہ پیسہ کمانے کے چکروں میں خوراک میں ایسی ایسی خطرناک اشیاء کی ملاوٹ کررہے ہیں کہ اگر کھانے والے کو علم ہوجائے تو وہ سر پکڑ کر بیٹھ جائے۔ خوراک میں انہیں خطرناک اشیاء کی ملاوٹ کی وجہ سے ہر شخص مریض بنتا جا رہا ہے خواہ وہ چھوٹا ہے یا بڑا ،

Gumnaam3210
 

بچپن میں پڑھی ایک کہانی یاد آئی کہ تین دوست کہیں جارہے تھے کہ انہیں راستے میں اشرفیوں سے بھری ایک دیگ ملی ۔ وہ سفر کی ٹھکاوٹ اور بھوک کی وجہ سے نڈھال تھے ۔ تینوں دوستوں نے آپس میں فیصلہ کیا کہ ایک دوست جاکر قریبی بستی سے کھانا لے آئے ۔ پھر ہم ان اشرفیوں کو آپس میں تقسیم کر لیں گے ۔ ایک دوست قریبی گاوں سے کھانا لینے چلا گیا تو پیچھے دو دوستوں نے آپس میں مشورہ کیا کہ کیوں نہ ہم اس کو قتل کر کے اشرفیاں آپس میں تقسیم کر لیں ۔ جب وہ دوست کھانا لے کر آیا تو دونوں دوستوں نے مل کر اسے قتل کردیا۔ اس کی لاش دفنا کر کھانا کھانے لگے ۔ قتل ہونے والے دوست نے اشرفیوں کے لالچ میں کھانے میں ذہر ملایا ہوا تھا ۔ جسے کھا کر وہ دونوں دوست بھی ہلاک ہوگئے۔
اگر ہم پاکستانی معاشرے کا جائیزہ لیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ

Gumnaam3210
 

ایک درود شریف میں اپنی عقل ، فہم ، فراست اور بہترین الفاظ کا چناو کر کے بناتا ہوں ۔
۔
ایک درود شریف نبی کریمؐ امت کو دے رہے ہیں کہ مجھ پہ یہ درود پاک پڑھو ۔
۔
تو کون سا درود پاک فضیلت والا اور افضل ہوگا ؟؟؟
۔میرا بنایا ہوا یا نبی کریمؐ کا عطاء کیا ہوا؟؟؟
آپ کس درود پاک کو پڑھیں گے ؟؟؟
میرے بنائے ہوئے درود پاک کو یا نبی کریمؐ کے عطاکیئے ہوئے درود پاک کو؟؟؟
یہ جواب آپ اپنے دل سے پوچھیں ۔ آپ کے دل میں جس کی جتنی زیادہ شدت سے محبت ہوگی آپ اتنی زیادہ شدت سے ان کی زبان سے نکلے ہوئے الفاظوں سے بھی محبت کریں گے اور ان کے الفاظوں کو اپنی زبان پہ دن رات جاری بھی رکھیں گے ۔ حتکہ آپ کی خواہیش یہی ہو گی کہ مرتے دم بھی میرے زبان سے وہی الفاظ نکلیں ۔ جو میرے محبوب آقاؐ کی زبان مبارک سے نکلے ہیں

Gumnaam3210
 

اسی طرح ہمارے معاشرے کا شیرازہ بکھر جائے گا۔
آپ کو ٹی وی پہ جو کچھ بھی دیکھایا جاتا ہے وہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دیکھایا جاتا ہے ۔ جن کے پیچھے بڑے بڑے ماہر نفسیات کا ہاتھ ہوتا ہے ۔
لہذا کوئی بھی فلم ، ڈرامہ ، پروگرام یا چیز پاگلوں کی طرح اپنے یا اپنے گھر والوں کے دماغ میں نہ انڈیلنے لگ جائیں ۔ جو بھی چیز اپنے یا اپنی فیملی کے دماغ میں انڈیلنی ہو۔ وہ معیاری ہو جو کل کو آنے والے دنوں میں آپ اور آپ کی فیملی کے درمیان مسئلے مسائل پیدا نہ کرے ۔
طالبِ دعا

Gumnaam3210
 

انڈیا کے کسی چینل پہ ان دنوں ایکڑز کی لڑائیاں دیکھائیں جارہیں ہیں۔ جن میں میل اور فی میل ایکٹرز سٹیج پہ بیٹھے ایک دوسرے سے لڑتے، جھگڑتے اور شاوٹنگ کرتے ہیں اور ہمارے گھروں میں وہ لڑائیاں بہت شوق سے دیکھی جارہیں ہیں۔
انسان جو بھی دیکھتا ہے وہ ڈیٹا انسان کے لاشعور میں اکٹھا ہونا شروع ہوجاتا ہے ۔ جب اس قسم کے حالات گھریلو یا معاشرتی زندگی میں پیش آتے ہیں تو انسان اسی ڈیٹے سے ان کا حل نکالنے کی کوشش کرتا ہے جو انسان کے لاشعور میں محفوظ ہوتا ہے ۔ اگر اسی طرح ہماری خواتین ان لڑائیوں کا ڈیٹا اپنے لاشعور میں سٹور کرتیں رہیں تو وہ دن دور نہیں جب ذرا سی بات پہ ہمارے گھروں میں لڑائیاں شروع ہوجائیں گیئں اور وہ لڑائیاں صلح صفائی کی طرف جانے کی بجائے اتنی شدت اختیار کر جائیں گیئں کہ نوبت طلاق تک پہنچ جائے گی اور پھر اسی طرح

Gumnaam3210
 

اصلی اور ایک نمبر درود پاک جو نبی کریمؐ امت کو بتا کے گئے اور صحابہ اکرام ؓ نے نبی کریم ؐ کی ذات مبارک پہ پڑھا ؟؟؟
یا پھر
جعلی اور دو نمبر درود شریف جو بعد میں آنے والے لوگوں نے اپنی طرف سے ایجاد کیا؟؟؟
۔
اگر آپ جانتے بوجھتے نبی کریم ؐ کا بتایا ہوا اصلی درود شریف چھوڑ کر جعلی دورد شریف پڑھیں گے تو اہل عقل آپ کو پاگل ، بیوقوف اور احمق سمجھیں گے ۔

G  : ایک بار دن میں سچے دل سے پڑھیں اور ایک بار رات میں - 
Gumnaam3210
 

آپ کے سامنے دو درود شریف ہوں ۔ ایک درود شریف وہ جو نبی کریمؐ امت کو بتا کر گئے کہ یہ درود مجھ پہ زیادہ سے زیادہ پڑھو جو کہ اصلی درود پاک ہو جبکہ دوسرا درود شریف جعلی ہو ۔ وہ بعد کے لوگوں نے اپنے پاس سے بنایا ہو۔ تھوڑی سی پوچھ گچھ کے بعد آپ کو علم بھی ہو جائے کہ کون سا درود شریف اصلی اور ایک نمبر ہے ۔ جسے پڑھنے کا نبی کریمؐ نے امت کو حکم دیا اور صحابہ اکرامؓ بھی وہی درود شریف نبی کریمؐ پہ پڑھتے تھے اور کون سا درود شریف نقلی اور جعلی ہے ۔ جو بعد میں آنے والے لوگوں نے اپنی طرف سے ایجاد کیا ۔ جس کی وجہ سے لوگ نبی کریمؐ کا بتایا ہوا درود شریف پڑھنا چھوڑ گئے اور اپنا من گھرٹ دورد شریف پڑھنے لگے ۔ تو آپ کون سا درود شریف نبی کریمؐ کی ذات مبارک پہ زیادہ سے زیادہ پڑھیں گے ؟؟؟

Gumnaam3210
 

اگر آپ کو کسی چیز کی ضرورت پڑھ جائے اور آپ وہ چیز لینے مارکیٹ چلے جائیں ۔ دوکاندار آپ کے سامنے اسی چیز کی دو ورائیٹیاں رکھ دے ۔ دونوں میں ایک ورائیٹی اوریجنل اور پائیدار ہو جبکہ دوسری ورائیٹی دو نمبر اور گھٹیہ ترین ہو اور دونوں کی قیمت بھی برابر ہو ۔ تھوڑی سی پوگچھ کے بعد آپ کو معلوم بھی ہو جائے کہ کون سی چیز اصلی ہے اور کون سی چیز نقلی ہے تو آپ کون سی چیز خریدنا پسند کریں گے ؟؟؟
ایک نمبر اور پائیدار چیز
یا
دو نمبر اور گھٹیہ ترین چیز ؟؟؟
۔
اگر جانتے بوجھتے بھی آپ گھٹیہ ترین دو نمبر چیز خرید لیں تو اہل عقل آپ کو پاگل ، بیوقوف اور احمق سمجھیں گے ۔
۔
چلیں ایک اور مثال دیتے ہیں ۔