پہلے سفر پر روانہ ہوتے وقت "اللہ حافظ" سننے کو ملتا تھا اور اب "ٹیک کیئر" ....جدید درد کے ترقی یافتہ لوگ اپنی حفاظت خود کرنا جان گئے ہیں شائد.......!!
❤️❤️
دنیا کا کوئی دروازہ نہیں ہوتا جسے کھول کر ہم اس سے باہر نکل جائیں دنیا کی صرف کھڑکیاں ہوتی ہیں جن سے ہم باہر جھانک سکتے ہیں بعض دفعہ یہ کھڑکیاں دنیا سے باہر کے منظر دکھاتی ہیں بعض دفعہ یہ اپنے اندر کے مناظر دکھانے لگتی ہیں مگر رہائی اور فرار میں کبھی مدد نہیں دیتیں
❤️❤️
آپ خود ہی اپنے لیے بہترین دلاسہ ہیں بہترین دوست،بہترین دنیا،اور مشکل وقت میں بہترین تھپکی جو آپ کو کبھی ہارنے نہیں دیتی
❤️❤️
لوگوں کو پرکھنا چھوڑ دو تم نہیں جانتے کوئی اپنے اندر کیسی جنگ لڑ رہا ہے
بانو قدسیہ
❤️❤️
میں ہی نہیں سمجھی اس کی باتوں کا مطلب
وہ تو ہر وقت بتاتا تھا کوئی کسی کا نہیں ہوتا
جن کی زندگیوں اور رویوں میں ماہِ رمضان میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آتی انہیں جان لینا چاہیے کہ ان کی روح کا مرض گہرا اور تشویشناک ہے
❤❤
صبح بخیر
ہماری کئی حسرتیں بس ہمارے اندر ہی اندر گھٹ کے مَر جاتی ہیں اور ہم پھر بھی اپنی خوبصورتی برقرار رکھ کر ہنستے مسکراتے ہیں کسی کو اندازہ ہی نہیں ہونے دیتے کہ ہم کتنی بدصورتی سے توڑے گئے ہیں
❤❤
کبھی کبھی دل چاہتا ہے کہ اتنی بے تُکی باتیں کی جائیں کہ دل کی بھڑاس بھی نکل جائے اور کسی کو کچھ سمجھ بھی نہ آئے
❤️❤️
کسی کو معاف کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اسکو گلے سے لگا لیا جائے اس کو دوست بنا لیا جائے صرف ایک عہد کرنا ہوتا ہے کہ جو اذیت اس نے مجھے دی میں نے اسکو نہیں دینی اور اگر دوبارہ اس پر ظلم کرنے کا موقع آئے تو اب میں نے وہ نہیں کرنا جو پہلے کیا تھا
❤️❤️
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain