بعض دفعہ انسان اپنے خواب کسی شے میں ڈال کر ان کو سِیل بند کر دیتا ہے موم کی ایسی سِیل جو کوئی کھول نہ سکے
میں نے بھی اپنے خواب مُہر بند کر دیے ہیں
❤️❤️
شریعت نے محبت کرنے سے نہیں حد پار کرنے سے روکا ہے
❤️❤️
محبت سب کیلئے خوشی کی ضامن نہیں ہوتی
❤️❤️
ہم تو بس خواہشوں کا مر جانا مانگتے ہیں
❤️❤️
عمر کا تعلق "سالوں" سے نہیں ہوتا بعض اوقات انسان عین جوانی میں صدیوں پرانا ہو جاتا ہے
❤❤
لہجے بھی موسموں کی طرح ہیں وقت اور جگہ دیکھ کر بدل جاتے ہیں اور بعض دفعہ ایک ہی وقت ایک ہی جگہ یہ بھی دو متضاد کیفیات میں سامنے آتے ہیں جیسے ایک ساتھ دھوپ اور سایہ ہو
جیسے سمندر کے کڑوے اور میٹھے پانی کے درمیان ان دیکھی آڑ ہو اور پھر کڑوا تو کبھی میٹھے سے مل ہی نہیں سکتا نا
❤❤
کسی کے ہمیں برا کہہ دینے سے نہ ہم برے ہو جاتے ہیں نہ وہ اچھے
اپنی زبان سے ہر شخص اپنا ظرف دیکھاتا ہے دوسرے کا عکس نہیں
❤❤
ہم سکون کے لیے مسلمان نہیں بنتے خود کو اپنی تسکین کے لیے نہیں جھکاتے خود کو اللہ کے سپرد اپنی خوشی کے لیے نہیں کرتے ہم اس لیے کرتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس اس کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے اس دنیا میں......اور اس دنیا سے باہر کی دنیا میں اس خود سپردگی کے سوا کوئی راستہ ہے ہی نہیں ہماری بقا کا
❤❤
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain