محبت کرنے والے اپنے اندر کوئی کھوٹ کیسے پال سکتے ہیں محبت ہمارے اندر اتنی جگہ ہی کہاں رہنے دیتی ہے کہ کوئی اور جذبہ پنپ سکے؟ محبت ہمیں اندر سے بھر دیتی ہے ، مکمل کر دیتی ہے ❤❤
کسی کی آنکھ پرنم ہے،محبت ہو گئی ہو گی زباں پر قصۂ غم ہے،محبت ہو گئی ہو گی کبھی ہنسنا کبھی رونا،کبھی ہنس ہنس کر رو دینا عجب دل کا یہ عالم ہے،محبت ہو گئی ہو گی خوشی کا حد سے بڑھ جانا بھی،اب اِک بے قراری ہے نہ غم ہونا بھی اِک غم ہے،محبت ہو گئی ہو گی کسی کو سامنے پا کر،کسی کے سرخ ہونٹوں پر انوکھا سا تبسم ہے،محبت ہو گئی ہو گی جہاں ویران راہیں تھیں،جہاں حیران آنکھیں تھیں وہاں پھولوں کا موسم ہے،محبت ہو گئی ہو گی