میرے دل کی بنجر زمین پر جب کسی کی بے پناہ محبت کی ژالہ باری ہوئی تو کچھ وقت کے لیے میرا جیسے دنیا سے ناطہ ہی منقطع ہو گیا ہو صرف ایک شخص کی مداح کی جستجو میں نکل پڑا تھا پھر جب وہ بارش رکی اور کڑکتی دھوپ سے میرا سامنا ہوا تو اس شخص نے جیسے میرے اوپر آسمانی بجلی گرا دی ہو اور اس کے بعد بس اتنا یاد ہے محبت،بےپناہ محبت__ تباہی بے پناہ تباہی
لڑکیاں سمندر کی ریت کی مانند ہوتی ہیں عیاں پڑی ریت اگر ساحل پر ہو تو قدموں تلے روندی جاتی ہے اور اگر سمندر کی تہہ میں ہو تو کیچڑ بن جاتی ہے لیکن اسی ریت کا وہ زرہ جو خود کو ایک مضبوط سیپ میں ڈھک لے وہ موتی بن جاتا ہے ❤️❤️
غیر محرم مرد پر بھروسہ عورت کی سب سے بڑی بیوقوفی ہے یہ ایسا ہی ہے جیسے بند پنجرے میں موجود شیر پہ ترس کھا کے اسے آزاد کرنا اس یقین کے ساتھ کہ واحد آپ وہ لڑکی یا انسان ہیں جسے وہ نہیں کھائے گا حالانکہ درحقیقت وہ سب سے پہلے آپ کو ہی کھائے گا ❤️❤️
میں تتلیوں کے پیچھے بھاگنے والی رنگوں سے کھیلنے والی قدرتی مناظر اور خوشبو سے باتیں کرنے والی ناولوں کی دیوانی چائے اور بارشوں سے محبت کرنے والی لڑکی ہوں ❤️❤️