میرے بابا کہتے ہیں کے دل کا اچھا ہونے سے کہیں بہتر ہے کے انسان زبان کا اچھا ہو کیوں کے لوگوں کا واسطہ سب سے پہلے آپ کی زبان سے پڑتا ہے دل تک تو کچھ خاص لوگ ہی پہنچ پاتے ہیں ❤❤
اگر ہر روز سینکڑوں لوگ مجھے راہ میں دکھائی دیتے ہیں اور ان میں سے بیسیوں پر میری نظر پڑتی ہے تو چند ہزار باشندوں کے اس شہر میں وہ دن قریب ہی ہے جب ان پہلے بیس آدمیوں میں تم شامل ہو یہ بھی تو ممکن ہے تم گلی میں آج جس شخص سے ٹکراؤ وہ میں ہی ہوں زویا ممتاز
"فراق کشیدہ" بے خوابی بستر پر گھر کیے بیٹھی ہے بیزاری رات کو لپٹی ٫قہقہے لگاتے گلا پھاڑ رہی ہے بے چینی میرے جسم میں نوکیلے پنجے گاڑ چکی ہے میں پھر بھی ہاتھ میں شیشی پکڑے کنول سے خوشبو کشید کرنے کی خاطر منجمد ندی کو یک ٹک دیکھ رہی ہوں زویا ممتاز