کچھ مل جانا اور کچھ کھو دینا کبھی ہنسنے پر کبھی رو دینا کبھی میلوں کا سفر لمحوں میں طے کر لینا کبھی لمحوں کا سفر طے کرتے ہوئے تھک جانا کبھی وقت کے ساتھ آگے بڑھتے رہنا تو کبھی ایک حادثے پہ زندگی کا رُک جانا کبھی قبولیت کے انتظار میں آسمان کو تکتے رہنا کبھی ہار کر سجدے میں گر جانا کبھی صبر سے ہر شخص کو مات دے دی کبھی زرا سی بات پہ ٹوٹ کر بکھر جانا کبھی ہر ٹھوکر پر اُٹھ کھڑے ہونا کبھی ٹکڑوں کو سمیٹتے سسک اٹھنا زندگی گر کر اٹھنے کا نام ہے زندگی اللہ پہ یقین کا نام ہے زندگی معجزوں کا نام ہے زندگی جسم و جاں کی موت سے پہلے کی سانس کا نام ہے زندگی مُسکرانے کا نام ہے زندگی معاف کر دینے کا نام ہے زندگی مرنے تک جیئے جانے کا نام ہے ❣❣
Be with Someone Who make adventures out of late night trips to the grocery store. Be with Someone who mindlessly reaches over for your hand while they drive. Be with Someone who can't fall asleep without hearing your sleepy "good night". Be with Someone who brightens your Monday and motivates you to do it better. Be with Someone who makes the stars seem to shine a little brighter.
دو عملی آج کے دور میں لوگ مغربی تہذیب پر عمل کرتے ہیں مگر ذکر مشرقی تہذیب کا کرتے ہیں اِنہیں بیٹی کا رشتہ امیر گھرانے میں کرنا ہوتا ہے لیکن نکاح پڑھانے والا کوئی فقیر ڈھونڈتے ہیں ماں باپ کو دن بھر ستانے کے بعد گاڑی کے پیچھے لکھتے ہیں ''یہ سب میری ماں کی دعا ہے '' تعلیم انگریزی میں حاصل کرنا چاہتے ہیں اور نوکری یورپ میں تلاش کرتے ہیں مگر مرنا گنبدِ خضریٰ کے سائے میں چاہتے ہیں
خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ کا بیان خود کو اچھی طرح ٹٹول لو اور تین مواقع پر اپنی اچھی کیفیت کی جانچ کرو ، نماز پڑھتے ہوئے ، قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے، اور اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے وقت اگر تم لطف محسوس کرو تو ٹھیک ورنہ جان لو کہ اللہ تعالیٰ کا درواوہ بند ہے