لڑکیاں لڑکیاں صرف شکل و صورت اور جسم کی وجہ سے خوبصورت نہیں لگتیں بلکہ وجہ کچھ اور بھی ہے وجہ یہ ہے کہ وہ کسی کی عزت سے نہیں کھیلتیں کسی کا پیچھا نہیں کرتیں یکطرفہ محبت میں قتل نہیں کرتیں غیرت کے نام پر رشتوں کا استحصال نہیں کرتیں وہ برداشت کرتی ہیں
حفاظت کرو اپنے خیالات کی حفاظت کرو کیونکہ یہ تمہارے الفاظ بن جاتے ہیں اپنے الفاظ کی حفاظت کرو کیونکہ یہ تمہارے اعمال بن جاتے ہیں اپنے اعمال کی حفاظت کرو کیونکہ یہ تمہارے کردار بن جاتے ہیں اور اپنے کردار کی حفاظت کرو کیونکہ یہ تمہاری پہچان بن جاتا ہے
حسین آنکھوں نے کارِ ادا میں بہت ساتھ دیا کہ شائقین بہت روئے میرے ہنسنے تک امیر روشنی میری ہے قیدِ زیست میں گم یہ لوگ جان نہ پائیں گے مُجھ کو مرنے تک امیرِ سخن
میں نہیں جانتی میرا نصیب مجھے کہاں لے جائے گا زندگی مختصر ہے جانے کب یہ سفر ختم ہو جائے گا دل کو محبت سے منور کرنے والا تو ہی ہے مجھے خبر ہے کہ تو ہی بس اسے بہلائے گا یہ آزمائش ہے اگر تُو مجھے ہمت دے پورا اُترنے کی اور اگر یہ تیری محبت کا امتحان ہے تو مجھے اتنا صبر دے کہ میں اس محبت کی لاج رکھ سکوں تیری مصلحتیں تو میری سمجھ میں نہیں آتی آللہ مگر میرا دل تیرے فیصلوں پہ یقین رکھے ہوئے ہے تیری بندی تیرے معجزوں پہ ایمان رکھے ہوئے ہے ❣❣
پتہ نہیں وہ اتنی مضبوط کیسے ہو گئی رنگ برنگے چوزوں کی موت پر ہفتوں سوگوار رہنے والی من پسند کپڑوں کے نہ ملنے پر رونے والی________کیسے ایک پتھر کی مُورت بن گئی مَن پسند انسان کے چِھن جانے پر وہ روئی نہیں وہ جو کہتی تھی مجھے دلوں سے محبت کے اُٹھ جانے کا خوف آتا ہے اپنی محبت کے بِچھڑ جانے کے بعد جی رہی ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain