میری بےبسی کا عالم___تِیرے کُن کا منتظر ہے
میرے مہربان___دِکھا دے فَیَکون کا نظارہ
❣❣
وہ میری آنکھ سے نِکلا ہوا ہِجرت ذدہ شخص
ایسی محفوظ پناہوں کو ترستا ہوگا
❣❣
مکڑی کے جالوں سے بھی زیادہ کمزور ہیں دنیا کے سہارے_______
میرے مولا ہر پل صرف اپنا ہی محتاج رکھنا
آمین
❣❣
فاصلوں کا اِحساس تَب ہوا
جب میں نے کہا" ٹھیک ہوں"
اور اُس نے مان لِیا
❣❣
میں چِٹی گوری لَسی جئی
اُو کالا کُوجا چَا ورگہ
❣❣
تینوں ساڈے ورگی نئیں چڑھنی
اَساں یار دِی اَکھ چُوں پِیتی اے
❣❣
آشنا درد سے ہونا تھا کسی طور ہمیں
تو نہ ملتا تو کسی اور سے بچھڑے ہوتے
ناصر کاظمی
❣❣
خود کو گم کر دینے کے لئے ہمیشہ کسی جنگل یا ویرانے کی ضرورت نہیں ہوتی انسانوں کا ہجوم بھی خود کو کھو دینے کے لئے بڑا کار آمد ثابت ہوتا ہے
ہاشم ندیم
❣❣
وہ پاگل عِشق کر بیٹھا ہے مجھ سے
اُسے بتاؤ کہ سر پِھری ہوں میں
❣❣
آئے تو یوں کہ جِیسے ہمیشہ تھے مہرباں
بُھولے تو یوں کہ گویا کبھی آشنا نہ تھے
فیض احمد فیض
❣❣
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain