زندگی کچھ مل جانا،کچھ کھو دینا کبھی ہنسنے لگنا اور کبھی رو دینا،کبھی میلوں کا سفر لمحوں میں طے کر لینا کبھی لمحوں کا سفر طے کرتے تھک جانا کبھی وقت کے ساتھ آگے بڑھتے رہنا تو کبھی ایک حادثے پہ زندگی کا رُک جانا،کبھی قبولیت کے انتظار میں آسمان کو تکتے رہنا کبھی ہار کر سجدے میں گر جانا کبھی صبر سے ہر شخص کو مات دے دینی ،کبھی زرا سے بات پہ ٹوٹ کر بکھر جانا کبھی اٹھ کھڑے ہونا ہر ٹھوکر پہ،کبھی ٹکڑوں کو سمیٹتے سمیٹتے ہی سسک اٹھنا زندگی گر کر اٹھنے کا نام ہے ،زندگی اللہ پہ یقین کا نام ہے،زندگی معجزوں کا نام ہے ،زندگی جسم وجاں کی موت سے پہلے کی سانس کا نام ہے، زندگی مسکرانے کا نام ہے،زندگی معاف کر دینے کا نام ہے زندگی مرنے تک جئے جانے کا نام ہے ❤❤
جب جب گفتگو ہوگی اللہ سے، دل تمہارا نام دہراتا رہے گا وہ جب مرضی آئے اس کے لئے محبت کا دروازہ کھلا رہے گا تمہارا دیا ہوا وہ گلاب سدا میرے بالوں میں مہکتا رہے گا اب یوں محبت سے دیکھتے رہو گے تو لہجہ تو کپکپاتا رہے گا مجھے کھونے کے بعد وہ ہر شخص میں مجھے ڈھونڈتا رہے گا غم لذتِ دیکھو سانس کا سلسلہ تمہارے ہونے تک چلتا رہے گا خفا نہیں میں تم سے ،بس تمہاری بے رخی کا گلہ رہے گا وہ اچھا ہے یا برا ہے ہمیشہ میری دعاؤں کا حصہ رہے گا ❤❤