آپ میرے صبر کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے
میں نے اُسے ہنس کے کھو دیا جسے رو کے مانگا تھا
پتہ ہے زیادہ تکلیف دہ بات یہ نہیں ہے جسے آپ چاہو وہ آپ کے ساتھ نہ ہو
زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ جس کو آپ نہ چاہو وہ آپ کے پاس ہو
وہ آپ کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں پکڑ کے بیٹھا ہو
آپ اندر سے ایسے محسوس کر رہے ہوں جیسے
آپ کا دم گھٹ رہا ہو
اور وہ لمحہ لمحہ آپ کی طرف دیکھ کے مسکرا رہا ہو
جیسے کہہ رہا ہو
تم میراث میں ملی ایک جائیداد ہو
میں جس طرح چاہوں تمہیں استمعال کروں
نصیبوں کے اس کھیل نے
جانے کتنے دل ویران کر ڈالے
کسی کی جگہ لینا یا کسی کی کمی پوری کرنا دو الگ باتیں ہیں
جگہ لی جا سکتی ہے لیکن کمی پوری نہیں کی جا سکتی
ہر شخص بھلے اچھا نہ ہو لیکن ہر شخص میں کچھ نہ کچھ اچھا لازمی ہوتا ہے ...
کبھی کسی کے معاملے میں قاضی نہ بنو کیونکہ ہر ولی کا ایک ماضی ہے اور ہر گنہگار کا ایک مستقبل
میں اتنی خوش مزاج ہوں
کہ ساری دنیا مل کر بھی میری اداسی کا پتہ نہیں لگا سکتی
سیاہ گلاب کی مانند ہیں ہم
عام نگاہوں کو بھاتے ہی نہیں
عین ممکن ہے ہم جنت میں بھی نہ ملیں
یہاں ذات کا مسئلہ وہاں درجات کا دُکھ
میں کیا بتاؤں کمی ہے کہاں کہاں آپ کی
کہاں کہاں نہیں احساس آپ کے نہ ہونے کا
کیوں جھوٹ بولوں میں کہ صبر آ گیا ہے مجھے
آپ مجھے یاد آتے ہو اور ہر روز آتے ہو
دل ترستا ہے گفتگو کو مگر ہائے
اب عزتِ نفس آپ سے بھی زیادہ عزیز ہے مجھے
مر گئی جو ایک حادثہ میں
میری ہنسی بہت پیاری تھی
درختوں پر ہی نہیں ہمارے وجود پر بھی اترتی ہے
لیکن اس خزاں کا ہمارے سوا کسی اور کو علم نہیں
کسی نے پاس رہ کر بھی ٹھکرایا مجھ کو
کسی نے دور سے دیکھ کر بھی صدقے اتارے
دو چار لفظ پیار کے لے کر میں کیا کروں گی
دینی ہے تو وفا کی مکمل کتاب دو 🌹
زندگی کی الجھنیں شرارتوں کو ختم کر دیتی ہیں
اور انسان سمجھتا ہے کہ وہ سمجھدار ہو گیا ہے
دلچسپ مسئلہ ہوں میں
پڑھنے والوں کو الجھا دیتی ہوں
میں بس لکھنے کی حد تک پرکشش ہوں
مجھ سے گفتگو آپ کو بیزار کر دے گی 😐
زندگی نے اک بات تو سکھا دی ہے کہ ہم ایسے لوگ ہیں جو لاحاصل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور حاصل کی ناقدری کرتے ہیں 🥀
میں اس سے ایسی محبت کرتی ہوں
جیسے میری خواہش تھی کہ کوئی مجھ سے کرتا
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain