Damadam.pk
HassanAli107's posts | Damadam

HassanAli107's posts:

HassanAli107
 

وہ تو خوشبو ہے ، ہواؤں میں بکھر جائے گا
مسئلہ پھُول کا ہے ، پھُول کدھر جائے گا
ہم تو سمجھے تھے کہ اِک زخم ہے ، بھر جائے گا
کیا خبر تھی کہ رگِ جاں میں اُتر جائے گا
وہ ہواؤں کی طرح خانہ بجاں پھرتا ہے
ایک جھونکا ہے جو آئے گا، گُزر جائے گا
وہ جب آئے گا تو پھر اُس کی رفاقت کے لیے
موسمِ گُل مرے آنگن میں ٹھہر جائے گا
آخرش وہ بھی کہیں ریت پہ بیٹھی ہو گی
تیرا یہ پیار بھی دریا ہے ، اُتر جائے گا
مجھ کو تہذیب کے برزخ کا بنایا وارث
جُرم یہ بھی مرے اجداد کے سر جائے گا

Jokes image
H  : Hahaha hahaha hahaha😁😁😁😁😁 - 
HassanAli107
 

جـب تـک دل ایک تھــا محبـت بھی ایـک 💔
اب دل ٹوٹ گـیا ہـے ،جـتـنے ٹکـڑے اتـنـی محـبـتـیـں🙈🤣😜 .

HassanAli107
 

گرل فرینڈ تو سب بناتے ہیں
تُم میری بہن کی بھابھی بنو گی
🙈🙈😜

HassanAli107
 

یہ ڈرأونی😮 فلمیں بنانے😐 والے کمبخت😏 دروازےکو 🙄تیل کیوں نہیں لگاتے 😒
چرررررررر کی آواز سے ہی آدھی جان نکل جاتا ہے

Life Advice image
H  : Bilkul great true post - 
HassanAli107
 

ابتداء کرتے ہیں مگر انتہا نہیں کرتے
بے رخی کرتے ہیں پر دغا نہیں کرتے
جام پہ جام پلاتے ہیں اپنی آنکھوں کے
کیوں ہونٹوں سے خطا نہیں کرتے
الجھی زلفوں کو سنوارنے کی ضِد
بخدا ! آپ یہ اچھا نہیں کرتے
حوصلہ عشق درکار ہے پروانوں کا
فِکر جل جانے کی وہ ذرا نہیں کرتے
محبت کی داستاں گر لکھے کوئی
لِکھنے دیتے ہیں اسے روکا نہیں کرتے

Beautiful🌹🌹🌹🌹🌼🌼🌼🌼bestfriend
H  : Beautiful🌹🌹🌹🌹🌼🌼🌼🌼bestfriend - 
HassanAli107
 

چل ہاتھ ملا
جو بیت گئی سو بیت گئی
جو درد تھا سہنا سہہ ہی لیا
اب بھول کہ پچھلی باتوں کو
میرا ساتھ نبھا
چل ہاتھ ملا 💕
اس درد کو لکھ کہ الوداع
شبِ ہجر کو رخصت کرتے ہیں
اب چھوڑ پرانے خوابوں کو
نۓ خواب دکھا
چل ہاتھ ملا.......!!💕💖💯🌹

New song
H  : New song - 
HassanAli107
 

خاموش لہجے ،
میرے ہمدم ،
کبھی بدلا نہیں کرتے ،
درد و غم کو ہر کسی کے سامنے ،
کھولا نہیں کرتے
محبّت تو محبّت ہے
بڑی انمول ہوتی ہے
محبّت کو ترازو میں
کبھی تولا نہیں کرتے
میرے خاموش رہنے پر کوئی الزام مت دینا ،
سمندر تو سمندر ہیں ،
کبھی بولا نہیں کرتے _________________!

HassanAli107
 

کبھی اپنی ہنسی پر بھی آتا ہے غصہ
کبھی سارے جہاں کو ہنسانے کو جی چاہتا ہے
کبھی چھپا لیتے ہیں غموں کو کونے میں،
کبھی کسی کو سب کچھ سنانے کو جی چاہتا ہے
کبھی روتا نہیں دل کسی قیمت پر بھی،
کبھی یونہی آنسوں بہانے کو جی چاہتا ہے
کبھی اچھا لگتا ہے آزاد اڑنا،
کبھی کسی بندھن میں بندھ جانے کو جی چاہتا ہے
کبھی لگتے ہیں اپنے بیگانے سے ،
کبھی بیگانوں کو اپنا بنا نے کو جی چاہتا ہے🔥❤️

HassanAli107
 

یار اس شخص میں کچھ بات الگ ہے ورنہ
اس سے پہلے بھی کئی لوگ ہیں پیارے دیکھے
اس سے کہہ دو کہ محبّت میں خیانت نہ کرے
وہ اگر خواب بھی دیکھے تو ہمارے دیکھے۔

HassanAli107
 

ہنستے ہوئے چہرے سے جو پہچان لے دکھ کو
سب لوگ ہی ماں جیسے تو ماہر نہیں ہوتے
اوَّل تو میسّر ہی نہیں ہوتے کسی کو
خوش بختی سے مِل جائیں تو وافر نہیں ہوتے

HassanAli107
 

مجھ میں تو عیب بہت سارے ہیں
کیونکہ انسان ہوں فرشتہ نہیں
بات کی جوبھی۔ برملا۔ کی ہے
چھپ کے پیچھے سےوار کرتے نہیں
پارسائ کی بات۔ کرتےہو
پارسا۔ تو جہاں۔ میں کوئ نہیں
بن کے کیا تم۔ ملائک اترے ہو
تم میں کیا کوئ ایک عیب نہیں
میری۔ بنتی نہیں۔ کسی سے بھی
کیونکہ مجھ میں منافقت جو نہیں

HassanAli107
 

اپنا کوئی ملے تو گلے سے لگائیے
کیا کیا کہیں گے لوگ اسے بھول جائیے
قدموں سے چل کے پاس تو آتے ہیں غیر بھی
آپ آ رہے ہیں پاس تو کچھ دل سے آئیے
ہم دھڑکنوں کے پاس ہیں دل کے قریب ہیں
ہے شرط یہ کہ ڈھونڈ کر ہم کو دکھائیے
مانا کہ اعتبار کے قابل نہیں کوئی
یہ جانتے ہوئے کبھی دھوکہ تو کھائیے

HassanAli107
 

تم نہیں ہو تو ایسا لگتا ہے ۔۔۔!
جیسے ویران ہو رہگزار حیات
جیسے خوابوں کے رنگ پھیکے ہوں
جیسے لفظوں سے موت رستی ہو
جیسے سانسوں کے تار بکھرے ہوں
تم نہیں ہو تو ایسا لگتا ہے ۔۔۔!
جیسے خوشبو نہیں ہو کلیوں میں
جیسے سونا پڑا ہو شہر دل
جیسے کچھ بھی نہیں ہو گلیوں میں
جیسے خوشیوں سے دشمنی ہوجائے
جیسے جذبوں سے آشنائی نہ ہو
تم نہیں ہو تو ___________

HassanAli107
 

تھکی تھکی سی آس ہے یہ دل بہت اداس ہے
کوئی تو درد راس ہے یہ دل بہت اداس ہے
نڈھال یوں ہوئے کہ سب ضرورتیں ہی مر گیئں
نہ بھوک ہے نہ پیاس ہے یہ دل بہت اداس ہے
عجب طرح کے وسوسوں میں گھر گئ ہے زندگی
امید ہے نہ آس ہے یہ دل بہت اداس ہے
نہ جاو جسم پر سجے ہوئے حسین لباس پر
بدن تو خوش لباس ہے یہ دل بہت اداس ہے .

HassanAli107
 

کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیا
بات نکلی تو ہر اک بات پہ رونا آیا
ہم تو سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں ان کو
کیا ہوا آج یہ کس بات پہ رونا آیا
کس لیے جیتے ہیں ہم کس کے لیے جیتے ہیں
بارہا ایسے سوالات پہ رونا آیا
کون روتا ہے کسی اور کی خاطر اے دوست
سب کو اپنی ہی کسی بات پہ رونا آیا

HassanAli107
 

پلکوں کے دریچوں پہ چمکتے ہیں سرِ شب
بارش میں بھی کم بخت یہ جگنو نہیں جاتے
جس دن سے کسی اور سے منسوب ہوا تُو
اُس دن سے مِری آنکھ سے آنسو نہیں جاتے