مجھے اچھا لگتا..🖤
تمہاری آنکھوں میں میرا عکس ❤️
تمہارے ہونٹوں پہ میرا نام 😋
مجھے اچھی لگتی ..
تمہارے ہاتھوں میں میری کلاٸی ♥️
تمہاری خوشبو کا لمس😍
تیرے پاگل پن کا رقص 😘
مجھے اچھے لگتے.. ♥️
تم ، تمہارے ناز، تمہاری نرمی🥰،
تمہارا پیار، تمہارا غصہ... 🤗،
تمہاری خوشبو تمہاری آواز 🙈
مجھے اچھا لگتا ہے!!!!
تمہارا ساتھ ""
تمہارا احساس...

سنو:
ہم ناراض ہیں تم سے۔۔۔😐
بہت ناراض ہیں تم سے۔۔۔۔۔😒
بہت مغرور ہو نا تم۔۔۔۔۔۔😕
بہت مصروف ہو نا تم۔۔۔۔۔۔
ہمیں تو یاد کرنے کا۔۔۔۔۔وقت برباد کرنے کا۔۔۔۔۔
تمہیں تو وقت ہی کب ھے? 🙄
ہم کو یا د کرنے کا۔۔۔۔۔۔
نا تم کو یاد آتے ہیں۔۔۔۔۔۔
تمہیں کتنا ستاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔🙃
تمہیں نا یاد آیئں گے۔۔۔۔۔۔نا تم کو یوں ستائیں گے۔۔۔۔۔۔😓
جب ہم دنیا سے جایئں گے۔۔۔۔۔۔
تب ہم سے ملنے آؤ گے۔۔۔تو ہم بھی تم کو بتا دیں گے۔۔۔😒
بہت مجبور ہیں ہم بھی۔۔۔۔بہت مصروف ہیں ہم بھی۔۔۔۔😪
ہمیں بھی کام ہیں کتنے۔۔۔۔
تب ہم آنکھیں نا کھولیں گے۔ کبھی تم سے نا بولیں گے۔😢
کہ ہم ناراض ہیں تم سے ۔۔۔۔۔۔ہم ناراض ہیں تم سے۔۔😢


Asslam o alaikum I'm back in home

Asslam o alaikum good morning have a good day...
محبوبِ حقیقی کو کوئی تلاش نہیں کرتا جب تک کہ وہ خود اُسے اپنی تلاش نہ دے۔ سو اگر تمہیں اُس کی تلاش عطا ہوئی ہے تو جان لو کہ اُسے بھی تمہاری تلاش ہے۔ اہل عشق کی محبت خام کو بھی خاص بنا دیتی ہے۔ جب دِل میں محبت کی آگ جلنے لگے تو پھر اِس میں کوئی شک نہیں کہ وہ بھی تم سے محبت کرتا ہے۔
کیونکہ تالی ایک ہاتھ نہیں بجتی۔ اگر کوئی پیاسا پانی پانی پُکارتا ہے تو پانی بھی صدا دیتا ہے کہ کہاں ہے میرا پینے والا۔؟
صرف پیاسے کو پانی کی پیاس نہیں ہوتی بلکہ پانی کو بھی پیاسے کی پیاس ہوتی ہے۔ ہماری روح میں اُس ذاتِ پاک کی پیاس اُسی ذات کی کشش کا کمال ہے۔
وہ خود ہمیں اپنی جانب کھینچتا ہے۔ کیونکہ ہم اُس کے ہیں اور وہ ہمارا ہے۔۔۔۔
حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللّٰہ علیہ

کسی دل کو اللہ جب اپنے لیے خالص کرنا چاہتا ہے ناں، تو اسے توڑتا ہے.........
بار بار توڑتا ہے......
جب بھی اس دل میں اللہ کے سوا کسی اور کی محبت آنے لگتی ہے.
تو رب اس محبوب چیز یا انسان کو اس سے دور کردیتا ہے.
جتنی بار دل دنیا کی محبت کی طرف لپکتا ہے، اتنی بار اسکا دل توڑا جاتا ہے.
یہاں تک کہ انسان کو احساس ہو جاتا ہے کہ اس دل میں رہنے لائق محبت صرف اللہ_عزوجل کی ہے.
اور پھر جب انسان ٹوٹ کر بکھر کر رب کے آگے گرتا ہے ناں.۔۔۔۔
تو وہ رب اسے تھام کر اپنی رحمت کی آغوش میں لے لیتا ہے.
اسے اپنے رستے پر چلاتا ہے.
اسکے دل کو اپنی محبت کے گھیرے میں لے لیتا ہے.
اور پھر ایک وقت آتا ہے، جب اس دل میں رب کے سوا کوئی خواہش نہیں رہتی.
یہ ٹوٹے ہوئے، ٹھکرائے ہوئے دل بڑے نایاب ہوتے ہیں.
جن میں رب کی محبت بڑی تیزی سے سما جاتی ہے.
تو عشق کے راستے کا مسافر ہے اس راہ کے مسافر ٹھہرا نہیں کرتے۔ اگر لیلیٰ جیسی معشوق بھی دعوت دے تو اس کو قبول نہ کر۔ تیرا کام ہے چلتے رہنا۔ منزل پر منزل مارنا ۔ کیسے ہی ناموافق حالات ہوں ان سے ٹکر لے کر آگے بڑھتے رہنا اور کیسی ہی دل خوش کن منزل ہو وہاں قیام نہ کرنا اور ہر دم نئی منزل کی تلاش میں رہنا۔


وہ جو لگتا ہے ہمیں جان سے پیارا پاگل
وہ ہے لاکھوں میں فقط ایک ہمارا پاگل
تیری دریاؤں سی عادت ہی تجھے لے ڈوبی
میں بتاتا بھی رہا یہ ہے کنارہ، پاگل
ہر کسی سے نہیں امید لگائی جاتی
ہر کوئی دے نہیں سکتا ہے سہارا، پاگل!
وہ بھی قسطوں میں دکھاتا ہے ادائیں اپنی
وہ بھی ہونے نہیں دیتا مجھے سارا پاگل
اس پہ کیا رونا، تمہیں کوئی سمجھتا ہی نہیں
مجھ سے آ کر تو کہو، میں ہوں تمہارا، پاگل!
ساتھ تم تھے تو ہمیں راس تھا پاگل پن بھی
اب ترے بعد کریں کیسے گزارہ؟، پاگل!
دور تم جب سے ہوئے تب سے ہمارے حصے
بس خسارہ ہے، خسارہ ہے، خسارہ، پاگل!
بکھر بکھر سی گئی ہے کتاب سانسوں کی
یہ کاغذات خدا جانے کب کہاں اڑ جائیں
بہت غرور ہے دریا کو اپنے ہونے پر
جو میری پیاس سے الجھے تو دھجیاں اڑ جائیں
ہوائیں باز کہاں آتی ہیں شرارت سے
سروں پہ ہاتھ نہ رکھیں تو پگڑیاں اڑ جائیں
رہے خیال کہ مجذوب عشق ہیں ہم لوگ
اگر زمین سے پھونکیں تو آسماں اڑ جائیں
زمیں سے ایک تعلق نے باندھ رکھا ہے
بدن میں خون نہیں ہو تو ہڈیاں اڑ جائیں
خدا کا شکر کہ میرا مکاں سلامت ہے
ہیں اتنی تیز ہوائیں کہ بستیاں اڑ جائیں
یہ سرد راتیں بھی بن کر ابھی دھواں اڑ جائیں
وہ اک لحاف میں اوڑھوں تو سردیاں اڑ جائیں
راحت اندوری




submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain