میری انگلی پکڑ لینامجھےتنہانہیں کرنا
یہ دنیا ایک میلہ ھےتمہیں کھونےسے ڈرتاھوں
💕
for you. z. z
دیواروں سے مل کر رونا اچھا لگتا ہے
ہم بھی پاگل ہو جائیں گے ایسا لگتا ہے
کتنے دن کے پیاسے ہوں گے یارو سوچو تو
شبنم کا قطرہ بھی جن کو دریا لگتا ہے
آنکھوں کو بھی لے ڈوبا یہ دل کا پاگل پن
آتے جاتے جو ملتا ہے تم سا لگتا ہے
اس بستی میں کون ہمارے آنسو پوچھے گا
جو ملتا ہے اس کا دامن بھیگا لگتا ہے
دنیا بھر کی یادیں ہم سے ملنے آتی ہے
شام ڈھلے اس سونے گھر میں میلہ لگتا ہے
کس کو پتھر ماروں قیصر کون پرایا ہے
شیش محل میں اک اک چہرا، اپنا لگتا ہے
مجھ کو بنا رہا تھا مثلث میں تیسرا
میں نے جو بدلہ زاویہ پھر دیکھتا رہا💕
اس کے خاموش لہجے سے دو چار تھا میں بھی
لیکن مجھے جو چپ لگی پھر بولتا رہا💕
آتا ہے کون درد کے ماروں کے شہر میں
رہتے ہیں لوگ چاند ستاروں کے شہر میں
ملتا تو ہے خوشی کی حقیقت کا کچھ سراغ
لیکن نظر فریب اشاروں کے شہر میں
ان انکھڑیوں کو دیکھ کے ہوتا ہے یہ گماں
ہم آ بسے ہیں بادہ گساروں کے شہر میں
اے دل ترے خلوص کے صدقے! ذرا سا ہوش
دشمن بھی بے شمار ہیں یاروں کے شہر میں
ہم جو ٹُوٹے تو اِس طرح ٹُوٹے،
جیسے ہاتھوں سے گر کہ پتھر پر،
کوئی شفاف آئینہ ٹُوٹے،
جیسے پلکوں سے ٹُوٹتا آنسُو،
جیسے سینے میں اک گُماں ٹوٹے،
جیسے امید کی کرن کوئی،
برگ موسم میں ناگہاں ٹُوٹے،
جیسے آنکھوں میں خواب کی ڈوری،
وقت تکمیل سے زرا پہلے،
گردش وقت سے اُلجھ جائے،
جیسے پیروں تلے زمیں سرکے،
جیسے سر پر یہ آسماں ٹُوٹے،
جیسے اک شاخ پہ بھروسہ کئے،
اس پہ جتنے تهے آشیاں ٹُوٹے،
جیسے وحشت سے ہوش آ جائے،
جیسے تادیر میں دهیاں ٹُوٹے
اب جو ریزہ ہوئے تو سوچتے ہیں،
کس نے دیکھا ہے ٹوٹنا اپنا،
ہم جو ٹوٹے تو رائگاں ٹوٹے
*وہ ظرف رکھتا _______تو جان پاتا*
*چپ رہنا ______ بھی اک شکایت تھی*
💔🥀🙂
دن نکلے تو سوچ الگ، شام ڈھلے وجدان الگ
امید الگ ، آس الگ ، سکون الگ ، طوفان الگ
✨
تشبیہ دوں توکس سے،کہ تیرے حسن کا ہر رنگ
نیلا الگ ، زمرد الگ ، یاقوت الگ ، مرجان الگ
✨
تیری الفت کے تقاضے بھی عجب انداز کے تھے
اقرار الگ ،تکرار الگ، تعظیم الگ ، فرمان الگ
✨
گر ساتھ نہیں دے سکتےتو بانٹ دو یکجان لمحے
مسرور الگ، نڈھال الگ، پرکیف الگ ، پریشان الگ
✨
وقت رخصت الوداع کا لفظ جب کہنے لگے
آنسو الگ،مسکان الگ، بیتابی الگ، ہیجان الگ
✨
جب چھوڑ گیا ، تب دیکھا اپنی آنکھوں کا رنگ
حیران الگ ، پشیمان الگ ، سنسان الگ ، بیابان الگ۔
لوگوں کو اپنی محرومیاں بتانا سب سے بڑی بیوقوفی ہے - لوگ کچھ سیکنڈذ کے لئـے ہمدردی دکھا کر آپ سے بھاگیں گے - کیونکـہ
لوگ ہمیشہ چمکتی چیز کی طرف بھاگتے ہیں لوگوں کو کسی کی محرومیاں متاثر نہیں کرتیں بلکـہ لوگوں کا مقام متاثر کرتا ہـــے -
'آپکی زندگی میں صرف 'الحمدللہ کی کمی ہوتی ہـے - جو آپکو مایوسی و محرومی کے جال سے نکلنے نہیں دیتی ، اگـر الحمدللہ کو ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کیلئے اپنایا جائـے تو دل مطمئن رہے گا
ان شاءاللہ
تمہارے ہاتھ کی چائے تمہارے ساتھ کی چائے☕☕
یہی دو پل غنیمت ہیں محبت بھاڑ میں جائے !!!
آپ کی life میں کوئ ایسا ہے😊
جو صبح جاگتے ہی آپ کو مسیج کرتا ھو
😜😊😥☹️😐🤭
😒😒😒😒😒
جب آپ کو غصہ آئے تو الماری سے کپڑے نکال کر آگ لگا دیں۔اپنا قیمتی موبائل توڑیں۔ٹی وی توڑ دیں۔یا اپنا ہاتھ توڑیں۔ٹانگ توڑیں تاکہ غصہ اترنے کے بعد آپ کو احساس ہو کہ آپ نے جذباتی نہیں بلکہ حقیقی نقصان کیا ہے۔
یقین کریں صرف ایک دفعہ ایسا غصہ کرنے کے بعد آپ کو ساری زندگی غصہ نہیں آئے گا۔😜😆😆
تمہارے قریب آتا ہر شخص میری روح کو چھبتا ہے۔ 🌸❣️
🍂کرو گے ایک دن تم بھی _🥀🖤😒______
ہم سے ملنے کی آرزو 🥀🖤
🍂پاؤ گے ہم کو بس کبھی🍂🖤🥀
خیالوں میں، کبھی سوالوں میں..💞🍂❤️😍.
کوٸی ایسا پل بھی ہوا کرے
میں کہوں تو بس وہ سنا کرے
میری فرصتیں میرے مشغلے
سبھی اپنے نام کیا کرے
کوٸی بات ہو کسی شام کی
کوٸی ذکر ہو رات کا
جو سنانے بیٹھوں اسے کبھی
وہ سنے تو سن کر ہنسا کرے
جو میں کہوں چلو اس نگر
جہاں جگنٶں کا ہجوم ہو
وہ پلٹ کر دیکھے میری طرف
اور مجھ کو پاگل کہا کرے۔۔۔۔۔!
میں چاہتی ہوں
وہ میری تصویر "وائیلٹ " میں رکھیں
جب بھی اس کو کوئی بھی مصیبت آۓ
وہ " وائیلٹ" کھول کر میری تصویر دیکھے
اور کہےاس سے بڑھ کر اور کیا مصیبت ہو سکتی ہے بھلا🙈😅😝👀👻
کسی ایسے شخص سے کبھی مت ڈرو جس کے پاس لائبریری ہے اور وہ بہت ساری کتابیں پڑھتا ہے۔
تمہیں کسی ایسے شخص سے ڈرنا چاہیے جس کے پاس صرف ایک کتاب ہو اور وہ اُسے مقدس سمجھتا ہو۔ لیکن اُس نے اُسے کبھی پڑھا نہ ہو۔
آخر میں وہی تمہارے ساتھ رہیں گے جنہوں نے تمہاری روح کی خوبصورتی کو دیکھا اور وہ جو تمہارے ظاہر سے متاثر ہوئے تھے وہ چلے جائیں گے .. . !
بانٹنے کی عادت ڈالیے چیزیں بھی، جذبے بھی اور خوشیاں بھی۔
میں تمہیں پسند کرتی ہوں،
تم میرے لیئے دوست سے بھی زیادہ عزیز ہو
مگر تم میرے بوائے فرینڈ نہیں ہو۔۔
میں تم سے کچھ نہیں چھپا سکتی اور تمہیں دل کی ہر بات بتاتی ہو۔۔
میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں ،بہت پسند کرتی ہوں تمہیں ،لیکن تم میرا عشق نہیں ہو۔۔۔
میں تمہارے بغیر رہ بھی نہیں سکتی مگر تم میری محبت نہیں ہو
،تم سمجھ رہیے ہو ناں کہ تم کیا ہو 💙
عشق صحرا ہے کہ دریا کبھی سوچا ہی نہیں
تجھ سے کیا ہے میرا ناطہ کبھی سوچا ہی نہیں
ہاں میں تنہا ہوں یہ اقرار بھی کرتے ہین
مگر کس نے کیا تنہا کبھی سوچا ہی نہیں
یہ الگ بات ہے کہ جتایا نہیں تجھ کو میں نے
ورنہ کتنا تجھے چاہا کبھی سوچا ہی نہیں
مطمئن ہوں تجھے لفظوں کے حرارت دے کر
میں نے تجھے کتنا سوچا لگتا ہے سوچا ہی نہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain