۔۔۔ہمارے معاملات ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتے مگر اطمینان رکھیں جس ہاتھ میں ہوتے ہیں وہ بڑا رحیم اور کریم ہے۔۔۔۔
السلام علیکم۔۔۔بہترین آنکھ وہ ہے جس سے انسان اپنے اندر جھانک سکے۔۔۔۔
السلام علیکم۔۔۔بیشک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے نبی کریم پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو، اور خوب سلام بھیجا کرو۔....
السلام علیکم۔۔۔اپنے اندر سمندر کی طرح ظرف پیدا کریں آپ کے اندر سمندر کی طرح وسعتیں اور خاموشیاں ہوں۔۔۔۔
السلام علیکم۔۔ ۔۔ لوگوں کے عیبوں سے اس طرح غافل ہو جاؤ جیسے تم سوتے وقت دنیا سے غافل ہو جاتے ہو۔۔۔
السلام علیکم۔۔۔۔ہم اور ہمارا پیارا رب روز ایک چیز کو نظر انداز کر دیتے ہیں ہم اس کی عطاؤں کو اور وہ ہماری خطاؤں کو۔۔۔۔۔
مجھے تلخ حقیقت پسند ہے ، کیونکہ اس سے میرا دل مضبوط اور حوصلہ بلند ہوتا ہے
السلام علیکم۔۔۔۔منافق معاشرے میں آپ کا تلخ لہجے میں کہا گیا سچ بڑی آسانی سے رد کر دیا جائے گا اور باطل پرستوں کا جھوٹ میٹھے لہجے کا لبادہ اوڑھے دندناتا پھرے گا۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم۔۔۔۔عارضی ناکامیوں سے بددل ھونے کی بجائے ان سے سبق حاصل کرو اور مرد بن کے حالات کا مقابلہ کرو ۔۔۔
السلام علیکم۔۔۔۔"اللّٰہ تعالیٰ کو پسند ہے وہ دل جس میں اس کی مخلوق کے لیے درد اور احساس ہو....
السلام علیکم۔۔۔۔جس کی آنکھ میں احترام ہو اور الفاظ میں نرمی ہو جس کے اخلاق میں رحمدلی ہو اور دل میں شفقت ہو اسے انسان کہتے ہیں۔۔۔۔
السلام علیکم۔۔۔۔موت انسان کو ضرور مار دیتی ہے مگر اچھے اخلاق والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں دلوں میں لفظوں میں اور دعاؤں میں۔۔۔
"اور اللّٰہ سے مغفرت طلب کرو، بیشک اللّٰہ بہت بخشنے والا،
بڑا مہربان ہے....جمعہ مبارک۔۔۔۔
إِن يَشَأْ يُسْكِنِ الرِّيحَ فَيَظْلَلْنَ رَوَاكِدَ عَلَى ظَهْرِهِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ
اگر وہ چاہے ہوا کو بالکل ساکِن کر دے تو کشتیاں سطحِ سمندر پر رُکی رہ جائیں، بیشک اس میں ہر صبر شعار و شکر گزار کے لئے نشانیاں ہیں۔۔۔۔جمعہ مبارک۔۔
ہر انسان کو مسکرا کر ایسے ملو تا کہ اسے ایسا لگے کہ آپ اسے پہلے بھی مل چکے ہیں
جو لوگ کہتے ہیں زندگی ایک بار ملتی ہے بار بار نہیں ملتی۔۔۔۔۔۔
انہیں کیا معلوم میرا رب انہیں ہر صبح ایک نئ زندگی کی شروعات کرنے کا موقع دیتا ہے
جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی اور ایسے ہی میں یہ سمجھا ہوں کہ جس نے ایک انسان کی اصلاح کی اس نے پوری انسانیت کی اصلاح کی۔۔۔۔۔
تمہارا مخلص ہونے کے باوجود اگر بار بار دل ٹوٹے تو کبھی گھبرانا نہیں کیونکہ بعض دفعہ تمہیں تمہارے گناہ کا ازالہ برے دوست کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے
سیدھا اور مخلص انسان اس دنیا میں نہیں چل سکتا کیونکہ سیدھا اور مخلص انسان کبھی دنیا دار نہیں ہوتا بلکہ دیندار ہوتا ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain