۔۔۔مظلوم کا مذہب اور قوم پوچھے بغیر اس کے حق میں کھڑے ہو جائیں۔۔۔
زندگی میں مخلص شخص کی تلاش ہے تو سب کے ساتھ مخلص ہوجاؤ
۔۔۔۔تعلق بھی رزق کی طرح ہوتا ہے بدنیتی آ جائے تو برکت ختم ہو جاتی ہے۔۔۔۔
۔۔۔اگر ہارنے والا شخص ہارنے کے بعد بھی مسکرا دے تو جیتنے والا اپنی جیت کی خوشی کھو دیتا ہے۔۔۔۔
۔۔۔نگاہ کا عادل وہ ہے
جسے دوسرے کی بیٹی
میں اپنی بیٹی نظر آئے۔۔۔۔
۔۔۔۔رزق کے حصول اور ضروریات کی تکمیل میں صبح کا وقت منتخب کریں صبح کے وقت میں برکت اور کامیابی ہے۔۔۔۔
آج کل کے دور میں انسان خود کو جتنا چالاک اور تیز سمجھتا ہے،دراصل اتنا ہی کمزور اور خود غرض بنتا جاتا ہے
۔۔۔۔اپنے حصے کا کام کیے بغیر دعا پر بھروسہ رکھنا حماقت ہے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔اس نفسا نفسی کے دور میں پریشانیاں ہر کسی کے ساتھ ہیں کوئی شخص بھی پرفیکٹ زندگی نہیں گزار رہا لیکن مزا تب شروع ہوتا ہے جب آپ اپنے معاملات رب تعالیٰ کے سپرد کر دیتے ہیں اور اس کی رضا پے خوش رہتے ہیں۔۔۔۔۔
۔۔۔اے تھوڑی عقل والے بندے۔ اللہ تعالیٰ اگر کسی مصیبت میں ڈال کر تجھے آزمائے تو اس کے دروازے سے نہ بھاگ وہ تیری مصلحت کو تجھ سے زیادہ جانتا ہے اور وہ تجھے کسی فائدے اور حکمت کیلئے آزماتا ہے _
۔۔۔زندگی میں جب کبھی ہمارا خود سے سامنا ہوتا ہے تو پتا چلتا ہے کہ ہم نے بے کار خواہشوں کی خاطر اپنا دل کتنا دکھا رکھا ہے۔۔۔۔
۔۔۔مجلس میں اچھا بننے والا اور تنہائی میں برا سوچنے والا منافق ترین انسان ہوتا ہے تنہائی کو پاک کریں۔۔۔
۔۔۔۔ہم اور ہمارا پیارا رب روز ایک چیز کو نظر انداز کر دیتے ہیں ہم اس کی عطاؤں کو اور وہ ہماری خطاؤں کو۔۔۔۔۔
السلام علیکم۔۔۔تاعمر ایک ہی بات یاد رکھیں
رشتے اور عبادت میں نیت صاف رکھیں۔۔
کوشش کیا کریں فجر کی نماز پڑھ لیا کریں کیونکہ اس وقت انسان اپنا سکون چھوڑ کر اپنے رب کو یاد کرتا ہے جواللہ پاک کو بہت پسند ہے۔
۔۔۔۔زندگی کا المیہ یہ نہیں کہ یہ بہت جلد ختم ہوجاتی ہے، بلکہ زندگی کا اصل المیہ یہ ہے کہ ہم جینا ہی بہت دیر سے سیکھتے ہیں۔...
۔۔۔۔اگر آپ کا علم آپ کو انسان سے محبت کرنا نہیں سکھاتا تو ایک جاہل بھی آپ سے ہزار درجے بہتر ہے۔۔۔۔
السلام علیکم۔۔۔ وہاں مت جائیں جہاں لوگ آپ کو مجبوراً برداشت کرتے ہوں بلکہ وہاں جائیں جہاں لوگ آپ کا خوشی سے انتظار کرتے ہوں۔...
السلام علیکم۔۔۔۔اپنے معاملات اللّٰہ پاک کی ذات پر چھوڑ دیں مایوسیاں اور پریشانیاں آپ کو چھوڑ دیں گی۔۔۔۔
۔۔۔۔انسان کی سب سے بڑی خطا یہ ہے کہ وہ رب سے پہلے انسان کے سامنے روتا ہے۔۔۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain