# ہمیں کبھی تیسرا شخص پسند نہیں آتا، پر ایک عرصہ گزرنے کے بعد ہمیں یہ سمجھ آتا ہے اُسکی کہانی میں تیسرے تو ہم ہی تھے، وہ اپنی کہانی تو پہلے ہی بنا چکا تھا 💯🔥
بتائیں ؟؟تم نے کبھی عید گزاری ہے ، اپنے کمرے میں خاموش ، چھت کو گھورتے ہوۓ ، تنہا اکیلے ، یہ جانتے ہوۓ کہ تم کسی کو یاد بھی نہیں ہو گے ، کیونکہ رشتے سفید خون رکھتے ہیں ، اور غیر اپنے پن کا دکھاوا!!🌸
تمہیں بہت افسوس ہوگا ایک دن تم میرے پاس آؤ گے اور کہو گے مجھے اتنی محبت کسی نے نہیں کی جتنی تم نے کی تھی ، تب میں تم سے صرف اتنا کہونگا کہہ مجھے آج تک اتنی تکلیف کسی نے نہیں دی جتنی تم نے دی 🥺
میں اسے آخری بار گلے لگانا چاہتا تھا، بس آخری بار صرف یہ بتانے کیلئے کہ وہ جہاں بھی جائے گی میری دعائیں اور محبت ہمیشہ اس کے ساتھ رہے گی۔ بس ایک آخری بار اس کا احساس اپنے وجود میں سمیٹنا چاہتا تھا - لیکن نہ اس نے موقع دیا نہ مجھ میں ہمت رہی بس وہ آخری ملاقات آخری سانس تک ادھوری رہ گئی۔ 🥺
"تم عید پر کسی کے ہاں گئے؟ " "نہیں۔۔ " "کیوں؟ " "ویسے ہی... " "کوئی اپنا نہیں کیا؟؟ " " نہیں۔۔۔ سب اپنے ہی ہیں۔۔۔ " "پھر ؟؟ " "سب اپنے ہی ہیں۔ بس اپنائیت کسی سے نہیں۔۔" "اپنوں میں ہی تو اپنائیت ہوتی ہے۔ " "ہاں۔۔۔ مگر جب اپنائیت صرف باتوں تک محدود رہ جائے تو دل تنہائی کو ترجیح دیتا ہے۔" 🦋🌼🙂💔