ہم اپنے پسندیدہ انسان کے بارے میں بڑے نازک ہوتے ہیں،،بڑی سے بڑی بیماری ہمیں اتنا کمزور نہیں کرتی جتنا مخصوص شخص کی کمی کر دیتی ہے۔۔
♥️
ہم ہیں وہ دست سیاہ پوش کہ جن کو
شوخ رنگوں کی تمنا میں فقط خاک ملی
♥️
کبھی لگتا ہے اس کی روح میں ہوں شامل
کبھی لگتا ہے، وہ میرا ذرا سا بھی نہیں۔۔۔
♥️
ایمان کیا ہے؟
ایمان یہ ہے کہ تم وہ چیز بھی مانگتے رہو جس کا کوئی امکان نہ ہو۔۔
صرف اللّٰہ پر یقین رکھتے ہوئے۔
صبح بخیر
📿
تمھارے بعد سلیقے سے ہم نے رکھے ہیں
یہاں خیال،وہاں یاد،اس طرف آنکھیں۔۔۔۔۔۔
💓
لوگ اس دنیا میں ہر چیز بہتر چنتے ہیں
سوائے "الفاظ" کے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
🥀
ہم تو برے ہیں جناب
آپکے رابطے ہیں فرشتوں سے
؟
😏
مجھے آج تک وہ اشارہ نہیں ملا
جو عقل مند کے لیے کافی ہوتا ہے
🤭
چاہتوں کا مان رکھا کریں پچھتاوے کام نہیں آتے۔
😔
یہ جو ہم لوگ ہیں احساس میں جلتے ہوئے لوگ
ہم زمیں زاد نہ ہوتے تو ستارے ہوتے۔۔۔۔۔
❣️❣️❣️
اگر آپ سے کوئی جلتا ہے۔۔۔۔
تو پھر آپ کا فرض بنتا ہے کہ اسے پوری زمہ داری سے جلائیں۔۔
😊
تم کو پتا ہے تم سے بچھڑنے پہ کیا ہوا
ہم کو اکیلے چھوڑ کے ہمت چلی گئی
کل ہم تلاش میں تھے, کوئی آئینہ ملے
اب آئینہ ملا ہے تو صورت چلی گئی
❣️❤️❣️
مخلصوں کے حصے میں ہمیشہ اذیتوں کےبوجھ ہی آتے ہیں۔۔
😶
محبوب کو دیکھنا محبت کی شرط نہیں ہوتی
کوئی بنا دیکھے اویس قرنی بن جاتا ہے اور کوئی پاس رہ کر بھی ابو جہل رہتا ہے۔۔
❤️
تم سمجھتے ہو بچھڑنا آسان ہے
نہیں۔۔۔ہرگز نہیں!
زندگی بےرنگ ہو جاتی ہے اور آنکھیں یعقوب۔۔
😔
کچھ باتیں ہمیشہ یاد رہتی ہیں۔۔۔
جیسا کہ اپنے پسندیدہ خواب کی تدفین کرنا،
اپنے کردار پر باتیں سننا،
اپنا مشکل وقت اکیلے گزارنا،
شدید سر درد میں شور برداشت کرن،
اور آنسوؤں کو حلق میں اتارنا۔۔۔
🥀
زندگی میں کچھ بھی relatable نہیں ہے ۔۔
🥀
جذبات کے معاملے میں عورت کمزور ہوتی ہے اور کمزور سے ضد لگانا،مقابلہ کرنا،اس کو نیچا دکھانا غیرت مند مرد کو زیب نہیں دیتا۔
💖❤️❤️
عبادات ضرور کیجیے مگر معاملات پر بھی توجہ دیں کعبے کے چکر لگانے سے لوگوں کو دیئے ہوئے چکر معاف نہیں ہوتے۔
❣️
یقین رکھو اپنے رب پر وہ تمہیں ویران کنویں سے نکال کر سلطنت کا بادشاہ بنانے پر قادر ہے۔
بےشک
❣️
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain