Damadam.pk
Hin@_Noor's posts | Damadam

Hin@_Noor's posts:

Hin@_Noor
 

رفتہ رفتہ آنکھوں کو حیرانی دے کر جائے گا
خوابوں کا یہ شوق ہمیں ویرانی دے کر جائے گا
Hin@_Noor🖤🥀

Hin@_Noor
 

خواب ادھورے سہی
خواب سہارے تو ہیں
Hin@_Noor🖤🥀

Hin@_Noor
 

حال کہہ دیتے ہیں نازک سے اشارے اکثر
کتنی خاموش نگاہوں کی زباں ہوتی ہے
Hin@_Noor🖤🥀

Hin@_Noor
 

تُو میری نگاہوں سے بہت دور بدستور
دل پھر بھی تیری یاد سے مخمور بدستور !!
دل شہرِ محبت کا مکیں ہے مگر اس پر !
نافذ ہے کسی ہجر کا دستور بدستور !!
Hin@_Noor🖤🥀

Hin@_Noor
 

عشق ہے اور وہ بھی لا حاصل
کام بچوں کے بس کا تھوڑی ہے
وہ میری دسترس میں ہے لیکن
مسٸلہ دسترس کا تھوڑی ہے
Hin@_Noor🖤🥀

Hin@_Noor
 

ابھی ع لکھوں تو تُو سوچے مجھے
ش لکھوں تو تیری نیند اڑے
ق لکھوں تو تجھے کچھ کچھ ہو
عشق لکھوں تو ہو جائے تجھے
Hin@_Noor🖤🥀

Hin@_Noor
 

یہ سوچ کر کہ غم کے خریدار آ گئے
ہم خواب بیچنے سر بازار آ گئے
آواز دے کر چھپ گئ ہر بار زندگی
ہم ایسے سادہ دل تھے کہ ہر بار آ گئے
Hin@_Noor🖤🥀

Hin@_Noor
 

سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں
سواس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں
بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں
یہ بات ہے تو چلوبات کرکے دیکھتے ہیں۔
Hin@_Noor🖤🥀

Hin@_Noor
 

ہم نے جس جس کو بھی چاہا ترے ہجراں میں، وہ لوگ
آتے جاتے ہوئے موسم تھے، زمانہ تُو تھا
اب کے کچھ دل ہی نہ مانا کہ پلٹ کر آتے
ورنہ ہم دربدروں کا تو ٹھکانہ تُو تھا
Hin@_Noor🖤🥀

Hin@_Noor
 

تم محبت بھی موسم کی طرح نبھاتے ہو
کبھی برستے ہو کبھی اک بوند کو ترساتے ہو
پل میں کہتے ہو زمانے میں فقط تیرے ہیں
پل میں اظہار محبت سے مکر جاتے ہو
Hin@_Noor🖤🥀

Hin@_Noor
 

نہ جھٹکو زلف سے پانی یہ موتی ٹوٹ جائیں گے
تمہارا کچھ نہ بگڑے گا مگر دل ٹوٹ جائیں گے
Hin@_Noor🖤🥀

Hin@_Noor
 

میں پہن کہ پائل پاؤں میں
تیرا رستہ دیکھوں گاؤں میں.a5
Hin@_Noor🖤🥀

Hin@_Noor
 

منزلئں بهی اس کی تهی راستہ بهی اس کا تها
اک میں اکیلى تهى کافلہ بهی اس کا تها.
ساتھ ساتھ چلنے کی سوچ بهی اس کی تهی
پهر راستہ بدلنے کا خیال بهی اس کا تها
.
آج میں اکیلى ہوں تو دل یہ سوال کرتا هے
لوگ تو اس کے تهے کیا خدا بهی اس کا تها.
Hin@_Noor🖤🥀

Hin@_Noor
 

دستِ ضروریات میں بٹتى چلى گئ
میں بے پناہ شخص تھى، گھٹتى چلى گئ
پیچھے ہٹى میں راستہ دینے کے واسطے
پھر یوں ہوا کہ راہ سے ہٹتى چلى گئ.
Hin@_Noor🖤🥀

Hin@_Noor
 

تم نے دیکھے ہیں کبھی درد کو سہتے ہوۓ لوگ
بھیگی آنکھوں سے "سب اچھا ہے" کہتے ہوۓ لوگ
کوئی منزل ہے نہ رستہ ہےنہ امیدنہ آس
وقت کے دھارے میں بے طرح سے بہتے ہوۓ لوگ
Hin@_Noor🖤🥀

Hin@_Noor
 

کسی کی جان بچاتے ہوئے مروں گى میں...
حلال راستہ ڈھونڈو گى خودکشی کے لئے...!!!
Hin@_Noor🖤🥀

Hin@_Noor
 

اسی جگہ پر جہاں کئی راستے ملیں گے
پلٹ کر آئے تو سب سے پہلے تجھے ملیں گے
اگر کبھی تیرے نام پر جنگ ہو گئی تو
ہم ایسے بزدل بھی پہلی صف میں کھڑے ملیں گے
Hin@_Noor🖤🥀

Hin@_Noor
 

اُنہیں راستوں نے جن پرکبھی تم تھے ساتھ میرے
مجھے روک روک پُوچھا_____ تِرا ہمسفر کہاں ہے!!
Hin@_Noor🖤🥀

Hin@_Noor
 

دل میں بھولی ہوئی یادوں کا اک کہرام مچا کر
بڑی معصومیت سے بیت جاتے ہو نومبر تم
Hin@_Noor🖤🥀

Hin@_Noor
 

اہل محفل پہ کب احوال کھلا ہے اپنا
ہم بھی خاموش رہے اس نے بھی پرسش نہیں کی
ہم کہ دکھ اوڑھ کے خلوت میں پڑے رہتے ہیں
ہم نے بازار میں زخموں کی نمائش نہیں کی
Hin@_Noor🖤🥀