Damadam.pk
Hina.Khan44's posts | Damadam

Hina.Khan44's posts:

Hina.Khan44
 

ہر اِنسان میں خُوبی اور خامی دونوں موجود ہوتے ہیں بس فرق اتنا سا ہے کہ جو تراشتا ہے اُسے خُوبی نظر آتی ہے اور جو تلاشتا ہے اُسے خامی نظر آتی ہے.

Hina.Khan44
 

جب آنکھوں سے سجدے بہنے لگیں تو قبولیت کے سمندر میں ضرور ہلچل ہوتی ہے.

Hina.Khan44
 

مُجھے اچھا لگتا ہے!
کھڑکیوں سے جھانکتی اُداسی کو
درد کی بے لباسی کو
شام کے دریچے میں پھینک کر
ویرانے میں چلنا،
مدّھم سی روشنی میں
بُجھے ستارے گِننا!
مُجھے اچھا لگتا ہے!

Hina.Khan44
 

بےشک تُم تنہائی میں کسی کی بُرائی کرو
لیکن چار گواہ پھر بھی تمھارے ساتھ ہیں
آنکھیں
دِل
کان
ہاتھ

Funny joke
H  : 😂😂😂😂😅😅😅😅 - 
Hina.Khan44
 

آپ کے ارد گرد کوئی پریشان حال،مصیبت زدہ یا مجبور ہے تو یہ نہ سوچیں کہ یہ اسکی آزمائش ہے
بلکہ یہ آپ کے ایمان کی بھی آزمائش ہے۔۔۔
🖤🍂

Hina.Khan44
 

#وہ_جورب_ہےوہی_سب_ہے
وہ ذرے ذرے سے واقف ہے، اس سے بھی جو رات کے اندھیروں میں چپکے سے کسی ظلم کا شکار ہو کر روتاہے۔ وہ جو فریادی ہے، لیکن اس کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے۔ اس فریاد پر یقین کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ وہ رب جانتا ہے کہ کس کی روح اذیت میں ہے اور اس کی وجہ کون ہے۔رب متوجہ ہے، وہ یاد رکھتاہے، وہ حساب رکھتاہے، وہ بھولتا نہیں ہے۔

Hina.Khan44
 

وہ بہـت خـوش رہتی تھی
اتنی خـوش کـہ لوگ اُسـں کو دیکھ کـر
اُسکـی جیسی زندگــی گزارنـے کی حسـرت کیا کرتـے تھـے
اور پھر اُس نـے خـود کُشـی کر لـی
آس پاس کـے لوگوں کو دُکھ سـے زیادہ حیـرت تھی
کـہ ایسی زندگــی اور ایسا فـرار....؟؟
پھـر اُس کی ڈائری ملی
تو عقدہ کھُلا کہ زندگیاں آسان کسی کی نہیں ہوتیں
بس اپنی اپنی اداکاری ہوتی ہـے
کوئی جھیـل جـاتـا ہــے....
اور کسی کی برداشت کی حـد ختـم ہو جاتی ہــے
🖤🍂

Hina.Khan44
 

شام کے اجالوں پر
اپنے نرم ہاتھوں سے
کوئی بات اچھی سی
کوئی خواب سچا سا
کوئی بولتی خوشبو
کوئی سوچتا لمحہ
جب بھی لکھنا چاہو گے
سوچ کے دریچوں سے
یادوں کے حوالوں سے
میرا نام چھپ چھپ کر
تم کو یاد آئے گا
ہاتھ کانپ جائیں گے
شام ٹہر جائے گی۔۔!!!!
🖤🍂

Funny joke
H  : 😂😂😂😂😅😅😅 - 
Hina.Khan44
 

پتہ ہے سب سےزیادہ تکلیف دہ کیا ہوتا ہے؟
مانوس لہجوں کا بدل جانا۔۔۔۔
جانی پہچانی نگاہوں کا پھِر جانا۔۔۔۔
اپنائیت کو اجنبیت کا سفر طے کرتے دیکھنا ــــ
🖤🍂

Hina.Khan44
 

اداکاری ___ بڑا دکھ دے رہی ہے
میں سچ مچ مسکرانا چاہتی ہوں۔۔
🖤🍂

Hina.Khan44
 

تکلیف کی اِنتہاء یہ ہــــے - کـــہ
آپ تکلیف دینے والے سے نفرت بھی نا کر سکیں۔۔۔
🖤🍂

Hina.Khan44
 

بچھڑ کر وہ خوش ہے۔۔۔اتنا کافی ہے
وہ کتنا خوش ہے؟؟؟
یہ مت بتا میں رو پڑوں گی۔۔۔
🍂

Funny joke
H  : 😅😅😅😅😂😂😂😂 - 
Hina.Khan44
 

تمھیں پتہ ہے مجھ سے ...
تمھاری آنکھوں میں کیوں
نہیں دیکھا جاتا ...
تمھاری آنکھوں میں سورج سی
شعاعیں پوشیدہ ہیں..
یہ مجھے تمھاری آنکھوں میں
نظر اٹھا کر تکنے سے روکتی ہیں...
جب جب تمھاری آنکھوں میں
دیکھنے کی کوشش کرتی ہوں
نظر خودبخود جھکنے لگتی ہے۔۔۔
🖤🍂

Hina.Khan44
 

اور خوبصورتی سفید رنگ کی محتاج نہیں ہوا کرتی!!🔥
Kh

Hina.Khan44
 

تماشہ یہ بھی ہے کہ تماشائی اپنے ہیں...🤫

Hina.Khan44
 

کوئی تو ہو جو گھبرائے میری خاموشی سے💔
Kh

Hina.Khan44
 

اللہ ساری الجھنوں کو سلجھا دیں ناں پلیز 😥😔😔😔