خاموش اداسی ! --- ستمبر کی رکی ٹھہری ہوئی خاموش شاموں میں خِزاں کے ذرد پتوں کا لبادہ اوڑھ کے اکثر بِناں آہٹ کئیے دل میں اُداسی یوں اُترتی ہے تھکا ہارا مسافر کوئی جیسے گھر کو لوٹ آئے۔ ستمبر کی رکی ٹہری ہوئی خاموش شاموں میں۔ 🍁
سمندر میں دوہزار میٹر نیچے گئے تو اللہ کی کس نشانی نے سائنسدانوں کو حیرت زدہ کرڈالا ! سمندر میں دو کِلومیٹر گہرائی میں جائیں تو مکمل اندھیرا ہے کیونکہ سُورج کی ایک کِرن بھی یہاں نہیں پہنچتی۔اندھیرا اتنا ہے کہ انسان کو اپنا ہاتھ تک دکھائی نہیں دیتا۔ لیکن اس مکمل اندھیرے میں بھی چھوٹی چھوٹی روشنیاں آپ کو نظر آتی ہیں۔ یہ سمندر کی اس تاریک اور گہری دنیا کا "بایو لُومی نس زون "ہے جس میں خودبخود روشن ہونے والی سمندری مخلوق رہتی ہے۔ اب چودہ سو سال پہلے قرآن کی سورہ النُور کی آیت چالیس کا ترجمہ پڑھیں "جیسے گہرے سمندر میں تاریکی۔ تہہ در تہہ اندھیرا ہے جب کوئی اپنا ہاتھ نکالے تو اسے اپنا ہاتھ بھی دکھائی نہ دے۔ اور جس کو اللہ روشنی نہ دے اسکو روشنی نہیں مل سکتی"❣️ سبحان اللہ ۔
اسےکہناستمبر جا رہا ہے شامیں سہانی لگنےلگی ہیں دهوپ کی تپش ٹھنڈی ہو رہی ہے پرندوں کی ہجرت___پرتول رہی ہے دل بےوجہ اداس رہنےلگا ہے ہر آہٹ پہ چونکتا ہے انگوروں کےپتےلال ہوکرجھڑنےلگے ہیں بادل، بارش، کالی گھٹاشرارت چھوڑ چکی ہے ہوا میں دهوپ اور ساون کی نمی ہے گلاب تھک رہے ہیں موسمی پودے کیاریوں میں ڈهےرہے ہیں شاید نئی پنیریاں لگنےکا موسم آگیا ہے کہ ستمبر جا رہا ہے...🍁
حکومت پنجاب میں جب سے مریم نواز عہدہ برہ ہوئی ہے جب سے پنجاب میں صفائی کا نظام بہت بہتر ہوا ہے، اور پتنگ بازی کی روک تھام بہت بہتر طریقے سے ہوئی ہے ، ۔ 👍ٹیم کی اعلی کار کردگی ہے ،