کسی بھی یاد سے کسی بھی اولین محبت کی یاد سے چھٹکارا حاصل نہیں ہو سکتا، جیسے ایک مویشی کے بدن پر اس کے مالک کا نشان دہکتے ہوئے لوہے سے داغ دیا جاتا ہے، کہ یہ دائمی طور پر فلاں کی ملکیت ہے، ایسے ہم بھی داغے جاتے ہیں لاکھ انکار کریں، کسی اور کے عشق کا اقرار کریں، لیکن ہمارے بدن پر داغے گئے نشان اعلان کرتے ہیں کہ ہم تو فلاں کی ابدی ملکیت میں ہیں. رائٹر: مستنصر حسین تارڑ ناول: الاسکا ہائی وے
*اللہ کی محبت سمندر کی گہرائیوں سے بھی زیادہ* *گہری ہے اور اس کا رحم آسمانوں کی وسعتوں سے* *بھی بڑھ کر ہے۔ وہ ہر لمحہ، ہر قدم پر تمہارے* *ساتھ ہے، تمہیں بس اپنے دل میں یقین کا* *چراغ روشن رکھنا ہے۔ جب تم اللہ پر بھروسہ* *رکھو گے، تو اس کی محبت اور رحمت تمہیں ایسے* *ڈھانپ لے گی جیسے بادل زمین کو اپنی* *چھاؤں میں لے لیتے ہیں، اور تمہارے ہر دکھ کو ایسے* *مٹا دیا جائے گا جیسے سورج اندھیروں کو* *ختم کر دیتا ہے۔ ❤️ 💯* *Beshak*👍🏻❤️💯