ملتان میں مدفون بزرگان دین اور اولیاء کرام کو گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لئے پاکستان کے کونے کونے سے زائرین یہاں کھنچے چلے آتے ہیں ان میں سے ایک اہم ترین بزرگ شاہ رکن عالم ہے جو حضرت بہاء الدین زکریا کے پوتے ہیں اور ان کے والد صدر الدین عارف ہیں اور والدہ ریاستی بی بی پاک دامن کے نام سے مشہور ہیں جو کہ حضرت بہاؤ الدین زکریا سے خاص رغبت رکھتی تھی اور حافظ قرآن تھی تلاوت قرآن پاک سے خاص عقیدت تھی اور روزانہ ایک قرآن پاک پڑھتی تھیں۔ شاہ رکن عالم 9 رمضان 649 ہجری میں پیدا ہوئے آپ کی پیدائش کے موقع پر آپ کے دادا حضرت بہاؤالدین ذکریا نے غرباء و مساکین میں زرو جواہر تقسیم کئے اور عقیقہ کے موقع پر سر کے بال تراشے گئے جو کہ اب تک متبرکات میں محفوظ ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کی ولادت غوثیہ خاندان کے لیے کتنی اہمیت کی حامل ہے
شہراولیاء ملتان پاکستان کا قدیم ترین اور ملک کا ساتواں بڑا شہر ہے۔ملتان دو بڑے صحراؤں تھل اور چولستان کے درمیان دو بڑے ٹیلوں کے درمیان میں واقع ہے پانچ ہزار سال پرانا یہ شہر پنجاب کے پانچ دریاؤں کے قریب دریائے چناب کے موڑ کی گولائی پر آباد ہے۔مرکزی شہر ایک ٹیلے پر واقع ہے جس کے نیچے صدیوں کی راکھ دبی ہے ۔تاریخ کے صفحات پر ملتان جگمگاتا نظر آتا ہے۔لیکن اس کی شہرت صوفیاء کرام کی وجہ سے ہی ہے۔ ملتان علم و دانش کا گہوارہ ہے اس لیے ہر طرف سے ارباب فاضل ملتان شہر کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں "ملتان ایک ایسا آسماں ہے جہاں پر ارباب کمال چمکتے ہیں "