تم کیا جانو اُسکی آواز ، اُسکی ہنسی ، اُسکا
۔ قہقہہ کس قدر خوبصورت ہے
💜
۔
✨ # حور
کیااا کسی کو گھنٹوں بیٹھ کر بے مقصد سوچنا بھی محبت ہے ؟؟
🥀
۔
✨ # حور
میں نے کبھی خود کو اِس خوش فہمی میں نہیں رکھا کہ میری کمی کسی کو اداس کر دے گی یا میرا غائب ہو جانا کسی کے لیے تکلیف کا باعث بن سکتا ہے ، کیونکہ میں جانتی ہوں آپ بہتر ہیں تو آپ سے بہترین متبادل بھی ڈھونڈ لیے جاتے ہیں ۔
🤍
۔
✨ # حور
تمہیں الوداع کہنے کے لئے ننانوے خطوط لکھنے پڑیں گے اور سوویں خط میں لکھوں گی کہ " مت جاؤ " ۔
🤍
۔
✨ # حور
دیر سے آتے ہیں مجھے لوگ سمجھ میں
اور اِس بات سے مجھے اکثر نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔
🤍
✨ # حور
وہ مستقبل جس کی فکر آپکو ہلکان کیے ہوئے ہے ، اگر آپ اُس کا حصہ ہی نہ ہوئے تو ؟؟
🤍
۔
✨ # حور
حساس ہونا بھی بہت خطرناک ہے ، انسان ایسی باتوں پہ گھنٹوں سوچتا رہتا ہے ، جن کا کوئی مطلب نہیں ہوتا ، جن کا کوئی مقصد نہیں ہوتا ۔
🤍
۔
✨ # حور
کیا ضروری ہے ؟
کہ ہر روز ملیں ہم دونوں
ہم جہاں گاؤں بسائیں
وہاں اک "جھیل" بھی ہو ؟
کیا ضروری ہے ؟
محبت تیری " تکمیل" بھی ہو ؟
🤍
۔
✨ # حور
میری ہمیشہ سے خواہش ہے کہ کسی کی زندگی میں میری موجودگی شدید گرمی میں کسی غریب گھر کے وسط میں لگے گھنے درخت کے سائے جیسی ہو ۔
مجھے لوگوں کے دلوں پر بھاری ہونے سے بہت خوف آتا ہے ، میں چاہتی ہوں کہ جب میری موجودگی سے کسی کا دل تنگ ہونے لگے تو اللہ مجھے اُنکی زندگی سے ایسے نکال دے جیسے مکھن سے اُس بال کو باہر نکال پھینکتے ہیں جو اُسکی سفیدی کو داغ لگا رہا ہوتا ہے ۔
🤍
۔
✨ # حور
ہر خواہش پوری ہو ، یہ ضروری تو نہیں ۔۔
🤍
۔
✨ # حور
بعض اوقات انسان کی سب سے بڑی پریشانیوں کی وجہ ہی اُسکی کوئی خوبی ہوتی ہے ۔
🤍
✨ # حور
کچھ صلے اِس جہان کے لیے نہیں ہوتے ۔
🤍
۔
✨ # حور
تم سمجھتے ہو تمہارے جانے سے میرا کچھ نہیں گیا
میں تمہیں بتاؤں ؟؟؟
میرا دل مرکز سے ہٹ کر کہیں پسلیوں میں اٹک گیا ہے ۔
🤍
۔
✨ # حور
عالم الغیب کے تو کُچھ اور ہی راز ہیں
!!لیکن
مُجھے لگتا ہے کہ ؛
اگر ہم ایک ساتھ ہوتے تو دُنیا کے بہترین ساتھی ہوتے ۔
🤍
۔
✨ # حور
محبتوں کو اپنانے سے ڈر نہیں لگتا
اُن کے بچھڑ جانے سے ڈر لگتا ہے
🤍
۔
✨ # حور
! یہ بھی ضرورت ہے
، کہ جب تُم تَھک جاؤ
تو ایک پناہ گاہ مُیسر ہو
جہاں تُم سُکون محسوس کرو
وہ پناہ گاہ
کوئی مَن پَسند اِنسان
مترنم لہجے میں کِسی کا وائس میسج
خاص تُمہارے لیے لی گئی
کِسی کی مُسکراتی تصویر
! یا کوئی
خُوبصورت یاد بھی ہو سکتی ہے۔
! یاد رکھو
، یہ عام سِی چیزیں بھی
کِسی خزانے سے کم نہیں ۔
💜
۔
✨ # حور
ہمیں خوشی سے کہیں زیادہ سکون کی ضرورت ہوتی ہے ۔
💜
۔
✨ # حور
تم سے ملنے کو جو میں روز پڑھا کرتی تھی
اب بچھڑنے ہی نہیں دیتیں وہ آیات مجھے
🤍
۔
✨ # حور
یہ دنیا بہت خوبصورت اور پُرامن ہو سکتی ہے اگر ہر انسان دوسرے انسان کو زندگی گزارنے کا وہی حق دے جو وہ اپنے لیے چاہتا ہے ۔
🌸
۔
✨ # حور
! جمعہ کا دن ہے
، اے مالکِ کُن فیکون
سب کی مشکلیں آسان فرما ۔
💜
۔
✨ # حور
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain