Damadam.pk
Hoorkhan's posts | Damadam

Hoorkhan's posts:

Hoorkhan
 

! لڑکی
تم محبت ہو اور تمہارے ساتھ رہنے والے پر فرض ہے کہ وہ تم پر نظمیں لکھے ؛
! یعنی مجھ پر
💜
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

خدا نے جس قدر محبت تمہارے لیے میرے دل میں جمع کر رکھی ہے تمنا ہے کہ اس قدر الفاظ کا ذخیرہ بھی مجھے عنایت کیا جائے ۔
تاکہ ہر دن ایک نئے انداز سے محبت کی وجہ اور کائنات کے حُسن اور اپنی خوشی کو تمہاری قربت سے منسوب کر سکوں ۔
💜
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

جو شخص آپ کے ذہن کی دیواروں میں پیوست ہو جائے وہ خون کی طرح رگوں میں سرائیت کر جاتا ہے ، یہ کہنا کہ اسے بھول جائیں گے ایک مذاق کے سوا کچھ نہیں ہے ۔
🤍
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

زندگی ہمیشہ ایک سا رنگ نہیں رکھتی ۔
کبھی یہ اتنی مہربان ہو جاتی ہے
کہ یوں لگتا ہے
کائنات میں کوئی غم نہیں
اور کبھی یہ یوں رُخ بدل لیتی ہے ۔
جیسے مسکراہٹ کبھی اس کا حصہ ہی نہ رہی ہو ۔
🤍
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

ایک مضبوط دل کا ہونا بہت ضروری ہے ، جینے میں آسانی رہتی ہے ۔
🤍
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

محبت بہت اچھا جذبہ ہے ہاں مگر انسان اچھے نہیں ہیں ۔
🤍
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

! سنو پیارے
تو کیا تمہارے لئے یہ کافی نہیں کہ جس لمحے تمہاری آواز میری سماعت سے ٹکرائے میں بے ساختہ مسکرا دیتی ہوں ۔
💜
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

ہم کچھ لوگوں سے بغیر ملاقات کیے بھی محبت کر سکتے ہیں ، یہی روح کی روح سے کشِش کہلاتی ہے ۔
~عربی کہاوت
💜
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

! سنو پیارے
میں لاکھوں لوگوں سے زیادہ نڈر ، دلیر اور باہمت ہوں ۔
اِسکے باوجود تمہاری محبت کے معاملے میں میرا دل سہمے ہوئے ، کمزور اور غمزدہ بچے کی مانند ہے ۔
💜
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

اگر میں تم سے محبتوں کا
شمار چاہوں تو کیا کہو گے ؟
بہت ہی بےتاب زندگی ہے
قرار چاہوں تو کیا کہو گے ؟
جو کہہ رہے ہو کہ مان دیکھو
میں جان مانگوں تو کیا کہو گے ؟
ہزار باتیں ہیں وجہ وحشت
جو وحشتوں میں ساتھ مانگوں
تو کیا کہو گے ؟؟
🤍
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

! پیارے
میری دعا ہے کہ
زندگی بھر یہ آسماں تجھ کو کسی آفت میں مبتلا نہ کرے ۔
💜
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

میں جب تم سے پوچھوں کہ کیسی لگ رہی ہوں ۔ ؟
تو تم پر لازم ہے کہ بولو
"میری لگ رہی ہو"
یہ پیاری لگ رہی ہو کیا ہوتا ہے۔۔۔؟؟
🙄🌸
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

! اے پیارے شخص
تیرا انتظار ، انتظار ہی رہا ۔
🤍
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

اگر کوئی نئے کپڑے پہن کر اداس ہو تو اسے ہونے دیجیے گا ، طنز مت کیجیے گا کہ عید ! پر بھی خوش نہیں ہو
سب کے پاس سب نہیں ہوگا ۔
کسی کی باپ کے بغیر پہلی عید ہوگی ، کسی کی ماں کے بغیر ، کوئی ماں باپ کا اکلوتا ہوگا تو کسی کے پاس دوست نہیں ہوں گے ۔
خوشی کو بانٹنے کے لیے ، اس میں اضافہ کرنے کے لیے ، اگر ہو سکے تو کچھ ایسا پوسٹ مت کیجیے گا جسے دیکھ کر کوئی احساسِ کمتری میں مبتلا ہو جائے ۔
”ہر کسی کی عیدیں ایک جیسی نہیں ہوتیں “
آپ کے پاس نعمت ہے ، آپ لطف اندوز ہوں ، ! الحمدللہ کہیں
🤍
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

زندگی آپ کے اُسی وصف کا امتحان لیتی ہے جو آپکے اندر موجود ہو ، میرے اندر محبت تھی ۔
🤍
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

ہر عید پچھلی عید کی طرح نہیں ہوتی
کچھ وہ خوشیاں نہیـــں ہوتی ، کچھ اپنے نہیں رہتے
اور کچھ وہ رشتے نہیں رہتے جن سے ہماری خوشیاں وابستہ تھیں ۔
🤍
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

! اے پیارے شخص
مجھے اِس بار تم سے عید ملنے قبرستان جانا پڑے گا ۔
🤍

Hoorkhan
 

اَن گنت دُعاؤں ، نيک تمناؤں اور پُرخلوص جذبات كيساتھ حور خان کی طرف سے سب کو
عیــــــــــدالفطر مبارکــــــــ
💜✨

Hoorkhan
 

، سوچتی ہوں آسمان پہ جاؤں
جا کہ دیکھوں زرا
ایسا کیا ہے وہاں ؟؟
جو میری روح کو ٬ دل کو
بے تاب کیے ہوۓ ہے ۔
، کچھ تو ہے کچھ بہت انوکھا
جو ہر روز مجھے اپنی اوور کھینچتا ہے ۔
اس پہیلی کو سلجھانا پڑے گا ۔
کسی روز آسمان پہ جانا پڑے گا ۔
🤍
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

چُھپ جانا پُر مسرت ہے اور تلاش نہ کیا جانا
!! اِک سانحہ
🤍
۔
✨ # حور