مجھے نہیں پتا تھا کہ میں تمہاری کمی کو محسوس کرونگی مگر اب میرا وجود تمہاری کمی کو شدت سے محسوس کر رہا ہے میں بس دن بھر تمہاری راہ دیکھتی ہوں نا جانے کتنی بار میں کھڑکی میں جاتی ہوں مگر ہر بار مایوسی کے ساتھ لوٹتی ہوں تم مجھے دکھائی نہیں دیتے میری بینائی دن بہ دن کم ہوتی جا رہی ہے تمہاری راہ تکتے سنو ! اب تو لوٹ آؤ 🤍 ۔ ✨ # حور
تمہارے پاس حسین مسکراہٹ ، دلکش آواز ، خوبصورت چہروں والے لوگ ہو سکتے ہیں لیکن اُن کا دل یوں نہیں دھڑکتا ہو گا جیسے میرا تمہارے لیے دھڑکتا ہے ۔۔۔۔۔ تھا ۔۔۔۔۔ رہے گا ۔ 💜 ۔ ✨ # حور
کیا کر رہے ہو ؟ فی الحال آپ کا ورد (مکمل اطمینان تھا) "کارِ ثواب ہے کیا ؟" وہ مسکرائی ۔ "ثواب تو نہیں مگر خوشی کی وجہ ہے " اور "یہی خوشی حاصلِ زندگی ہے" 💜 ۔ ✨ # حور
ایسی کڑاکے کی سردی پڑنا شروع ہو گئی ہے کہ جس میں بندہ صرف لحاف میں بیٹھ کے کافی پئیے کاجو کھائے من پسند لوگوں سے گپیں لگائے چائے ، کافی خود ہی بن کے سامنے آجائے فراغت ہی فراغت ہو آتش دان جلتا ہو دور کہیں کوئی گیت بجتا ہو چلغوزے کے چھلکوں کی کھنک ہو مونگ پھلی کی مہک ہو گرم کافی کا مگ ہاتھ میں لے کے بھاپ اڑنے کا نظارہ ہو اسی بھاپ میں سارے دکھ تکلیفیں غم اڑا دیے جائیں ۔ پستہ کاجو برستی بارش لمبی راتیں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ میں صرف آتش دان کی روشنی اور اپنوں کا ساتھ ہو زندگی مکمل ہے یار 💜 ۔ ✨ # حور
وہ جب سامنے آ جائے تو میری آنکھیں سارے مناظر دھندلے کر دیتی ہیں اور فقط اُس کے تابع ہو جاتی ہیں ، میں اسے دیکھتی ہوں اور دل سے کہتی ہوں ۔ میری ساری بے لوث کی گئی نیکیوں کا صلہ ! ہو تم 💜 ۔ ✨ # حور
کتنا اچھا لگتا ہے نا دسمبر کی اِس سرد رات میں کھڑکی کے پار چاند کو دیکھتے ہوئے کسی ! کے بارے میں سوچنا مسکرانا اور مسکرا کر انگلیوں پر دن گِننا کہ اتنے دن کا ہجر کاٹ لیا ہے ! اب تو وصال کے دن قریب ہیں ۔ 💜 ۔ ✨ # حور