کبھی دل یونہی بیٹھے بٹھائے بالکل سرد پڑ جاتا ہے ، میز پہ پڑے چائے کے کپ سے بھاپ ختم ہو جاتی ہے ، ڈائریوں کے صفحات پھڑپھڑاتے خود ہی خاموش ہو جاتے ہیں ، کتابوں پہ جمی دھول آنکھیں دکھاتی ہے ، گلدان میں سجے سوکھے پھول زمین بوس ہو جاتے ہیں ، صبح کے اجالے شام کی اداسی میں ڈھلتے ہیں ، میں چپ چاپ بیٹھی رہتی ہوں ، میری خاموشی پہاڑوں پہ بیٹھی کوئلوں کو اداس کرتی ہے ۔ ! "مجھے تم یاد آتے ہو" 🤍 ۔ ✨ # حور
اپنی زندگی میں کسی ایسے شخص کا انتخاب/تلاش کریں جو یہ تسلیم کرتے ہوئے نہ ڈرے کہ وہ آپکو یاد کرتا ہے اور اُسکا سب سے بڑا خوف آپکو کھونا ہے ایسا شخص جسے آپکی خامی آپکی کمزوری نہ لگے جسکے لئے آپکی خوبصورتی نہیں آپ اہم ہوں ۔ 🤍 ۔ ✨ # حور
لوگ پاگل پن کہیں یا جنون لیکن تجھے مرکز مان کے ہم تیرے گرد دائرے کی طرح کھینچے چلے گئے ۔ محبت قید نہیں ہوتی لیکن اچھا لگتا ہے یار اس دائرے سے باہر نہ نکلنا اور کسی اور کو اسے پار نہ کرنے دینا پھر چاہیے دنیا کھڑوس کہے یا ایٹیٹیوڈ کچھ خاص جگہیں خاص لوگوں کے لیے ہی ہوتیں ہیں جیسے میرا یہ دل ۔ 💜 ۔ ✨ # حور