Damadam.pk
Hoorkhan's posts | Damadam

Hoorkhan's posts:

Hoorkhan
 

"کچھ جگہیں بھی چاہنے والوں سے منسوب ہوتی ہیں"
وہ پہلا سفر جو ہم نے ایک ساتھ کیا
!مجھے ہمیشہ یاد رہے گا
وہ پبلک پارک جہاں ہم نے آفتاب کے ڈوبنے کا منظر اپنی آنکھوں میں اترتے دیکھا
گاؤں کی وہ سیدھی سڑک جس پہ
تیرے میرے قدموں کے نشان گہرے ہو چکے ہیں
ہمیں کبھی بھلا نہیں پائے گی
ہر وہ جگہ جو تم سے منسوب ہے
!دل کے کسی خانے میں روشن رہنے والی ہے
رابعہ ساجد
🤍
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

ہمارے پاس محبت ہے اور کچھ بھی نہیں ۔
🤍
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

دنیا والوں کو مجھ سے بس ایک ہی گلہ ہے " تم "
🤍
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

ایک چیز جو کبھی نہ ملی ہو ، اس کا صدمہ نہیں ہوتا لیکن جب کوئی نعمت ملنے کے بعد چھین لی جائے تو اس کا غم شدید بلکہ شدید تر ہوتا ہے ۔
🖤
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

تمہیں یہ سن کے حیرانی تو ہو گی
تمہارے بِن میں اب جینے لگی ہوں
🤍
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

میرے لیے ہمیشہ باعثِ مسرت لمحہ تُمہارے چہرے کا دیدار رہتا ہے ۔۔
💜
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

محبت میں سب طاقتیں ہوتی ہیں ، صرف بھولنے کی قوت نہیں ہوتی ۔
🤍
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

ہر شخص خواب دیکھتا ہے
میں بھی دیکھ سکتی ہوں
! مگر
میں تمہیں دیکھتی ہوں
🤍
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

! ناجانے کیوں
لیکن مجھے لگتا ہے
تم میرے آس پاس ہی ہو
کیا واقعی ایسا ہے ؟؟
🤍
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

زندگی کی کتاب میں
سنو ! اے شہزادے
میرے لیے ممکن ہوتا
میں محبت کے متبادل
تمہارا نام لکھتی ۔
💜
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

اس جہانِ لا مکاں میں میرے مسکرانے کی تمام وجوہات میں سب سے وجیہہ اور دل پسند وجہ تم ہو ۔
💜
✨ # حور

Hoorkhan
 

میرے حساب کتاب کی نہیں ہے یہ دنیا
ایسا کرو ، یہ دنیا تم رکھ لو اور مجھے اپنی دنیا میں بسا لو ۔
🤍
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

میرا دھیان کہیں بھی ہو ، سوچ کے تمام زاویوں پر تُمہارا عکس چھایا رہتا ہے ۔۔
💜
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

ماما کہتی ہیں کہ ؛ ضروری تو نہیں زندگی کے سبھی خانے بھر جائیں ، کوئی خالی بھی رہنے چاہئیے ، اگر سارے ہی خانے بھر جائیں تو زندگی میں ہی "جنت" سا گمان ہونے لگتا ہے،
تمہاری کمی بھی مُجھے اِسی لیے دی گئی کیوں کہ ؛ تمہاری رفاقت میں بھی مُجھے جنت سا گمان ہوتا تھا ! ۔ "
🤍
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

" یاد تو باقی رہ جاتی ہے ہمارے درمیان اب کوئی تعلق نہیں ، ہم ایک دُوسرے سے کوسوں دُور اپنی اپنی زندگی میں مصروف اِک دُوسرے سے فرار ہیں ، نہ تو ایک دُوسرے کی تصاویر پاس رکھتے ہیں اور نہ انہیں دیکھتے ہیں ، نہ ایک دُوسرے کو بھیجے گئے مُحبت کے پیغامات پڑھتے ہیں اور نہ انہیں سُنتے ہیں ، ایک دُوسرے کے ذکر پہ دِل دُکھتے ہی بات بدل دیتے ہیں ، مگر یاد ۔۔۔ یاد تو باقی رہ جاتی ہے !!
🤍
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

تمہاری باتوں میں کوئی مسیحا بستا ہے یارر ۔
💜
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

مجھے تمہارے ساتھ
تخّیل کی دنیا میں جینا اچھا لگتا ہے
! کیونکہ
اس دنیا میں
میرے اور تمہارے سوا کوئی بھی تیسرا انسان موجود نہیں ہوتا ۔
💜
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

میں تمہارا چہرہ دیکھتی ہوں اور حیران ہوتی ہوں کہ میں نے تو کبھی ایسی کوئی نیکی نہیں کی جس کے بدلے میں مجھے تم جیسا انعام دنیا میں ہی مل جائے ۔
❤️
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

میں تُمہیں اللّٰه کے سپُرد کرتی ہُوں شہزادے جِس کے پاس رکھی ہوئی امانتیں کبھی ضائع نہیں ہوتیں ۔
🤍
۔
✨ # حور

Hoorkhan
 

تمہیں سُننا ذہنی سکون
اور تمہیں دیکھنا دِلی سکون ہے
حقیقتاً یہ کہ
تم میری زندگی کے پنوں پہ سکوں کا اکلوتا باب ہو ۔
💜
۔
✨ # حور