بعض دفعہ کسی کے نظروں کے حصار میں رہنے کی بھی عادت سی ہو جاتی ہے ۔۔
💜🥀🙈
۔
✨ # حور
میرے ذہن کے نقشے پہ تمہاری تصویر کا اُبھرنا میری تپتی آنکھوں کو بہت ٹھنڈک دیتا ہے ۔
💜🥀
۔
✨ # حور
اور تمہاری ہنسی سات سُروں سے مختلف کوئی عجوبے سا آٹھواں سُر ہے جو جب "لگتا" ہے تو میری دنیا میں جلترنگ سا سماں رہتا یے
مسکراتے رہا کرو یارر 😍
💜🌸
۔
✨ # حور
چاہے جانے کا احساس اس دنیا کا سب سے
! خُوبصورت احساس ہے
💜😍
۔
✨ # حور
میں تھک گئی ہوں یار
کسی بھی چیز کے بارے میں سوچنا نہیں چاہتی
سوائے اس کے کہ تمہاری گود میں سر رکھ دوں ، تمہارے ہاتھوں کو اپنے سر پر محسوس کروں اور ہمیشہ ایسا ہی رہے
💜🌸
تم آ جاؤ نااااااا 🙈😍
۔
✨ # حور
! میرا من کرتا ہے کہ تم سے کہوں
میری پیشانی کو تمہارا بوسہ درکار ہے
ایک بوسہ کہ روح میں گھر کرتی اداسی باہر آئے
یوں جیسے ٹھنڈی پٹیوں سے تپتے جسم کو آرام ملتا ہے
میں اعتراف کرنا چاہتی ہوں کہ
تمہارا لمس مسیحائی کے اعلیٰ درجے پر ہے
💜🌸
✨ # حور
مجھے اپنے تصورات سے بے حد محبت ہے ۔۔۔ یہ مجھے تمہارے سنگ باندھ دیتے ہیں یار
💜🌸✨
۔
✨ # حور
پتہ ہے !!
لوگ لفظوں کی ساحرہ کہتے ہیں مجھے
مگر میں چاہتی ہوں تم پڑھو مجھے
جس دن تم نے میرے لفظوں کو سراہا
اس دن مجھے میرا لکھا معتبر لگنے لگے گا
💜🌸
۔
✨ # حور
اور اُس کی ایک خوبصورتی یہ بھی ہے کہ اُسے بیٹیاں پسند ہیں
اور وہ کہتا ہے جب " اللہ " ہمیں ایک کرے تو مجھے تم سے بیٹی چاہیے ۔
✨😍💜🥀
۔
✨ # حور
میں اُسے دیکھ کر جیتی ہوں خبر ہے اُس کو 💜🌸
۔
✨ # حور
❤️میں نے مُحبت کا چہرہ نہیں دیکھا
میں نے تُمہیں دیکھا ہے
اور اگر مُحبت کی کوئی صورت ہوتی
تو وہ تُمہارے جیسی ہوتی
اگر مُحبت بول سکتی
تو لہجہ تُمہاری طرح ہوتا
تُمہیں معلوم ہے ناں
تُم وہ انعام ہو
جو میرے رب نے مُجھے
بِن مانگے دیا ہے
تم میرے لئے وہ عطاء ہو جس کا کوئی مول نہیں ہے
✨😍💜
۔
✨ # حور
کچھ انسانوں میں یہ وصف ہوتا ہے
کہ وہ عیب جان کر بھی ساتھ نہیں چھوڑتے
❤️🌸✨
۔
✨ # حور
! قرآن مجید پڑھا کریں
کیونکہ ہمارے پاس جینے کے لیے کچھ رہے نہ رہے مرنے کے لیے تو کچھ ہونا چاہیے
🌸💜
۔
✨ # حور
من پسند شخص جب خود اپنی جگہ چھوڑ دے اور طویل عرصے تک وہ جگہ خالی رہے ناں پھر آتے جاتے کوئی اس پر اپنا حق جما لیتا ہے اور اس قدر خوبصورتی سے جماتا ہے کہ ماضی کو نا چاہتے ہوئے بھی رد کرنا پڑتا ہے...♡
🌸🔥🥀
۔
✨ # حور
من پسند انسان کا ہاتھ تھامے چلتے جانا، گہرے سیاہ بادل ، ٹھنڈی ہوائیں، بارشوں کا مسلسل برسنا ۔۔ سر سے پاؤں تک بھیگتے جانا ۔۔ چلتے جانا ۔۔ مل کے قہقہے لگانا ۔۔
محبت کا ہم پہ واری جانا ۔۔۔ ❤️ 🌧️🌳
😍💜
۔
✨ # حور
وہ کہتا ہے ۔
اے میرے دل و دماغ پر حاوی ساحرہ ♥️
آپ ایک راگ کی طرح ہیں..
جو دھڑکنوں کے ملاپ سے
میرے وجود کے اندر
مسحور کن محبت کی دُھن بجاتی ہے ۔
آپ کسی بارش کی مانند ہیں..
جو میرے اندر محبت کی بوچھاڑ کرتی ہے ۔
آپ چنبیلی کی خوشبو کا دلکش احساس ہیں..
جو میری روح کو معطر کرنے پر قادر ہے ۔
آپ چودھویں کا روشن چاند ہیں..
جو میرے دل کو اپنی آب و تاب سے
درخشاں کیے ہوئے ہے ۔
آپ سمندر کی اس لہر جیسی ہیں..
جو پانیوں کا سینہ چیرتی ہوئی ساحل سے
ٹکرانے کا حوصلہ رکھتی ہے ۔
آپ دھنک کے سات رنگوں سے بنی رنگولی ہیں
آپ فقط محبت ہیں اور صرف میری ہیں۔ 🥀❤🌸
✨ # حور
میں دیکھتی رہتی ہوں تمہیں ..
اور سوچتی ہوں...
کہ...!!
تمہارے سوا یہاں دیکھنے لائق کوئی شے نہیں ہے!!
💜🥀
۔
✨ # حور
کبھی کبھی دل چاہتا ہے کہ دنیا کی تمام زبانیں سیکھوں ۔
اور پھر ہر زبان میں تم سے اظہارِ محبت کروں
💜😍
۔
✨ # حور
چاہے تم سے بات کچھ پل کی رہی مگر اس مختصر سے وقت نے مجھے گھنٹوں سے تمہاری گفتگو کے سحر میں گرفتار کر رکھا ہے۔ مجھ پر تمہارے نام کا احساس کسی جادوئی محلول کو سونگھ کر مدہوش پڑے رہنے جیسا ہے
میں ہر سوچ کو بے ساختہ قرطاس قلم پر بکھیر دینے کی عادی لڑکی ، کب سے ایک جملے پر اٹکی ہوئی ہوں ۔ وہ سرور جو صدیوں نیند پوری کرنے سے بھی نہ ملے مجھ پر تمہارے ٹھہرے لہجے کا فسوں کسی انعامی ملی خوشی کے جیسے طاری ہے ۔ دل ہے کہ چاہتا ہی نہیں اس پر کسی اور شے کا فرق پڑے اور ذہن میں تمہارا خیال ایسے ہے کہ میرا خود کا نام پکارے جانے پر لگتا ہے آمد تمہاری ہوئی ہے ۔
❤️🌸
۔
✨ # حور
ایک انسان ایسا ضرور ہوتا ہے جو آپ سے بھلے بات نہ کرے ، صرف دکھائی دے جائے تب بھی عید ہو جاتی ہے ۔
دن خوشگوار گزرتا ہے ۔
😍❤️
۔
✨ # حور
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain