یک طرفہ چیزیں تَکْلِیف دِہ ہوتی ہیں ! جیسے کہ آپ اِنتظار کریں جبکہ دوسرا اچھا وقت گُزارے آپ فِکر کریں اور دوسرا ہنسے ۔ آپ لِکھیں اور دوسرا نہ پڑھے ، دھیان سے پڑھنا تو بہت دُور کی بات ہے ۔ آپ مُحبت کریں اور دوسرااا پرواہ تک نہ کرے ۔ 🤍
"اپنے دوستوں کا شکریہ ادا کیجیے" خاص طور ان کا جن سے بات کرنے سے پہلے آپ کو سوچنا نہیں پڑتا،اجازت نہیں لینی پڑتی کوئی تمہید نہیں باندھنی پڑتی۔ جن کو آپ میسج کریں کہ "یار" اور فوراً ان کا ریپلائے آجائے کہ "کیا ہوا؟" اور پھر اپنا ضروری کام چھوڑ کر آپ کے سامع بن جاتے ہیں۔ وہ آپ کی سنتے ہیں ہر وہ بات جو آپ کسی اور سے نہیں کہہ پاتے وہ بات بھی جو آپ خود سے کرنے سے بھی کتراتے ہیں۔ وہ ناصح نہیں بنتے وہ جانتے ہیں کہ آپ کو اس وقت کسی ناصح سے زیادہ کسی سامع کی ضرورت ہے۔ اچھے دوست آپ کا کمفرٹ زون ہوتے ہیں جن کے پاس آپ بنا کسی فلٹر کے ، کسی ماسک کے کسی بھی وقت پہنچ جاتے ہیں۔ یہ سچ ہے کہ دوستی میں شکریہ ، سوری والا کوئی تکلف نہیں ہوتا لیکن کبھی کبھی بس یونہی ان کا شکریہ ادا کردینا چاہیے انہیں بتا دینا چاہیے کہ یار! تم بہت خاص ہو میرے لیے ۔ 💌