ایسی وحشت ہے مرے دل میں کہ ہر شے توڑوں اور پھر چیخوں کہ دیکھو، ایسی حالت ہے میری ایک نوخیز کلی پاؤں میں پھینکوں، مسلُوں اور پھر روؤں کہ سمجھو، یہ اذیت ہے میری...!!
اِس گہری اذیت میں یوں بے ساختہ ہنس کر، ہم مارتے ہیں کھینچ کے وحشت کو طمانچے_!!
مجھے گنہگار ثابت کرنے کی زحمت نہ کیجئے کیا کیا قبول کرنا ہے_____فقط اتنا بتا دیجئے__!!
قسمت سے بھی لڑ جاتے ہم ۔۔۔ اگر تم نے ساتھ نہ چھوڑا ہوتا۔۔۔
یہ بھی عجیب دُکھ ہے کے پورے جہان میں نکلا نا ایک شخص بھی میرے مِزاج کا ۔۔
اچھا تو میں اب چلتا ہوں سفرِ آزاد پر کوئی میرا پوچھے کہہ دینا إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون
روز ایک نئی تکلیف روز ایک نیا غم نہ جانے کب اعلان ہوگا انتقال کرگئے ہم
پُوچھیں گے جب عزیز تیری خیریت تو ہم کس مُنہ سے کہیں گے کہ کوئی رابطہ نہیں
روز محشر میری اداسی کا سبب!!!!!! کچھ نہ کچھ تم سے بھی پوچھا جائے گا