Dard Deti Hai Mujhe Ab Hamdardi Har Shaks Ki,
Meri Duniya Ujaar Dee Thi Ek Shaks Ne Yunhee Dilase De Kar
Aaj Toh Dil Ke Dard Per Hans Kar,
Dard Ka Dil Dukha Diya Maine
کسی کو سونپا گیا تُو...... بغیر محنت کے
میری کمائی کوئی چھین لے گیا مجھ سے
اب اس عذاب میں اک خودکشی ہے حل میرا
یہ ایک حل بھی مگر دین لے گیا مجھ سے
یاران بے بساط کہ ہر بازئ حیات
کھیلے بغیر ہار گئے مات ہو گئی
مرے ڈوب جانے کا باعث نہ پوچھو
کنارے سے ٹکرا گیا تھا سفینہ
میں وہ بستی ہوں کہ یاد رفتگاں کے بھیس میں
دیکھنے آتی ہے اب میری ہی ویرانی مجھے
ابھی میعاد باقی ہے ستم کی
محبت کی سزا ہے اور میں ہوں
یہ بھی اک دھوکا تھا نیرنگ طلسم عقل کا
اپنی ہستی پر بھی ہستی کا ہوا دھوکا مجھے
اٹھ اٹھ کے بیٹھ بیٹھ چکی گرد راہ کی
یارو وہ قافلے تھکے ہارے کہاں گئے