کوئی پوچھے , ذرا ان سے ...! کہ دل جب , مر گیا ہو تو کیا تدفین لازم ہے ...! محلے کی , کسی مسجد میں کیا اعلان , واجب ہے ...! کوئی پوچھے , ذرا ان سے محبت ... چھوڑ دینے پر دلوں کو ... توڑ دینے پر کوئی فتویٰ نہیں لگتا ...!!!
اہل ء دل ، دل کی نزاکت سے ہیں واقف ورنہ کام لفظوں سے بھی لے سکتے ہیں خنجر جیسا میری وسعت کا بھی اندازہ بہت مشکل ہے ایک قطرہ ہی سہی ، ہوں تو سمندر جیسا میں نے اعصاب کو پتھر کا بنا رکھا ہے ایک دل ہے کہ جو بنتا نہیں پتھر جیسا
پاؤں رکھتے ہیں جو مجھ پر , انہیں احساس نہیں ! میں نشانات مٹاتے ہوئے , تھک جاتا ہوں۔۔ غمگساری بھی عجب کار محبت ہے , کہ میں ! رونے والوں کو ہنساتے ہوئے , تھک جاتا ہوں۔۔ اتنی قبریں نہ بناؤ میرے اندر , محسن ! میں چراغوں کو جلاتے ہوئے , تھک جاتا ہوں۔۔