میں بذات خود اداسی ہوں
مجھے کیا خوش رکھے گا کوئی
میں قہقہوں میں گِھرا ہوا لڑکا
کسی دن کمرے میں مردہ ملوں گا...
ایسا نہیں کہ میں کوئی گہرا راز ہوں
ایسا بھی نہیں کہ ہر کوئی سمجھ لے مجھے
جانا ہوگا مجھے اجازت دے
خودکشی راہیں دیکھتی ہوگی !
وقتِ رُخصت کفن ہٹا کے مجھے
دیکھ لینا تُمھیں خوشی ہوگی !
کچھ اداسیا ں بہت ذاتی ہوتی ہیں
ہم چاہ کر بھی کسی کو بتا نہیں سکتے
ہمارے شہر کی ساری آب وہوا منافق ہے
یہاں وہ پیڑ ہرے ہیں جو جھوٹ بولتے ہیں
چلو تم کو ملاتا ہوں میں اس مہمان سے پہلے
جو میرے جسم میں رہتا تھا، میری جان سے پہلے
کوئی خاموش ہو جائے تو اسکی خاموشی سے ڈر
سمندر چپ ہی رہتا ھے، کسی طوفان سے پہلے
میری آنکھوں میں آبی موتیوں کا سلسلہ دیکھو
یہ مالا روز جبتا ہوں میں اک مسکان سے پہلے
میں بذات خود اداسی ہوں
مجھے کیا خوش رکھے گا کوئی
تجھ سے بچھڑا ہوں تو رویا ہوں وگرنہ
میں رونے والوں کو فنکار کہا کرتا تھا
غیر سے تم کو بہت ربط ہے مانا لیکن
یہ تماشا تو میرے بعد بھی ہو سکتا تھا
مجھے مناؤ نہیں، میرا مسئلہ سمجھو۔۔۔!
میں خفا نہیں، پریشان ہوں زمانے سے۔۔۔۔!!
"میرا تعجب عجب نہیں ہے
وہ شخص پہلے سا اب نہیں ہے...!!
وفا کا کیا گِلہ کروں میں اُس سے
وہ میرا کب تھا..؟ جو اب نہیں ہے"_
اور جنازے میں ہو یہ شور حزیں
آج وہ مر گیا جو تھا ہی نہی
بے وقت اگر جاؤں گا سب چونک پڑیں گے
اک عمر ہوئی دن میں کبھی گھر نہیں دیکھا
محبتیں پناہ مانگتی ہیں ۔
لوگ اس قدر بے وفا ہیں آج کل ۔
ایک ایسا مسئلہ درپیش ہے ہمیں
کہ جسکا آخری حل خودکشی نکلتا ہے
میں نے کہا نہ تھا تُو مجھ کو پڑھ نہ پائے گا
اے دوست کیا ہوا ترا مطالعہ کا شوق؟
یہ زندگی عجیب بدمزہ کتاب ہے
دو باب میں ہی مر گیا مطالعہ کا شوق
عاجزی، منت،--------- خوشامد، التجا
اورمیں کیا کیا کروں__مرجاؤں کیا؟؟
جان لیوا تھیں خواہشیں ورنہ
وصل سے انتظار اچھا تھا
بات تو دل شکن ہے پر یارو
عقل سچی تھی ، عشق جھوٹا تھا
ﻛﻮﺋﻰ ﻟﮍﺍﺋﻰ ، ﻛﻮﺋﻰ ﺟﮭﮕﮍﺍ , ﻛﻮﺋﻰ ﺑﺤﺚ ﻧﮩﯿﮟ !
ﮬﻤﺎﺭﮮ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺟﺲ ﻛﺎ ﺟﻮ ﮔﻤﺎﮞ ﮬﮯ ، ﺣﻖ ﮬﮯ
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain